
10/05/2024
ہم گوادر سمیت پورے بلوچ قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس عمل کے خلاف ایک غیرت مند بلوچ کی حیثیت سے عملی طور پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مزاحمتی تحریک کا حصہ بنیں۔ لکھاری اس عمل کے خلاف لکھیں، مصور اپنے آرٹ کے ذریعے احتجاج کریں، ویڈیو کریٹرز اس کے خلاف ڈاکومنٹری بنائیں اور بلوچ قوم کا ہر فرد اس سنگین جرم کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ہمراہ آواز اٹھائے۔
12مئی2024 بروز اتوار گوادر میں StopFencingGwadar # کے عنوان سے ایک احتجاجی ریلی کا اعلان کرتے ہیں، ہم مکران بھر کے تمام غیرت مند بلوچوں سے گزارش کرتے کہ وہ آکر اس ریلی کو کامیاب بنائیں اور اس تحریک کو تب تک آگے بڑھائیں جب تک گوادر کو باڑ لگانے کا منصوبہ مکمل طور پر منسوخ نہیں کیا جاتا ہے۔