
16/08/2025
سانحہ مہسم
گجرات کے نواحی قصبہ مہسم میں کھیل کا میدان کھلاڑیوں کے لہو سے رنگین ہو گیا
مبینہ طور پہ مہسم کے رہائشی غلام غوث کی چند لڑکوں سے کسی بات پہ تکرار ہوئی
عینی شاہدین کے مطابق وہ اشتعال میں یہ کہتا ہوا اپنے موٹر سائیکل پہ سوار گھر کی جانب چلا گیا کہ
میرا انتظار کریو
تھوڑی دیر بعد ہی وہ آتشیں اسلحے سے لیس ہو کر میدان میں پہنچا جہاں اس نے اندھا دھند فائرنگ کھول دی
جس کے نتیجے میں دو سگے بھائی اور ان کے ماموں شدید زخمی ہوئے
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایک بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اس کا دوسرا بھائی اور ماموں شدید زخمی ہیں
قاتل اسلحہ لہراتا ہوا موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا
مذکورہ تصویر قاتل کی ہے
(عامر عثمان عادل)