Zs king 786 We post Informative video on this page

03/11/2023
30/10/2023

مغل کہاں سے آئے تھے؟
کیا کوٸی تحقيق کر کے بتا سکتا ہے؟
یہ قوم کہاں سے آئی تھی۔ اور ان کا جد امجد کون تھا۔ ان کی تاریخ صیحح معنوں میں چینگیز خاں سے شروع ہوتی ہے۔ کیونکہ یہ مغلوں کا پہلا بادشاہ تھا۔ جس نے منگول سلطنت کی بنیاد رکھی۔ اسی نام یعنی منگول سے مغل نام نکلاہے۔
لفظ مغل ۔منگول سے نکلا ہے۔ چونکہ عربی زبان میں گ کا حرف نہیں ہوتا۔ تو جب منگول عرب میں حملہ آوار ہوئے تو انہوں نے انہیں مغول کہنا شروع کیا۔ جس کی وجہ سے یہ قوم مغل بن گئی۔
مغول یا منگول موجودہ منگولیا، روس اور چین اور خصوصا وسط ایشیائی سطح مرتفع صحرائے گوبی کے شمال اور سائبیریا کے جنوب سے تعلق رکھنے والی ایک قوم ہے
چنگیز خان سے تیمور اور تیمور سے ظہیر الدین محمد بابر تک ایران اور جنوبی ایشیا پر حملے کے نتیجے میں یہ لوگ یہاں مقیم پذیر ہوئے-
تاریخ عالم میں مغول کی اولین مشہور شخصیت چنگیز خان (پیدائش 1160ء، وفات: 1227ء) تھی -اس نے چین کے مشرقی ساحلوں سے لے کر یورپ کے وسط تک ایک عظیم سلطنت قائم کی۔ یہ تاریخ عالم کی سب سے بڑی سلطنتوں میں سے ایک تھی جو مغرب میں ہنگری، شمال میں روس، جنوب میں انڈونیشیا اور وسط کے بیشتر علاقوں مثلا افغانستان، ترکی، ازبکستان، گرجستان، آرمینیا، روس، ایران، پاکستان، چین اور بیشتر مشرق وسطی پر مشتمل تھی۔
مغول یا منگول سلطنت تیرھویں اور چودھویں صدیوں میں ایشیاء میں قائم کی گئی- یہ سلطنت مشرقی یورپ تک پھیلی ہوئی تھی- 1206 ء میں چنگیز خان نے اپنے آپ کو مغول قوم کا حاکم اعلان کیا- جب وہ 1227میں مرا تو وہ وسطی ایشیاء ، شمالی چین اور مشرقی فارس کا کچھ حصہ فتح کر چکا تھا - چنگیز خان كے بعد اس کے جانشینوں نے فتوحات کا سلسلہ جاری رکھا- یہاں تک كے منگول سلطنت مشرقی یورپ سے مغربی ایشیاء تک پھیل گئی جس میں مشرق وسطی اور وسطی ایشیاء بھی شامل تھے-
مغلوں میں دوسرا سب سے بڑا بادشاہ امیر تیمور لنگ (پیدائش: 1336ء، وفات: 1405ء) کو مانا جاتا ہے۔ تیمور ایک ترک قبیلے برلاس سے تعلق رکھتا تھا جس کا چنگیز خان کے خاندان سے قریبی تعلق تھا۔ تیمورلنگ کا تعلق سمرقند سے تھا۔ تیمور نے اپنی زندگی میں 42 ملک فتح کئے۔ وہ دنیا کے چند نادر لوگوں میں بھی شامل ہوتا ہے۔ فتوحات کی وسعت کے لحاظ سے تیمور کا شمار سکندر اعظم اور چنگیز خان کے ساتھ دنیا کے تین سب سے بڑے فاتح سپہ سالاروں میں ہوتا ہے۔ فتوحات کی کثرت میں وہ شاید چنگیز سے بھی بازی لے گیا۔ لیکن وہ مسلمان ہونے کے باوجود خونریزی اور سفاکی میں چنگیز خان اور ہلاکو خان سے کم نہیں تھا۔ دہلی، اصفہان، بغداد اور دمشق میں اس نے جو قتل عام کئے ان میں ہزاروں بے گناہ موت کے گھاٹ اتار دیئےگئے۔ وہ انتقام کی شدت میں شہر کے شہر ڈھادیتا تھا

اب ہم پاک وہند کی طرف آتے ہیں۔برصغیر پاک و ہند کی بات کی جائے تو شہنشاہ بابر کے دور سے مغلیہ سلطنت کا قیام ہوا۔اور اس کے ساتھ مغل پورے برصغیر میں پھیل گئے اور ان کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔ اور مغل پاک وہند میں باقاعدہ بسنے شروع ہوگئے۔مغلیہ سلطنت 1526ء سے 1857ء تک برصغیر پر حکومت کرنے والی ایک مسلم سلطنت تھی جس کی بنیاد ظہیر الدین بابر نے 1526ء میں پہلی جنگ پانی پت میں دہلی سلطنت کے آخری سلطان ابراہیم لودھی کو شکست دے کر رکھی تھی۔ مغلیہ سلطنت اپنے عروج میں تقریباً پورے برصغیر پر حکومت کرتی تھی، یعنی موجودہ دور کے افغانستان، پاکستان،کشمیر، بھارت اور بنگلہ دیش کے ممالک پر مشتمل خطے پر انکا دور دورہ تھا۔

22/10/2023

Social Message about Our society.
Please like and my Page

21/10/2023

Right message

Adresse

Democratic Republic Of The

Site Web

Notifications

Soyez le premier à savoir et laissez-nous vous envoyer un courriel lorsque Zs king 786 publie des nouvelles et des promotions. Votre adresse e-mail ne sera pas utilisée à d'autres fins, et vous pouvez vous désabonner à tout moment.

Partager