Hira School Machkandi

Hira School Machkandi Hira Middle School Machkandi District Shangla 😇

03/08/2025

اطلاع
حرا سکول ماچکنڈی 5 اگست بروز منگل کو انشاء اللہ کھلے گا ۔تمام والدین اپنے بچوں کی حاضری کو یقینی بنائیں ۔
شکریہ

حراء مڈل سکول ماچکنڈی کا اثاثہعلم کی روشنی پھیلانے والے ادارے ہمیشہ قوم کی تعمیر میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ ایسے ہی ...
28/07/2025

حراء مڈل سکول ماچکنڈی کا اثاثہ
علم کی روشنی پھیلانے والے ادارے ہمیشہ قوم کی تعمیر میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ ایسے ہی ایک ادارے حراء مڈل سکول ماچکنڈی کے ہونہار طالب علم جواد ولد فضل واحد نے حالیہ جماعت نہم کے بورڈ امتحان (سوات بورڈ) میں 502 نمبر حاصل کر کے نہ صرف اپنے والدین بلکہ اپنے علاقے اور ابتدائی درسگاہ کا نام بھی روشن کر دیا۔
جواد نے نرسری سے لے کر آٹھویں جماعت تک تعلیم حراء مڈل سکول ماچکنڈی میں حاصل کی۔ یہی وہ ادارہ ہے جہاں اُن کی علمی بنیاد رکھی گئی، سوچنے سمجھنے کی صلاحیت نکھاری گئی، اور اُنہیں ایک مثالی طالب علم کے طور پر پروان چڑھایا گیا۔
جواد کی کامیابی کا سہرا صرف اُن کی ذاتی محنت کو نہیں بلکہ حراء سکول ماچکنڈی کے مخلص اور محنتی اساتذہ کرام کو بھی جاتا ہے جنہوں نے اُن کی ہر قدم پر رہنمائی کی۔
اس شاندار کارکردگی کے پیچھے حراء سکول ماچکنڈی کے پرنسپل جناب بخت ظاہر صاحب کی قابلِ تقلید قیادت اور تعلیمی ویژن ہے، جنہوں نے ہمیشہ علم، نظم و ضبط اور اخلاقی تربیت کو ادارے کا بنیادی ستون بنایا۔
ان کی سربراہی میں حراء سکول نے ایک کے بعد ایک شاندار نتائج دیے، اور حالیہ امتحان میں اعلیٰ نمبر حاصل کرنے والے اکثر طلباء کا ابتدائی تعلیمی پس منظر حراء سکول ماچکنڈی ہی رہا ہے۔
اگرچہ جواد نے جماعت نہم کا بورڈ امتحان گورنمنٹ ہائی سکول بنیروال سے دیا، تاہم اُن کی ابتدائی تعلیم و تربیت حراء سکول ماچکنڈی کی مرہونِ منت ہے۔ اس بات کو تسلیم کرنا ضروری ہے کہ ایک طالب علم کی کامیابی کا آغاز اُس کے ابتدائی تعلیمی ماحول سے ہوتا ہے، اور جواد کے لیے یہ ماحول حراء سکول ماچکنڈی نے فراہم کیا۔
جواد کی کامیابی نہ صرف اُن کے خاندان بلکہ پورے ماچکنڈی کے لیے باعثِ فخر ہے۔ اُن کی یہ کامیابی علاقے کے دیگر بچوں کے لیے ایک روشن مثال ہے کہ محنت، لگن اور درست رہنمائی کے ذریعے بڑے سے بڑا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔

شانگلہ کی سرسبز پہاڑیوں کے دامن میں واقع ایک چھوٹا سا گاؤں، ماچکنڈی، جہاں زندگی کی سہولیات محدود ہیں، وسائل کم ہیں، لیکن...
27/07/2025

شانگلہ کی سرسبز پہاڑیوں کے دامن میں واقع ایک چھوٹا سا گاؤں، ماچکنڈی، جہاں زندگی کی سہولیات محدود ہیں، وسائل کم ہیں، لیکن حوصلے بلند اور ارادے مضبوط ہیں۔ ایسے ہی ایک حوصلہ مند نوجوان محمد اویس نے حال ہی میں سوات بورڈ کے دہم جماعت کے امتحان میں 1060 نمبر حاصل کر کے یہ ثابت کر دیا کہ اگر بنیاد مضبوط ہو، رہنمائی سچی ہو، اور محنت خالص ہو تو کوئی پہاڑ راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتا۔
لیکن یہ کامیابی صرف ایک طالب علم کی کہانی نہیں، بلکہ ایک عظیم تعلیمی ادارے کی، اس کے مہربان اساتذہ کی، اور ایک بصیرت والے پرنسپل کی مشترکہ کاوشوں کی روشن تصویر ہے۔ یہ تصویر ہے حراء مڈل سکول ماچکنڈی کی، جس نے محمد اویس جیسے ہزاروں بچوں کے اندر چھپے ہوئے ہنر کو پہچانا، سنوارا اور نکھارا۔
محمد اویس کی تعلیمی زندگی کا آغاز حراء سکول ماچکنڈی سے ہوا، جہاں اس نے نرسری سے لے کر آٹھویں جماعت تک تعلیم حاصل کی۔ یہی وہ ادارہ ہے جس نے اویس کے اندر علم کا شوق جگایا، سوچنے کا سلیقہ سکھایا، اور اسے زندگی کی اونچ نیچ سے لڑنے کا حوصلہ دیا۔ یہ صرف ایک تعلیمی سفر نہیں، بلکہ تربیت، کردار سازی، اور مقصد کی تلاش کا عمل تھا۔
حراء سکول ماچکنڈی اور گورنمنٹ ہائی سکول ماچکنڈی کے اساتذہ نے محمد اویس کی تعلیم و تربیت میں جو خلوص اور محنت صرف کی، وہ الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ انہوں نے اویس کو صرف کتابوں کا علم نہیں دیا بلکہ اسے وقت کی قدر، اخلاق کی اہمیت اور مستقل مزاجی کا درس دیا۔ ان اساتذہ نے کلاس روم کو ایک ایسی تربیت گاہ بنایا جہاں ہر بچہ اعتماد کے ساتھ سیکھتا، سوال کرتا، اور آگے بڑھنے کا خواب دیکھتا ہے۔
اس روشن ادارے کے پیچھے جو قیادت ہے، وہ ہے پرنسپل بخت ظاہر صاحب۔ ان کی دور اندیشی، خلوص، اور طلبہ سے بے پناہ محبت نے حراء سکول کو صرف ایک تعلیمی ادارہ نہیں بلکہ ایک "علمی خاندان" بنا دیا ہے۔

27/07/2025

حراء سکول ماچکنڈی کے طالبعلم اویس احمد ولد سرزمین نے جماعت دہم میں 1060 نمبرز لے کر GHS machkandi میں2nd پوزیشن حاصل کیا۔

27/07/2025

حراء سکول ماچکنڈی کے طالبعلم جواد ولد فضل واحد نے جماعت نہم میں 502 نمبرز لے کر GHSبونیروال سکول لڑکوں میں1st پوزیشن حاصل کیا۔

27/07/2025

حراء سکول ماچکنڈی کے طالب علمہ الماس بی بی ولد افسرین نے جماعت نہم میں 523 نمبرز لے کر اپنے سکول میں پہلی پوزیشن حاصل کی

08/05/2025
24/04/2025

پرنسپل حرا سکول ماچکنڈی، جناب بختِ ظاہر صاحب نے جماعت ہشتم میں کامیابی حاصل کر کے جماعت نہم میں ترقی پانے والے طلباء کو اکیڈمک سرٹیفکیٹس سے نوازا اور نہایت باوقار انداز میں رخصت کیا۔
اس موقع پر انہوں نے تمام طلباء کو عمومی طور پر مفید، تعلیمی اور اخلاقی ہدایات سے بھی نوازا، جو ان کی بہترین تربیت کا مظہر ہیں۔
رخصتی کے لمحات میں پرنسپل صاحب آبدیدہ ہو گئے، جو ان کی طلباء سے محبت اور ایک مخلص و شفیق معلم ہونے کی روشن دلیل ہے۔

29/03/2025

آج حرا سکول ماچکنڈی کے پرنسپل جناب بخت ظاہر صاحب عیدالفطر کی مناسبت سے صباحی اسمبلی میں بچوں سے مخاطب ہوئے۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ عید کے دن اپنے عزیزوں، دوستوں خاص کر ضرورت مندوں کو تحائف دیں تحفہ دینا سنت رسول ﷺ بھی ہے اس سے محبت بڑھتی ہے تحفہ دوسرے کی ضرورت کے مطابق دیا جائے نہ کہ اپنی پسند کے مطابق آپ بھی خوب خوشیاں منائیں نئے کپڑے نئے جوتے خریدیں ۔ لیکن اس خوشی کے موقع پر اپنے غریب مسلمان بھائیوں کو بھی نہ بھولیں حسب توفیق انہیں بھی اپنی عید کی خوشیوں میں ضرور شامل کریں۔ اس موقع پر پرنسپل صاحب نے بچوں کو حرا سکول ماچکنڈی میں داخلے کے حوالے سے بھی پیغام دیا۔

حراء اسکول ماچکنڈی سردیوں کی خوشگوار چھٹیوں کے بعد دوبارہ اپنی تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رکھنے کے لیے اج سے کھ...
10/02/2025

حراء اسکول ماچکنڈی سردیوں کی خوشگوار چھٹیوں کے بعد دوبارہ اپنی تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رکھنے کے لیے اج سے کھل چکا ہے۔ تمام طلبہ کے لیے بہترین تعلیمی ماحول، معیاری نصاب اور تجربہ کار اساتذہ کے ساتھ تدریسی سلسلہ دوبارہ شروع ہو چکا ہے۔ نئے تعلیمی سال کے لیے داخلے جاری ہیں، والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کا مستقبل سنوارنے کے لیے جلد از جلد داخلہ کروائیں۔ مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیے اسکول آفس سے رابطہ کریں۔
03468326954

Adresse

Shangla Kpk
Democratic Republic Of The

Téléphone

+923468326954

Site Web

Notifications

Soyez le premier à savoir et laissez-nous vous envoyer un courriel lorsque Hira School Machkandi publie des nouvelles et des promotions. Votre adresse e-mail ne sera pas utilisée à d'autres fins, et vous pouvez vous désabonner à tout moment.

Partager