17/10/2023
جھالاوان عوامی پینل کے مرکزی رہنماءندیم بلو چ کی منگل کو ہدایت اللہ محمد زئی، نصیر مینگل، سنگت موسیٰ مینگل، اسفند یارلہڑی، میر امجد مینگل میر نعمان مینگل کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس
بلو چستان میں جھوٹے نعروں کو پروان چڑھا نے کی کوشش کی جا رہی ہے
بلو چستان کے عوام کو ماضی میں ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا
ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں ہو نے والا فیصلہ انصاف کے تقاضوں کے بر خلاف ہے لیکن ہم نے پھر بھی عوام کے مفاد کی خاطر فیصلوں کو قبول کیا
وڈھ شہر کھل گیا ہے لیکن تاجربرادری احتجاج کر رہے ہیں کہ انکی دکانوں کے اوپر بنائے گئے مورچے انکی دکانوں سے سامان لوٹ کر چکے گئے ہیں جس کی شدید الفاظ میںمذمت کر تے ہیں
چیف آف سراوان نواب محمد اسلم رئیسانی ایک معتبر شخصیت ہیں یہ بات ہر گز درست نہیں کہ ہماری طرف سے انہیں اختیارات نہیں دئے گئے تھے
،ہم آخری دم تک نواب محمد اسلم رئیسانی کو دی ہوئی زبان پر کھڑے رہے ہم پہلے اور آج بھی جرگے کے لئے ہیں۔