Khyber Pakhtunkhwa RTS Commission, Mardan

Khyber Pakhtunkhwa RTS Commission, Mardan Right to Public Services Commission ensures transparency and timelines in public services delivery

16/05/2025

Pakistan Zindabad!

16/05/2025
08/05/2025

*کمشنر آر ٹی ایس کمیشن کا ضلع دیر لوئر کا ایک روزہ دورہ*

*تمام سرکاری افسران عوام کو سرکاری خدمات بروقت مہیا کرنے کے پابند ہیں،کمشنر آر ٹی ایس کمیشن ذاکر حسین آفریدی*

پشاور: کمشنر آر ٹی ایس کمیشن ذاکر حسین آفریدی نے 07 مئی 2025 کو ضلع دیر لوئر کا دورہ کیا۔ انہوں نے اپنے ایک روزہ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر آفس ضلع دیر لوئر میں متعلقہ ذمہ دار افسران کو آر ٹی ایس قانون کے بارے میں آگاہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ تمام سرکاری افسران عوام کو سرکاری خدمات بروقت مہیا کرنے کے پابند ہیں جس کے متعلق کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ کمشنر آر ٹی ایس نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سرکاری ملازمین عوام کو سرکاری خدمات بروقت فراہم کرنے کے پابند ہیں۔ خدمات تک عوام کی بروقت رسائی سرکاری اہلکاروں کی زمہ داری ہے، افسران کو عوام کی ضروریات کو مؤثر طریقے سے پورا کرنے اور خدمات کی فراہمی کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہدایات دیئے گئے۔ بنیادی خدمات کا حصول عوام کا حق ہے نا کہ ان پر حکومت کا احسان۔انہوں نے سرکاری افسران کو آر ٹی ایس قانون کے بارے میں تفصیلی فریفنگ دی اور ہدایت کی کہ ہر سرکاری دفتر کے سامنے نوٹیفائیڈ پبلک سروسز کی فہرست واضح طور پر آویزاں کی جائے تاکہ عوام کو کسی بھی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ گڈ گورننس صوبائی حکومت کا اہم ایجنڈا ہے اور اس حوالے سے واضح احکامات بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔

08/05/2025

پریس ریلیز
رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن حکومت خیبر پختونخوا 23/04/2025
پٹواری نے رشوت لی، فائل غلط بنائی، ثبوت کے طور پر کال ریکارڈ موجود، حلقہ پٹواری طلب
آر ٹی ایس کمیشن میں پانچ عوامی شکایات کی شنوائی، خدمات تک بروقت رسائی عوام کا حق ہے، کمیشن

رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن میں پانچ عوامی شکایات کی شنوائی ہوئی۔ کمیشن کے دو کمشنرز محمد عاصم امام اورذاکر حسین آفریدی نے شہریوں کے درخواستوں پر سماعت کی۔ ایبٹ آباد کا شہری نعیم الرحمان جو کینیڈا میں مقیم ہے نے کمیشن کو زمین کی حد براری کے لیے درخواست دی تھی۔ کمیشن نے ویڈیو کال کے ذریعے شہری کی شکایت سنی۔ شہری کا کہنا ہے کہ حلقہ پٹواری نے رشوت لی اور فائل غلط بنائی۔ شہری نے ثبوت کے طور پر کال ریکارڈ پیش کئے۔ کمیشن نے اگلی سنوائی پر موجودہ اور سابقہ پٹواری کو تمام ریکارڈ سمیت پیش ہونے کے احکامات جاری کیے۔ تور پکئی نامی افغان خاتون نے پولیس کے خلاف کمیشن کو درخواست دی ہے، خاتون کا کہنا ہے کہ پارک سے انکی بیٹے کو گرفتار کر کے آئس کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ خاتون نے وڈیو ریکارڈنگ کمیشن کے سامنے پیش کی۔ کمیشن نے ایس ایس پی آپریشنز کو خاتون کو بذات خود سن کر رپورٹ کمیشن کو پیش کرنے کے ہدایات دییے۔ پشاور سے فیصل نامی شہری نے زمین کے فرد کے حصول کے لیے کمیشن سے رجوع کیا ہے۔ کمیشن نے حلقہ پٹواری کو طلب کر لیا۔ کرک سے شفیق الرحمن نے وراثتی انتقالات کے لیے کمیشن کو درخواست دی۔ شہری نے کہا کہ 2022 میں پٹواری کو تمام ریکارڈ جمع کروایا ہے لیکن ابھی تک وراثتی انتقالات نہیں ہوئے۔ کمیشن نے اگلی سنوائی پر پٹواری کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کے احکامات دئیے۔ ہری پور سے ساجد حسین نے وراثتی انتقالات کے لیے کمیشن کو درخواست دی ہے۔ چونکہ شکایت کنندہ کا مقدمہ عدالت میں زیرالتواء ہے، قانونی طور پر کمیشن زیر التواء کیسسزپر کاروائی نہیں کرسکتی۔ شکایت کنندہ کو سننے کے بعد شکایت بدیں وجوہ خارج کردی گئی۔
کمیشن نے سرکاری افسران کو عوام کی ضروریات کو مؤثر طریقے سے پورا کرنے اور خدمات کی فراہمی کے عمل کو بہتر بنانے پر زور دیا۔ بنیادی خدمات کا حصول عوام کا حق ہے نا کہ ان پر حکومت کا احسان۔

08/05/2025

پریس ریلیز
رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن حکومت خیبر پختونخوا 2025/04/30
آر ٹی ایس کمیشن کے احکامات پر وزیرستان کے دو شہریوں کو اسلحہ لائسنس کی اجراء، ایک شکایت پر ایس او اسلحہ کو نوٹس جاری
آر ٹی ایس کمیشن میں عوامی شکایات کی شنوائی، خدمات تک بروقت رسائی عوام کا حق ہے، کمیشن

رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن میں عوامی شکایات کی شنوائی ہوئی۔ کمیشن کے دو کمشنرز محمد عاصم امام اورذاکر حسین آفریدی نے شہریوں کے درخواستوں پر سماعت کی۔ وزیرستان سے دو شہریوں نے اسلحہ لائسنس کے اجراء کے لیے کمیشن کو درخواست دی تھی۔ کمیشن کے احکامات پر شہریوں کو لائسنس مل گئے۔ پشاور سے کامران اور یونس نے اسلحہ لائسنس کے اجراء کے لیے کمیشن سے رجوع کیا ہے۔ کمیشن نے سیکشن آفیسر اسلحہ کو نوٹس جاری کر دیا۔ مردان سے طیب نے سٹریٹ لائٹس کی مرمت کے لیے کمیشن کو درخواست دی ہے۔ کمیشن نے شہری کو سننے کے بعد ٹی ایم او مردان کو تفصیلی رپورٹ جمع کروانے کے احکامات دئیے۔
کمیشن نے سرکاری افسران کو عوام کی ضروریات کو مؤثر طریقے سے پورا کرنے اور خدمات کی فراہمی کے عمل کو بہتر بنانے پر زور دیا۔ بنیادی خدمات کا حصول عوام کا حق ہے نا کہ ان پر حکومت کا احسان۔

08/05/2025
08/05/2025

The Commissioner of the Right to Public Services Commission Khyber Pakhtunkhwa, Judge Muhammad Asim Imam addressed to the students from the Institute of Management Sciences Peshawar to discuss their recent research study on the impacts and uses of social media in society. The students presented key findings from their study, highlighting both the positive and negative effects of social media on communication, education, mental health, and public discourse. The study emphasized how platforms like Facebook, Twitter, Instagram, and TikTok influence youth engagement, civic awareness, and misinformation trends. Commissioner commended the students for their rigorous analysis and innovative approach, stating "Social media is a powerful tool that can drive transparency, civic engagement, and public service delivery if used responsibly. This study provides valuable insights for policymakers and institutions like ours to harness its potential while mitigating risks. He further emphasized the role of the Right to Public Services Commission in leveraging digital platforms to enhance governance, citizen feedback, and service accessibility. The discussion also explored potential collaborations between academic institutions and government bodies to promote research-based policymaking. The event concluded with a Q&A session, where students shared recommendations on digital literacy campaigns and ethical social media usage. The Commissioner assured the participants that their findings would be considered in future initiatives aimed at improving public service delivery through technology. The Right to Public Services Commission KP remains committed to fostering dialogue between youth, academia, and government to build a more informed and digitally empowered society.

Adresse

Right To Public Services Commission (RTS) Office, District Secretariat, Mardan
Democratic Republic Of The

Heures d'ouverture

Lundi 09:00 - 17:00
Mardi 09:00 - 17:00
Mercredi 09:00 - 17:00
Jeudi 09:00 - 17:00
Vendredi 09:00 - 17:00

Téléphone

+92937920724

Notifications

Soyez le premier à savoir et laissez-nous vous envoyer un courriel lorsque Khyber Pakhtunkhwa RTS Commission, Mardan publie des nouvelles et des promotions. Votre adresse e-mail ne sera pas utilisée à d'autres fins, et vous pouvez vous désabonner à tout moment.

Contacter L'entreprise

Envoyer un message à Khyber Pakhtunkhwa RTS Commission, Mardan:

Partager