Daily Alert Official

Daily Alert Official Informations de contact, plan et itinéraire, formulaire de contact, heures d'ouverture, services, évaluations, photos, vidéos et annonces de Daily Alert Official, Société de médias/d’actualités, Sukho Chak, Democratic Republic of the.

محکمہ خزانہ پنجابعیدالاضحٰی کے موقع پر پنجاب بھر کے تمام سرکاری ملازمین کو ماہ جون کی تنخواہ/پنشن 23 جون کو جاری کا فیصل...
07/06/2023

محکمہ خزانہ پنجاب

عیدالاضحٰی کے موقع پر پنجاب بھر کے تمام سرکاری ملازمین کو ماہ جون کی تنخواہ/پنشن 23 جون کو جاری کا فیصلہ

سیکرٹری محکمہ خزانہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

07/06/2023

ملک بھر میں دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے ایک بار پھر ملک بھر میں دکانیں، کمرشل ایریاز رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

توشہ خانہ کی قیمتی گھڑی بیچنے کا معاملہسابق وزیراعظم عمران احمد نیازی، بشریٰ بی بی، شہزاد اکبر، زلفی بخاری، فرح خان کے خ...
07/06/2023

توشہ خانہ کی قیمتی گھڑی بیچنے کا معاملہ

سابق وزیراعظم عمران احمد نیازی، بشریٰ بی بی، شہزاد اکبر، زلفی بخاری، فرح خان کے خلاف نوسربازی کا مقدمہ درج

تھانہ کوہسار میں مقدمہ مقامی گھڑیوں کے تاجر کی درخواست پر درج کیا گیا

انتہائی افسوسناک خبر. معروف مزاحیہ فنکار اور زندہ دل شخصیت عبدالحکیم کی پہچان مہر  منظور حسین کرلو بوجہ ہارٹ اٹیک، اللہ ...
07/06/2023

انتہائی افسوسناک خبر.
معروف مزاحیہ فنکار اور زندہ دل شخصیت عبدالحکیم کی پہچان مہر منظور حسین کرلو بوجہ ہارٹ اٹیک،
اللہ تعالیٰ کو پیارے ہوگئے ۔
خاندانی ذرائع کے مطابق وہ رات گھر پر تھے،
گھر پر اٹیک ہوا، اور انتقال کرگئے ۔

اللہ پاک ہم سب کو بھی رزق حلال کمانے کی توفیق عطا فرماۓ آمین ثم آمین یارب العالمین 🤲🏻
07/06/2023

اللہ پاک ہم سب کو بھی رزق حلال کمانے کی توفیق عطا فرماۓ آمین ثم آمین یارب العالمین 🤲🏻

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش/ ژالہ باری پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا⛈️⛈️⚡⚡🇵🇰
06/06/2023

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش/ ژالہ باری پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا⛈️⛈️⚡⚡🇵🇰

06/06/2023

تازہ ترین
آج کی کچھ اہم خبریں

▪️بڑے شہروں میں قربانی کے جانوروں کی قیمت میں 40 فیصد تک اضافے کا امکان
گزشتہ سیلاب میں لاکھوں مویشی ہلاک ہوئے، ٹرانسپورٹ اخراجات میں بھی اضافہ ہوگیا، فارمرز

▪️جنوبی وزیرستان دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں فوجی جوان شہید
لانس نائیک محمد صابر بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگیا

▪️میاں چنوں، ڈاکوؤں نے سوئمنگ پول پر درجنوں شہریوں کو لوٹ لیا
گرمی کے ستائے شہری نیشنل ہائی وے روڈ پر واقع سوئمنگ پول پر نہانے کے لیے گئے تھے

▪️اروشی روٹیلا بالی وڈ آئیکون پروین بی بی کی بائیوگرافیکل فلم میں کام کریں گی
اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک مختصر سی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں فلم اسکرپٹ کی تصویر پر ’پروین بی بی‘ لکھا ہوا ہے

▪️شہریار آفریدی اور اہلیہ کی گرفتاری غیرقانونی قرار، رہائی کا حکم
عدالت کا 7 جون تک شہریار آفریدی کو پیش نہ کرنے کی صورت میں توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ

▪️وزیراعظم کی بجٹ میں غریب اور متوسط طبقے کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایت
گزشتہ حکومت کے چار سالہ سیاہ دور میں نوجوانوں کو ڈنڈے اور پیٹرول بم تھمائے گئے، شہباز شریف

▪️سفید چاول اتنے بھی نقصان دہ نہیں، 8 صحت بخش فوائد
سفید چاول کھانے سے ذیابیطس، موٹاپا اور کینسر جیسی دائمی بیماریوں کا خطرہ کم ہو سکتا ہے

▪️صاحب اختیارات وسیع پیمانے پر بدعنوانیاں کررہے ہیں، سراج الحق
مہنگائی پر پی ڈی ایم نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق

▪️دیامیر پانی و بجلی کے شعبہ ایمرجنسی ورکس میں بڑی بے ضابطگیوں کا انکشاف
کمشنر دیامیر نے ایمرجنسی ورکس میں بے ضابطگیوں کی نشاندھی کی تھی

▪️کم سن بھائیوں کی ہلاکت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ظاہر نہ ہوسکیں، پولیس
دونوں بچوں کی لاشیں آٹا رکھنے والے صندوق سے برآمد ہوئی تھیں

▪️کراچی سے سعودی عرب آئس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار
مردان کے رہائشی مسافر سے 1 کلو 256 گرام آئس جبکہ 6 کلو 500گرام مشکوک مواد برآمد ہوا، ترجمان اے این ایف

▪️بھارت میں اسلام مخالف فلم ’72 حوریں‘ ریلیز کیلئے تیار
سوشل میڈیا میں ’72 حوریں‘ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور اسے اسلاموفوبک پروپیگنڈا فلم قرار دیا گیا ہے

▪️لاہور، دبئی جانے والے مسافر سے 3 جعلی غیرملکی پاسپورٹ برآمد
ملزم ذیشان علی کے قبضے سے ماریشس کے 3 جعلی پاسپورٹ برآمد ہوئے، ترجمان ایف آئی اے

▪️کراچی میں عالمی طرز کی فش مارکیٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ
ابوظہبی فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی اور کراچی فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کا ملکر کام کرنے پر اتفاق

▪️بلوچستان میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق، تین زخمی
فائرنگ کے واقعات شالکوٹ اور علمدار روڈ پر پیش آئے، جس میں تین زخمی بھی ہوئے

▪️پشاور میں 8 سالہ بچی کو بے دردری سے قتل کرنے والے بہن بھائی سمیت 4 ملزمان گرفتار
آٹھ سالہ علیشاہ کو پھانسی دے کر قتل کر کے لاش نہر میں پھینکی گئی تھی، پولیس نے چند گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کیا

▪️پنجاب اسمبلی میں ’جعلی بھرتیاں‘؛ پرویز الہی نے درخواست ضمانت دائر کردی
سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی درخواست ضمانت پر کاروائی 7 جون کو ہو گی

▪️ملکی معاشی سلامتی کیلیے حکومتی جماعتوں کی کاوشوں کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی، وزیراعظم
حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کے تعاون سے ہی پاکستان معاشی اور سیاسی انتشار پھیلانے والوں سے پاک ہوا، شہباز شریف

▪️کراچی؛ بلدیاتی الیکشن میں حصہ نہ لینے والا امیدوار میئر کیسے بنے گا
مرتضیٰ وہاب کراچی کے ایڈمنسٹریٹر رہے ہیں اور بلدیاتی الیکشن میں حصہ نہیں لے سکے تھے

▪️’بیجو باؤرا‘ کیلئے سنجے بھنسالی اور رنویرسنگھ کے درمیان پرافٹ شیئرنگ معاہدہ
نئی فلم میں رنویر سنگھ کے ساتھ عالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کریں گی اور اسے جنوری 2024 تک ریلیز کیا جائے گا

▪️9 مئی کے واقعات کی روک تھام کیلیے بین الاقوامی طرز کا پولیس یونٹ بنانے کا فیصلہ
یونٹ تین ہزار اہلکاروں پر مشتمل ہوگا، کراچی میں دو ہزار جبکہ سکھر اور حیدرآباد میں پانچ پانچ سو اہلکار تعینات ہوں گے

▪️سندھ میں پولی تھین بیگ کو ری سائیکل کرکے ڈسٹ بن بنانے کا تجربہ کامیاب
تجربہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور برطانوی این جی او کے ’ ہریالی پروجیکٹ ‘ کے تحت کیا گیا

▪️افغانستان کے اسکول میں طالبات کو زہر دیدیا گیا؛60 کی حالت غیر
اسکول میں نامعلوم افراد داخل ہوئے تھے جن کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی

▪️’ٹرسٹ اینڈ سیفٹی‘ شعبے سے وابستہ دو اعلیٰ عہدیداروں نے ٹویٹر کو خیرباد کہہ دیا
جنس کی تبدیلی پر ایک ڈاکیومینٹری کے معاملے پر دو ایگزیکٹو نے ایلون مسک سے اختلاف کرتے ہوئے ادارہ چھوڑدیا ہے

06/06/2023

قومی توانائی بچت پلان

مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کی تجویز

مارکیٹیں جلد بند کرنے سے تقریبا ساڑھے 28 لاکھ یونٹ بجلی بچے گی

عام بلب کے استعمال پر پابندی کی تجویز

عام بلب کے استعمال پر پابندی سے ایک ارب یونٹ بجلی کی بچت ہوگی

ڈسکوز اور گیس کمپنیوں کے لیے لوڈ منیجمنٹ پلان تیار کرنے کا فیصلہ

06/06/2023

ضلع قصور کے علاقے چراغ دین والا میں کھیتوں میں چھپ کر دو افراد گدھا ذبح کرتے ہوئے گدھے سمیت پکڑے گئے پولیس نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ملزموں کے بیان کے مطابق 3 ماہ سے ذبح کر کے گدھوں کا گوشت لاہور کے مختلف علاقوں کے بڑے بڑے ریسٹورنٹس کو سپلائی کر رہے ہیں

نارووال پولیس لائن میں تھیلیسیمیا کے بچوں کے لیے بلڈ ڈونیٹ کیمپ پولیس کی زیرنگرانی لگایا گیا ۔جس میں DPO ۔DSP ۔چوہدری عر...
06/06/2023

نارووال پولیس لائن میں تھیلیسیمیا کے بچوں کے لیے بلڈ ڈونیٹ کیمپ پولیس کی زیرنگرانی لگایا گیا ۔جس میں DPO ۔DSP ۔چوہدری عرفان مہیس ۔چوہدری امتیاز مہیس کے تقریباً 70 کے قریب نوجوانوں نے بلڈ ڈونیٹ کیا۔اور الحمدللہ نارووال کی پولیس کی طرف سے تھیلیسیمیا کے بچوں کے لیے اچھا اقدام ہے۔اور اس کیمپ میں ڈونر حضرات کے لیے بلڈ ڈونیٹ کرنے کے بعد ٹھنڈا روح افزا والا دودھ اور ٹھنڈا فریش جوئس پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی طرف سے مہیا کیا گیا

06/06/2023
06/06/2023

زندگی جب رولائے تو سمجھ جانا گناہ معاف ہوگئے
اور جب

زندگی ہنسائے تو سمجھنا دعا قبول ہو گئی ♣️♦️♥️

✍🏻اویس یونس انصاری

Adresse

Sukho Chak
Democratic Republic Of The

Téléphone

+923086210602

Site Web

Notifications

Soyez le premier à savoir et laissez-nous vous envoyer un courriel lorsque Daily Alert Official publie des nouvelles et des promotions. Votre adresse e-mail ne sera pas utilisée à d'autres fins, et vous pouvez vous désabonner à tout moment.

Contacter L'entreprise

Envoyer un message à Daily Alert Official:

Partager