KalamNews.Com

KalamNews.Com کسی بھی خبر کو نشر کرنے کے لئے اپ ہمارے ساتھ رابط کر سکتے ہے

08/07/2025

سوات۔کالام کے عوام کا صوبائی حکومت اور تحصیل بحرین انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سوات۔ کالام، اریانئی، پشمال، اتروڑ، گبرال اور مٹلتان سے سینکڑوں عوام نے دھرنادے کر مین شاہراہ کو 6گھنٹوں سے بلاک

سوات۔ کالام کی جنگلات، دریاؤں اور مشترکہ اراضی پر حکومتی مداخلت بند کیا جائے،مظاہرین

سوات۔ مظاہرین نے اسسٹنٹ کمشنر بحرین کے خلاف نعرے بازی

سوات:مظاہرین کا انتظامیہ سے مزاکرات کی کامیابی تک نہ اٹھنے کا اعلان

سوات۔ انتظامیہ ہمارے روزگار اور سیاحتی سرگرمیوں میں مداخلت کررہے ہیں

سوات۔ انتظامیہ مقامی لوگوں کو جیل بھجوا رہے ہیں

سوات۔ مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک جدوجہدجاری رکھنے کااعلان کیا۔

کالام،اتروڈ ،اشو مٹلتان اور آریانئی پشمال کی عوام کا اسسٹنٹ کمشنر بحرین اپر سوات ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی قومی شاملات میں  بے...
08/07/2025

کالام،اتروڈ ،اشو مٹلتان اور آریانئی پشمال کی عوام کا اسسٹنٹ کمشنر بحرین اپر سوات ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی قومی شاملات میں بے جا مداخلت اور ناجائز ایف آئی آرز کے خلاف بڑا احتجاج۔


منڈی بہاوالدین کا علاقہ بھکی شریف میں آپس کے دشمنی میں کالام  گرین ٹاپ کا رہائشی۔عابد خان کا بیٹا اور 6 بہنوں کا اکلوتا ...
03/07/2025

منڈی بہاوالدین کا علاقہ بھکی شریف میں آپس کے دشمنی میں کالام گرین ٹاپ کا رہائشی۔عابد خان کا بیٹا اور 6 بہنوں کا اکلوتا بھائی۔عبداللہ کو بیدردی سے شہید کردیا ہم فوری مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزموں کو سخت سے سخت سزا دی جاۓ
اور کالام کے تمام غیور عوام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عبداللہ کیلۓ آواز اٹھاۓ تاکہ مظلوم کو انصاف مل سکے
پوسٹ کو جتنا ہو سکے شئیر کرے تاکہ اعلی حکام تک پہنچھ سکے
شکریہکالام لہو لہو 😭
منڈی بہاوالدین کا علاقہ بھکی شریف میں آپس کے دشمنی میں کالام گرین ٹاپ کا رہائشی۔عابد خان کا بیٹا اور 6 بہنوں کا اکلوتا بھائی۔عبداللہ کو بیدردی سے شہید کردیا ہم فوری مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزموں کو سخت سے سخت سزا دی جاۓ
اور کالام کے تمام غیور عوام سے مطالبہ کرتے ہیں کے کل بروز جمہ بوقت 2بجے کالام بازار می احتجاج ہوگا سب بھایو سے گزارش کے اس مى شرکت کرے اور عبداللہ کیلۓ آواز اٹھاۓ تاکہ مظلوم کو انصاف مل سکے
پوسٹ کو جتنا ہو سکے شئیر کرے تاکہ اعلی حکام تک پہنچھ سکے
شکریہ

صفائی کا نظام درہم برہم — ٹی ایم اے مکمل غائب!کالام بازار بدبو اور گندگی سے بھر چکا ہے، مقامی افراد اور سیاح سخت پریشان ...
01/07/2025

صفائی کا نظام درہم برہم — ٹی ایم اے مکمل غائب!
کالام بازار بدبو اور گندگی سے بھر چکا ہے، مقامی افراد اور سیاح سخت پریشان ہیں۔
یہ حالت ٹی ایم اے بحرین اور اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی (USDA) کے لیے شرم کا مقام ہے۔
سیاحتی مقام کی یہ حالت، انتظامیہ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

کالام ہوٹل ایسوسی ایشن اور ٹریڈ یونین اور مشران کالام کی اہم میٹنگ سانحہ سوات پر اظہار افسوس، ریور ایکٹ کو مسترد کر دیا ...
01/07/2025

کالام ہوٹل ایسوسی ایشن اور ٹریڈ یونین اور مشران کالام کی اہم میٹنگ سانحہ سوات پر اظہار افسوس، ریور ایکٹ کو مسترد کر دیا گیا

کالام (نمائندہ خصوصی) — آج کالام ہوٹل ایسوسی ایشن اور ٹریڈ یونین مشران کی ایک ہنگامی مشترکہ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں حالیہ سانحہ سوات پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں مشران نے سانحے کی ذمہ داری صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی غفلت پر ڈالی اور مطالبہ کیا کہ ذمہ دار عناصر کو فوری بے نقاب اور کڑی سزا دی جائے۔

اجلاس میں اس بات پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ آبپاشی کی جانب سے کالام میں ریور ایکٹ کے تحت ہونے والی مبینہ "ریور کٹنگ" کی پالیسیوں کا کوئی جواز نہیں۔ مشران نے متفقہ طور پر اس اقدام کو ظالمانہ، غیر منصفانہ اور سیاحتی معیشت کے لیے تباہ کن قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلے عوامی مشاورت کے بغیر کیے جا رہے ہیں، جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔

مشران کا کہنا تھا کہ دریائے سوات کالام کی زندگی اور معیشت کی علامت ہے، اور یہاں کسی بھی قسم کی غیر ضروری مداخلت عوامی ردعمل کو جنم دے سکتی ہے۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ اگر ضلعی انتظامیہ نے عوامی مطالبات کو نظر انداز کیا تو شدید احتجاج کیا جائے گا۔

مزید یہ بھی طے پایا کہ جلد ہی علاقے کے دیگر اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر آئندہ کا مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا تاکہ کالام کی قدرتی خوبصورتی اور معاشی بقاء کو یقینی بنایا جا سکے۔م

کالام کے نام ایک اور اعزازکالام سے تعلق رکھنے والے  ملک فضل حق نے یونیورسٹی اف سوات سے چار سالہ بی ایس میڈیا اینڈ ماس کم...
26/06/2025

کالام کے نام ایک اور اعزاز
کالام سے تعلق رکھنے والے ملک فضل حق نے یونیورسٹی اف سوات سے چار سالہ بی ایس میڈیا اینڈ ماس کمیونیکیشن سٹڈیز کی ڈگری مکمل کر لی۔ملک فضل حق نے بی ایس ڈگری مکمل کرنے کی تمام کامیابی اپنے اساتذہ کرام کی محنت اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا۔

کالام کے عوام کی آواز — انتظامیہ کہاں ہے؟کل اے سی صاحب نے کالام میں قبضہ مافیا کے خلاف قابلِ تحسین کارروائی کی، مگر افسو...
26/06/2025

کالام کے عوام کی آواز — انتظامیہ کہاں ہے؟

کل اے سی صاحب نے کالام میں قبضہ مافیا کے خلاف قابلِ تحسین کارروائی کی، مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ جیسے ہی وہ واپس جاتے ہیں، قبضہ مافیا پھر سے متحرک ہو جاتا ہے۔

پرانا بازار کالام میں بعض بااثر ریسٹورنٹ مالکان نے تو حد ہی کر دی ہے — روڈ پر نہ صرف قبضہ کیا ہے بلکہ باقاعدہ کنکریٹ کے ڈھابے بھی تعمیر کر لیے ہیں۔ عوام کے پیدل چلنے کی جگہ بھی ختم کر دی گئی ہے۔

اگر انتظامیہ صرف ایک دن کے لیے متحرک ہو اور پھر خاموشی اختیار کرے، تو یہ وقتی کارروائی کا کیا فائدہ؟
کیا قانون صرف غریب کے لیے ہے؟
کیا بازار میں طاقتوروں کو کھلی چھوٹ ہے؟

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ:
مستقل بنیادوں پر قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کی جائے
روڈ اور عوامی جگہوں کو فوری واگزار کرایا جائے
بااثر افراد کو بھی قانون کے دائرے میں لایا جائے

اگر ابھی نہیں تو کب؟ اگر آپ نہیں تو کون؟




#سوات

کالام (ایچ ایم کالامی) سوات کی سیاحتی وادی کالام میں رات گئے انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن، دن کو قبضہ مافیا کا دوب...
25/06/2025

کالام (ایچ ایم کالامی) سوات کی سیاحتی وادی کالام میں رات گئے انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن، دن کو قبضہ مافیا کا دوبارہ کنٹرول۔ فٹ پاتھوں پر دوبارہ قابض ہوگئے۔ بازار میں ریڑھی بانوں کا راج۔ پولیس خاموش تماشائی بن گئی۔ گذشتہ رات کو اسسٹنٹ کمشنر بحرین جنید آفتاب کی سربراہی میں تحصیل بحرین انتظامیہ نے فٹ پاتھوں پر تجاوزات کے خلاف بھاری مشینری کے ذریعے آپریشن کیا۔ اگلے دن قبضہ مافیا دوبارہ قابض ہوگئے۔ ریڑھی بانوں کی بھرمار سے ٹریفک مکمل جام۔ بالائی سیاحتی مقامات جانے والے سیاحوں کو شدید پریشانی کا سامنا۔ پولیس تاحال خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ عوامی حلقوں نے اس آپریشن کو فوٹوسیشن قراردیا اور کمشنر ملاکنڈ سے غیرقانونی تجاوزات کےخلاف بھرپور کاروائی کا مطالبہ کرلیا ہے تاکہ ٹریفک جام کے باعث سیاحت کو نقصان نہ پہنچے اور مقامی لوگوں کی مشکلات میں کمی آجائے۔

21/06/2025

اتروڈ
شاہی باغ کشتی میں سوار بد قسمت سیاحوں کے نام
سر اج مورخہ 2025-06-21 کو علاقہ حدود تھانہ اتروڑ بمقام شاہی باغ دریاء میں سیاحوں کی کشتی الٹ گئ ہے جس میں (1)مسماۃ فاطمہ زوجہ بشیر زمین بعمر 35 سال (2) اسیہ دختر محمد زرین بعمر 20 سال ساکن شیر گڑھ ہاتیان حال راولپنڈی موقع پر فوت ہو چکے ہیں جبکہ (1) سدید ولد محمد زمین ساکن شیر گڑ ہاتیان حال راولپنڈی کو زخمی حالت میں ریکور کر کے بغرض علاج معالجہ سیول ہسپتال کالام بھجوایا گیا ہے اور 3 افراد (1) اویس ولد محمد زمین بعمر 14 سال (2) انادیہ دختر فیصل 4 سال (3) عمر ولد فیصل 6 سال ساکنان شیر گڑ ہاتیان حال راولپنڈی تاحال لاپتہ ہے جسکی تلاش میں مقامی لوگ اور پولیس مصروف ہے اور اس نسبت رسکیوں 1122 کو بھی اطلاع دی گئ ہے

کالام جانشئ بانڈہ تنازعہ کو مہارت اور جرگہ مشران کے ساتھ بہترین تعاون اور ھر گھڑی ساتھ دینےاور ایک گمبیر مسئلے کو پر امن...
20/06/2025

کالام جانشئ بانڈہ تنازعہ کو مہارت اور جرگہ مشران کے ساتھ بہترین تعاون اور ھر گھڑی ساتھ دینےاور ایک گمبیر مسئلے کو پر امن راہ کے جانب گامزن کرنے پر ایس ایچ او کالام نثار الدین خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

منجانب
عطاءاللہ کارگلو

بلخصوص نوجوانوں کو درخواست ہے
19/06/2025

بلخصوص نوجوانوں کو درخواست ہے

06/06/2025

قربانی کے بعد ایک ضروری عمل
مفتی شمشیرشاہد

Adresse

Democratic Republic Of The

Téléphone

+923149702296

Site Web

Notifications

Soyez le premier à savoir et laissez-nous vous envoyer un courriel lorsque KalamNews.Com publie des nouvelles et des promotions. Votre adresse e-mail ne sera pas utilisée à d'autres fins, et vous pouvez vous désabonner à tout moment.

Contacter L'entreprise

Envoyer un message à KalamNews.Com:

Partager