Media Voice Digital

Media Voice Digital we are voice of people

گورنر خیبر پختونخوا فیصل  کریم کنڈی نے خبرار کیا کہ ’میں عوام کو کہوں گا کہ کوئی بھی قانون کو ہاتھ میں نہ لے، کوئی بھی د...
11/10/2026

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خبرار کیا کہ ’میں عوام کو کہوں گا کہ کوئی بھی قانون کو ہاتھ میں نہ لے، کوئی بھی دنگے فساد میں نہ آئے۔ اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لیا، تو قانون ان کے ساتھ آہئنی ہاتھوں سے نمٹے گا۔‘

08/10/2026

2005 کے زلزلہ کے شہداء کی یاد میں یونیورسٹی گروانڈ میں تقریب کا انعقاد وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی ، وزراء حکومت ،سربراہان محکمہ جات ، انتظامی و پولیس آفیسران سمیت سول سوسائٹی کی پھرپور شرکت

*اہلیان شہر مظفراباد کیلئے  ایک ضروری  اعلان*  *تیار شدہ کفن فی سبیل اللّه  دستیاب*  *دن ،رات جس وقت بھی آپ  فون کریں گے...
07/10/2026

*اہلیان شہر مظفراباد کیلئے ایک ضروری اعلان*
*تیار شدہ کفن فی سبیل اللّه دستیاب*
*دن ،رات جس وقت بھی آپ فون کریں گے انشاء اللّه آپ کو تیار کفن سبیل اللّه مل جائے گا۔*
*نمبرنوٹ فرما لیں۔اور دیگر دوست احباب سے بھی شیئر کیجئے* ۔
1 *۔ظہیر قریشی 'ساگر ٹیلر اینڈ فیبرکس دومیل سیداں نزد اخوت بینک مظفر آباد*
2 *۔ سجاد جگوال اینڈ فرینڈز ' ساجد جنرل سٹور سینٹر پلیٹ مظفر آباد*
3 *اے ،آر کمال ۔پین ویلفیئر فاؤنڈیشن®️ بینک روڈ مظفر آباد*

*03481660483*
*03425522265*
*03009199352*

مظفرآباد (میڈیا وائس ڈیجیٹل) — 21 سال قبل آزاد کشمیر میں آنے والے تباہ کن زلزلے کی یاد میں اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی...
07/10/2026

مظفرآباد (میڈیا وائس ڈیجیٹل) — 21 سال قبل آزاد کشمیر میں آنے والے تباہ کن زلزلے کی یاد میں اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے واک اور تقریب کے انعقاد کی تیاریاں کئی سنجیدہ سوالات چھوڑ گئی ہیں۔ 8 اکتوبر 2005 کے سانحے کے بعد دو دہائیاں گزرنے، متعدد حکومتوں اور وزرائے اعظم کی تبدیلی کے باوجود آزاد کشمیر میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ادارہ جاتی استعدادِ کار، جدید ریسکیو نظام اور مؤثر ہنگامی منصوبہ بندی تاحال سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے۔

2005 کے تباہ کن زلزلے کے بعد عالمی برادری اور بین الاقوامی امدادی اداروں کی بڑی تعداد آزاد کشمیر پہنچی، بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیاں ہوئیں اور مستقبل میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے اداروں کو مضبوط بنانے کے وعدے کیے گئے، تاہم 21 سال بعد بھی بنیادی سوال اپنی جگہ موجود ہے کہ کسی بڑے زلزلے یا دوسری قدرتی آفت کی صورت میں آزاد کشمیر کے ادارے کس حد تک تیار ہیں؟

ذرائع کے مطابق اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ اداروں کی استعدادِ کار بڑھانے، جدید آلات کی فراہمی، تربیت اور مربوط ایمرجنسی رسپانس سسٹم کے حوالے سے مزید مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ہر سال زلزلہ متاثرین کی یاد میں واک، سیمینارز اور تصویری نمائشوں کا انعقاد تو کیا جاتا ہے، مگر ان سرگرمیوں کے ساتھ عملی سطح پر ایسی تیاری بھی ہونی چاہیے جو کسی ممکنہ بڑے سانحے میں انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنا سکے۔

2005 کے زلزلے میں آزاد کشمیر سمیت خطے میں 46 ہزار انسانی جانیں ضائع ہوئیں، لاکھوں افراد متاثر اور بڑی تعداد میں لوگ بے گھر ہوئے۔ اس تباہی کے بعد آنے والی حکومتوں نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے مربوط اور جدید نظام قائم کرنے کے اعلانات کیے، تاہم ناقدین کے مطابق اس شعبے میں اب بھی بنیادی نوعیت کے کئی سوالات موجود ہیں۔

اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ جیسے اہم ادارے میں افسران اور ملازمین کی بڑی تعداد خدمات انجام دے رہی ہے اور سرکاری خزانے سے خطیر رقم خرچ ہوتی ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ 21 سال بعد بھی آزاد کشمیر کے لیے ایسا جامع، قابلِ عمل اور عوام کے سامنے موجود ڈیزاسٹر رسپانس پلان کیوں سامنے نہیں آسکا جس کے تحت کسی بھی بڑے سانحے کی صورت میں چند منٹوں اور چند گھنٹوں کے اندر مؤثر کارروائی ممکن ہو؟

ماہرین کے مطابق محض یادگاری تقریبات اور آگاہی واکس کے بجائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے اداروں کو جدید آلات، تربیت یافتہ افرادی قوت، سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں، مواصلاتی نظام، ضلعی سطح پر ایمرجنسی پلان، ہسپتالوں کے ایمرجنسی رسپانس پلان اور باقاعدہ عملی مشقوں سے لیس کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

21 سال بعد اصل سوال یہ نہیں کہ زلزلہ 2005 کو ہم کس طرح یاد کرتے ہیں، بلکہ یہ ہے کہ اگر خدانخواستہ آج 2005 جیسی کوئی تباہی دوبارہ آ جائے تو کیا آزاد کشمیر اس کا مقابلہ کرنے کے لیے واقعی تیار ہے؟

آزاد کشمیر کے وزراء کو اضافی محکمے الاٹ
06/10/2026

آزاد کشمیر کے وزراء کو اضافی محکمے الاٹ

ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے ضلع میں نئی بینک برانچز کے قیام کے لیے این او سی کے حصول سے متعلق نئی شرائط جاری کر دی ہیں۔ نو ٹی...
06/10/2026

ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے ضلع میں نئی بینک برانچز کے قیام کے لیے این او سی کے حصول سے متعلق نئی شرائط جاری کر دی ہیں۔ نو ٹیفیکیشن کے مطابق ضلع مظفرآباد میں بینک برانچز کے پاس پارکنگ کی محدود سہولت اور سامنے کھلے علاقوں میں جنریٹر نصب ہونے کی وجہ سے پارکنگ کے مسائل، پیدل چلنے والوں کی نقل و حرکت میں رکاوٹ، ٹریفک کی روانی متاثر ہونے اور عوامی مشکلات کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔
نئی ہدایات اور شرائط کی تفصیلات:
نئی ہدایات کے مطابق بینکوں کو نئی برانچ کے قیام کے لیے درخواست کے ساتھ میونسپل کارپوریشن مظفرآباد سے منظور شدہ بلڈنگ پلان جمع کرانا ہوگا، جس میں درج ذیل امور کا واضح ہونا لازمی ہے:صارفین اور عملے کے لیے احاطے کے اندر مناسب آف اسٹریٹ پارکنگ کی دستیابی واضح ہو، جس کے لیے عوامی سڑکوں یا فٹ پاتھوں کا استعمال نہ کیا جائے.اسٹینڈ بائی جنریٹر اور متعلقہ آلات کی تنصیب کے لیے احاطے کے اندر مناسب جگہ موجود ہو، جو کسی بھی سڑک، فٹ پاتھ یا عوامی گزرگاہ پر قبضہ کرنے یا رکاوٹ بننے کا باعث نہ بنے.سرکلر کے مطابق بینک برانچ سے متعلق کوئی بھی ڈھانچہ، سامان، پارکنگ کا انتظام یا دیگر سرگرمی عوامی گزرگاہ یا ٹریفک میں رکاوٹ کا باعث نہیں بننی چاہیے اور نہ ہی عوامی پریشانی کا سبب بننی چاہیے.
این او سی کے حصول کے لیے پابندی:
ڈپٹی کمشنر آفس کے سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ مذکورہ بالا تمام شرائط کو پورا نہ کرنے والی کسی بھی درخواست پر این او سی کے لیے ہرگز کارروائی نہیں کی جائے گی. اس اقدام کا بنیادی مقصد عوامی جگہوں کے بہتر انتظام کو یقینی بنانا، ٹریفک کے مسائل کی روک تھام کرنا اور بالخصوص گنجان تجارتی علاقوں میں پارکنگ کے مسائل اور عوامی مشکلات کو کم کرنا ہے.

کشمیر کونسل کے نومنتخب ارکان کی تقریب حلف برداری کل منعقد ہوگی وزیراعظم پاکستان شہباز شریف حلف لیں گے
05/10/2026

کشمیر کونسل کے نومنتخب ارکان کی تقریب حلف برداری
کل منعقد ہوگی وزیراعظم پاکستان شہباز شریف حلف لیں گے

آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں ایل پی جی کی قیمتوں نے شہریوں کو چکرا کر رکھ دیا، اوگرا کی جاری کردہ ریٹ لسٹ میں 32...
02/10/2026

آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں ایل پی جی کی قیمتوں نے شہریوں کو چکرا کر رکھ دیا، اوگرا کی جاری کردہ ریٹ لسٹ میں 3200 روپے والا ایل پی جی سلنڈر مبینہ طور پر 5800 روپے میں فروخت ہونے لگا۔
وی او:
قیمتوں میں تقریباً دوگنا اضافے نے صارفین کے لیے مشکلات بڑھا دی ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر سرکاری نرخ 3200 روپے مقرر ہیں تو پھر 5800 روپے میں سلنڈر کی فروخت کیسے جاری ہے؟ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ، پرائس کنٹرول کمیٹی اور متعلقہ حکام کی خاموشی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومتی بے حسی کی مذمت کی ہے۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ فوری کارروائی کرتے ہوئے سرکاری نرخوں پر ایل پی جی کی فروخت یقینی بنائی جائے۔

کشمیر کونسل انتخاب..چاروں امیدوار بلا مقابلہ منتخب.کشمیر کونسل کی چار نشتوں پر مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواران راجہ مشتاق ...
02/10/2026

کشمیر کونسل انتخاب..چاروں امیدوار بلا مقابلہ منتخب.
کشمیر کونسل کی چار نشتوں پر مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواران راجہ مشتاق منہاس ، چوہدری سعید ، چوہدری منظور اور پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار چوہدری لطیف اکبر بلا مقابلہ ممبر کشمیر کونسل منتخب ہو گۓ..کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد الیکشن کمیشن نے چاروں امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دیدیا ہے.

Adresse

Gojra Muzaffarabad Azad Kashmir
Democratic Republic Of The
03100

Téléphone

+923448867456

Site Web

Notifications

Soyez le premier à savoir et laissez-nous vous envoyer un courriel lorsque Media Voice Digital publie des nouvelles et des promotions. Votre adresse e-mail ne sera pas utilisée à d'autres fins, et vous pouvez vous désabonner à tout moment.

Raccourcis

Partager