سادات تحفظ مومنٹ پاکستان

سادات تحفظ مومنٹ پاکستان اب وقت ہے خود کو مضبوط کرنے کا

01/10/2025
25/09/2025

✨ سادات تحفظ موومنٹ پاکستان ✨

بین الاقوامی سطح پر قائم ایک اتحاد، ایک تحریک، ایک مقصد!
الحمدللہ، سادات خاندان علم، تقویٰ، اور اعلیٰ اقدار کا نشان ہے۔ مگر اس کے باوجود، ہمارے کئی بہن بھائی مختلف مشکلات کا شکار ہیں – کسی کو روزگار کی کمی ہے، کوئی معاشرتی یا مالی مسائل سے دوچار ہے، اور کچھ ایسے ہیں جو ایک دوسرے کو جانتے تک نہیں۔
اسی مقصد کے لیے "سادات تحفظ موومنٹ پاکستان" کی بنیاد رکھی گئی ہے۔

🌍 ہماری تحریک کا مقصد:

✅ سادات کے تمام مسائل کو اندرونِ خاندان حل کرنا
✅ جن بہن بھائیوں کے پاس روزگار نہیں، ان کے لیے جاب کے مواقع پیدا کرنا
✅ سادات کے افراد کو آپس میں جوڑنا تاکہ باہمی تعاون بڑھ سکے
✅ جو بھائی یا بہن کسی اچھی پوزیشن یا فیلڈ میں ہیں، وہ دوسروں کی رہنمائی اور مدد کریں
✅ غریب و مستحق سادات کی معاشی مدد اور تربیت
✅ سادات کی اجتماعی آواز بننا – قومی و بین الاقوامی سطح پر

🤝 ہم سب ایک خاندان ہیں

ہماری طاقت ہمارے اتحاد میں ہے۔ اگر ہم مل کر چلیں تو نہ صرف اپنے مسائل حل کر سکتے ہیں بلکہ آئندہ نسلوں کے لیے ایک مضبوط بنیاد رکھ سکتے ہیں۔
📢 آئیے! اس تحریک کا حصہ بنیں
آپ بھی "سادات تحفظ موومنٹ پاکستان" سے جڑیں اور سادات کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

📌 رابطہ کریں، شامل ہوں، اور سادات کی آواز بنیں!

سادات تحفظ موومنٹ پاکستان"ہر سید کی آواز – سادات کا فخر"سادات تحفظ موومنٹ پاکستان ایک غیر سیاسی، فلاحی اور اتحاد پر مبنی...
23/09/2025

سادات تحفظ موومنٹ پاکستان

"ہر سید کی آواز – سادات کا فخر"

سادات تحفظ موومنٹ پاکستان ایک غیر سیاسی، فلاحی اور اتحاد پر مبنی تنظیم ہے، جو ہر سید کے مسائل کو اجاگر کرنے اور اُن کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہے۔

ہمارا مقصد ہے:
✅ سادات بھائیوں اور بہنوں کے مسائل کا حل
✅ مشاورت اور جرگہ سسٹم کے ذریعے زمین و جائیداد کے تنازعات کا حل
✅ سادات کو باعزت روزگار اور بہتر مواقع فراہم کرنا
✅ سادات کے وقار اور عزتِ نفس کا تحفظ

ہماری قیادت ہمیشہ ہر مشکل گھڑی میں سادات کے ساتھ کھڑی رہی ہے، اور ان شاء اللہ آئندہ بھی کھڑی رہے گی۔

آئیے!
ہم سب سادات تحفظ موومنٹ پاکستان کے پلیٹ فارم سے متحد ہوکر اپنے بھائیوں اور بہنوں کی خدمت کریں۔

سادات تحفظ موومنٹ پاکستان زندہ باد!
سادات بھائی چارہ پائندہ باد!

تین ہزار روپے کے عوث قتل ہونے والے اہل سادات کے کیس میںفخر سادات فخر سیدجنیدعلی شاہ خان ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے صدر سادات ت...
17/09/2025

تین ہزار روپے کے عوث قتل ہونے والے اہل سادات کے کیس میں
فخر سادات فخر سیدجنیدعلی شاہ خان ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے صدر سادات تخفظ مومنٹ پاکستان کی ھدایت پر ایک اہم کیس میں مدلل قانونی بحث کے بعد ملزم کی ضمانت خارج کردی :
یہ فیصلہ جناب ایڈیشنل سیشن جج لیاقت علی صاحب نے سنایا وکیل استعاثہ سیدجنیدعلی شاہ خان ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے مقدمہ علت نمبر 650 جرم 302 مورخہ 06-08ـ2025 میں پیش ہو کر نہایت مہارت قانونی بصیرت اور مدلل انداز میں دلائل دیتے ہوئے ملزم کا ضمانت خارج کیا
۔ اس ملزم کو ایس ایچ او الطاف خان تھانہ لاہور نے تکنیکی مہارت پر طورخم بارڈر سے گرفتار کیا اور قانون کے کٹھرے مییں لے ایے
ہم دعا گوہ ہیں کہ اللہ سیدجنیدعلی شاہ خان ایڈووکیٹ ہائیکورٹ اور ایس ایچ او الطاف کو مزید کامیابیاں عطاء فرمائے اور حق و انصاف کی راہ پر ثابت قدم رکھے۔ آمین

09/09/2025

📜 بیانِ تشکر و قدردانی

ہم اپنی مومنٹ کی جانب سے اہلِ سنت برادران لوئر پلیٹ، خصوصاً خطیبِ جامع مسجد نیلم ٹاؤن، لوئر پلیٹ مظفرآباد (آزاد کشمیر) کے صمیمِ قلب سے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارے صدر سادات تحفظ مومنٹ مظفرآباد کو عزت و احترام سے نوازا۔

یہ عمل اس بات کا روشن ثبوت ہے کہ شیعہ اور سنی ایک دوسرے کے بھائی ہیں، اور یہی وحدت امتِ مسلمہ کی اصل طاقت ہے۔ ہم اس مثبت قدم کو نہ صرف قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں بلکہ امید رکھتے ہیں کہ یہ تعلق مستقبل میں بھی دینِ مصطفوی ﷺ کی خدمت اور امت کے اتحاد کے لیے مضبوط بنیاد ثابت ہوگا۔

📖 قرآنی حوالہ

اللہ تعالیٰ نے اہلِ بیتؑ کی عظمت کے بارے میں فرمایا:

﴿إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا﴾
(سورۃ الاحزاب: 33)

یہ آیت اس بات کی دلیل ہے کہ اہلِ بیتؑ کا احترام ایمان کا حصہ ہے اور سادات کے وقار کی حفاظت امت کی ذمہ داری ہے۔
🕊️ اتحادِ بین المسلمین
جیسا کہ علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے فرمایا ہے:
"اہلِ سنت ہماری جان ہیں اور شیعہ ہماری عزت ہیں"
یہ فرمان وحدت اور بھائی چارے کا پیغام ہے جس پر عمل کر کے ہی امت مسلمہ ترقی کر سکتی ہے۔اللہ تعالیٰ اہلِ سنت برادران کو جزائے خیر عطا فرمائے، ان کے اخلاص و محبت کو قبول فرمائے، اور شیعہ سنی اتحاد کو مزید مضبوط بنائے تاکہ ہم سب مل کر دینِ مصطفوی ﷺ کی خدمت کر سکیں۔
آمین یا رب العالمین۔
سادات تحفظ مومنٹ پاکستان

08/09/2025
07/09/2025

میاں سلطان یوسف باچا ایک مدبر، باوقار اور قوم دوست شخصیت ہیں، جنہوں نے ہمیشہ امن، اتحاد اور خدمت کے جذبے سے پختون قوم کی نمائندگی کی ہے۔ ان کی بردباری، معاملہ فہمی اور خلوص ان کی شخصیت کو مزید نکھارتے ہیں۔ ایسے رہنما معاشروں کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔

Adresse

Islamabad
Democratic Republic Of The

Site Web

Notifications

Soyez le premier à savoir et laissez-nous vous envoyer un courriel lorsque سادات تحفظ مومنٹ پاکستان publie des nouvelles et des promotions. Votre adresse e-mail ne sera pas utilisée à d'autres fins, et vous pouvez vous désabonner à tout moment.

Partager