01/12/2025
کراچی — نیپا چورنگی کے قریب دردناک واقعہ۔
والدین کے مطابق ان کا معصوم بچہ ان کی آنکھوں کے سامنے کھلے سیوریج مین ہول میں گر گیا۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی متعلقہ محکمے نے مدد کے لیے رابطہ نہیں کیا۔
والدین نے بتایا کہ:
"ہمارا بچہ ہمارے سامنے کھلے ہول میں گر گیا۔
ہماری مدد کو کوئی محکمہ نہیں آیا،
ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت ایکسکیویٹر مشین منگوائی۔
آج دوسرا دن ہے، خدارا ہمارے بچے کو تلاش کرنے میں ہماری مدد کریں۔"
ریسکیو ٹیمیں اور مقامی افراد بچے کی تلاش کے لیے موقع پر موجود ہیں۔