18/11/2025
شیخوپورہ بیورو رپورٹ
پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے، چیئرمین پاکستان امن تحریک علی شیر خان یوسفزئی
شیخوپورہ (بیورو رپورٹ)
پاکستان امن تحریک کے چیئرمین علی شیر خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ ان کی جدوجہد کا بنیادی مقصد ملک میں پائیدار امن قائم کرنا اور عوام کو ایک محفوظ معاشرہ فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ “انشاء اللّٰہ اگر اللّٰہ نے چاہا اور قوم نے موقع دیا تو پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ عوام کی خدمت ہمارا فرض اور مشن ہے۔”
علی شیر خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انصاف، صحت، تعلیم اور انسانی حقوق کی فراہمی ان کی ترجیحات میں سرِفہرست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امن تحریک عوامی مسائل کے حل، نوجوانوں کی رہنمائی اور ملک میں مثبت سیاسی سوچ کو فروغ دینے کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہی ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ملک کی بہتری اور امن و استحکام کے لیے پاکستان امن تحریک کا ساتھ دیں تاکہ پاکستان کو ترقی، خوشحالی اور انصاف کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔