12/06/2025
✈️ آخری پرواز — ایک کہانی جو ادھوری رہ گئی...
احمدآباد کی تپتی دوپہر، ایئر انڈیا کی پرواز AI 171 ٹیک آف کے لیے تیار تھی۔ کسی کے ہاتھ میں تحفہ تھا، کسی کے دل میں خواب... کسی نے لندن جا کر اپنا نیا باب شروع کرنا تھا۔
مگر کوئی کیا جانے کہ وقت اپنا رخ کب بدل لے...
طیارہ فضا میں بلند ہوا — اور پھر اچانک، خاموشی۔ ایک "میڈے" کال، ایک لرزہ خیز لمحہ، اور پھر دھواں۔ بوئنگ 787، جو کہ "ڈریم لائنر" کہلاتا تھا، اب "ڈراونا خواب" بن چکا تھا۔
جہاز احمدآباد کے ایک ہاسٹل سے ٹکرا چکا تھا۔ 242 زندگیاں ایک لمحے میں راکھ ہو گئیں۔
💔 یہ صرف ایک حادثہ نہیں تھا — یہ 242 کہانیاں تھیں، 242 خاندانوں کی دعائیں، ارمان، مسکراہٹیں… سب کچھ ختم ہو گیا
🕯️ آئیے، متاثرہ خاندانوں کے لیے دعا کریں…
📌 :