حالات ڈی جی خان

حالات ڈی جی خان Informations de contact, plan et itinéraire, formulaire de contact, heures d'ouverture, services, évaluations, photos, vidéos et annonces de حالات ڈی جی خان, Société de médias/d’actualités, Democratic Republic of the.

02/06/2025

سی۔او ایجوکیشن ڈیرہ غازی خان سے تمام ریٹائرڈ اساتذہ محترم کی طرف سے پیغام مہربانی فرمائیں۔ھماری پینشن کے بلوں پہ دستخط نیئں کیے۔خوف کریں عید کی خریداری کرنی ھے ۔ایم۔سی۔کیڈر ۔سی۔او۔ایجوکیشن ڈی۔جی۔خان
پلیز آپ اندھوں میں کانے سردار تو بن گئے ہیں کچھ غریب استادوں کا خیال کریں جن کی بدولت آپ کو اللہ تعالی نے یہ عزت بخشی ہے احترام کریں استادوں کا نا فرمان اپنے ماں باپ کا بھی نا فرمان ہے امید ہے کہ آپ آج اس مسئلے کو حل کر کے شکریہ کا موقع دیں گے

12/05/2025

سخی سرور روڈ نزد ببلی پیٹرول پمپ کے سامنے ڈاکو ڈالا چھین کر فرار

12/05/2025

ڈیرہ غازی خان
شاہ سکندر روڈ پر ڈکیتی کی واردت
دو مسلح ڈاکو سٹوڈنٹ سے موٹر سائیکل چھین کر فرار

06/05/2025

ڈیرہ غازی خان قصبہ گگو میں 7 سالہ بچی کے ساتھ دو افراد کی زیادتی پولیس موقع پر پہنچ گئیں ایک ملزم گرفتار کر لیا دوسرا ملزم فرار
تحقیقات شروع

سخی سرور: بین الصوبائی چیک پوسٹ پر بڑی کارروائی — خشخاش و چائنیز سالٹ کی اسمگلنگ ناکام، سامان کسٹم حکام کے حوالےبین الصو...
06/05/2025

سخی سرور: بین الصوبائی چیک پوسٹ پر بڑی کارروائی — خشخاش و چائنیز سالٹ کی اسمگلنگ ناکام، سامان کسٹم حکام کے حوالے

بین الصوبائی چیک پوسٹ سخی سرور پر پولیس نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ دورانِ چیکنگ ایک مشکوک مزدا ٹرک نمبر TIR-558 AG سر کو روکا گیا، جس پر تربوز لوڈ تھے۔

باریک بینی سے چیکنگ کرنے پر تربوز کے نیچے مہارت سے چھپائے گئے 272 کارٹن خشخاش (فی کارٹن 15 کلوگرام) اور 4 عدد چائنیز سالٹ کے بیگ برآمد ہوئے۔ گاڑی اور اسمگل شدہ سامان کو قبضے میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

یہ کارروائی غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف جاری مؤثر اقدامات کا حصہ ہے۔

ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی نے کارروائی کرنے والی پولیس ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا:
سمگلنگ ملکی معیشت اور سیکیورٹی کے لیے سنگین خطرہ ہے، پولیس اس ناسور کے خلاف ہر سطح پر بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی۔

کرک میں طوفانی بارش و ژالہ باری سے تباہی، 2 افراد جاں بحق، درجنوں مویشی بہہ گئےکرک (نمائندہ خصوصی) — کرک اور گردونواح می...
05/05/2025

کرک میں طوفانی بارش و ژالہ باری سے تباہی، 2 افراد جاں بحق، درجنوں مویشی بہہ گئے

کرک (نمائندہ خصوصی) — کرک اور گردونواح میں آج شدید طوفانی بارش اور ژالہ باری کے نتیجے میں مالی اور جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ملاگی بانڈہ کے علاقے میں برساتی نالے میں طغیانی کے باعث کم از کم 20 گائے بہہ گئیں جبکہ کچھ مویشیوں کو مقامی افراد نے بروقت کارروائی کر کے بچا لیا۔

افسوسناک طور پر، دو افراد جو یوفون ٹاور کو تیل سپلائی کر رہے تھے، سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہو گئے۔ دونوں کی لاشیں گرگری کے مقام سے برآمد کر لی گئیں۔ مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کر رہی ہیں۔

علاقے میں گندم کی تیار فصل بھی شدید متاثر ہوئی ہے، جس سے کسانوں کو بھاری مالی نقصان کا سامنا ہے۔

عوامی و سماجی حلقوں نے اس المناک واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری امدادی اقدامات کی اپیل کی ہے۔

اللہ تعالیٰ ہم سب پر رحم فرمائے

ڈیرہ غازی خان تونسہ روڈ پر یارو موڑ کے قریب رکشہ اور کوچ میں حادثہ رکشے میں سوار  دو خواتین موقع پر جاں بحقِ ہو گئی رکشہ...
05/05/2025

ڈیرہ غازی خان
تونسہ روڈ پر یارو موڑ کے قریب رکشہ اور کوچ میں حادثہ رکشے میں سوار دو خواتین موقع پر جاں بحقِ ہو گئی رکشہ اور کوچ والا لاشیں چھوڑ کر بھاگ گئے ۔۔

04/05/2025

ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن سخی سرور میں دوکان جلدی میں صفائی کرنے کے دوران نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ۔ ورثا نے میت روڈ پر رکھ کر کویٹہ روڈ بلاک کردیا ۔

04/05/2025

ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر عراقچی پیر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ زرائع

ڈاکٹرز کو نوکریوں سے نکالنے کے بعد انکے لائسنس بھی کینسل کرنے کے آرڈرز جاری کر دیے گئے ۔۔۔
04/05/2025

ڈاکٹرز کو نوکریوں سے نکالنے کے بعد انکے لائسنس بھی کینسل کرنے کے آرڈرز جاری کر دیے گئے ۔۔۔

04/05/2025

وفاقی وزیر اطلاعات اور DG ISPR آج سیاسی رہنماؤں کو بریفنگ دیں گے

03/05/2025

بیلہ کے علاقے میں شدید بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے
اللہ پاک رحم فرمائے

Adresse

Democratic Republic Of The

Site Web

Notifications

Soyez le premier à savoir et laissez-nous vous envoyer un courriel lorsque حالات ڈی جی خان publie des nouvelles et des promotions. Votre adresse e-mail ne sera pas utilisée à d'autres fins, et vous pouvez vous désabonner à tout moment.

Partager