04/04/2026
چائنیزسوشل میڈیاایپلیکشنزکھولیں تووہاں فیکٹریاں اپنی ایڈورٹائزمنٹ کی ویڈیوزلگارہی ھوتی ہیں تاکہ ذیادہ سےذیادہ کسٹمرزکوایٹرکٹ کرسکیں،یاپھرلائیواسٹریمنگزچل رہی ھوتی جہاں لوگ مختلف چیزیں بیچ رھےھوتےاورکاروبارکررھےھوتےہیں۔ البتہ انٹرٹیمنٹ کی ویڈیوز بھی کافی دیکھنےکومل جاتی ہیں۔
مگرپاکستان کاسوشل میڈیاتوالامان والحفیظ۔ یاتوآپکوھرجگہ کھاناپکانےکی ویڈیوزدیکھنےکوملیں گی جہاں دیگوں میں دھڑادھڑا دڑا مرچ ڈالی جارہی ھوتی ھےان سےجان چھوٹ جائےتوحکیم لوہاپاڑاورویلامنڈاآجاتےہیں۔