Mashaal news

Mashaal news Mashaal news

اک چراغ اور بجھا اور بڑھی تاریکیانتہائی افسوسناک خبر۔۔۔😭تورڈھیر شہر کی عظیم شخصیت استاد علماء شیخ القرآن و الحدیث(فاضل ج...
06/01/2026

اک چراغ اور بجھا اور بڑھی تاریکی
انتہائی افسوسناک خبر۔۔۔😭
تورڈھیر شہر کی عظیم شخصیت
استاد علماء شیخ القرآن و الحدیث
(فاضل جامعہ اشرفیہ لاہور) تلمیذ خاص شخ ادریس کاندھلوی اور قاری محمد طیب قاسمی مہتمم دارالعلوم دیوبند
حضرت مولانا عبداروف اشرفی صاحب(عرف خان استاد)انتقال کر گئے
نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

ظاہر پیر انٹرچینج، خانپور کے قریب کار اور سوزوکی بولان کے درمیان ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس کی ممکنہ وجہ تیز رفتاری  بتائی ...
05/01/2026

ظاہر پیر انٹرچینج، خانپور کے قریب کار اور سوزوکی بولان کے درمیان ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس کی ممکنہ وجہ تیز رفتاری بتائی گئی ہے۔
حادثے میں دو افراد زخمی ہوئے، ایک زخمی کو ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ دوسرے کو THQ خانپور منتقل کر دیا گیا۔

01/01/2026
31/12/2025
31/12/2025
خیبر پختونخوا پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے سرمائی تعطیلات کے دوران نجی سکولوں میں امتحانات لینے پر پابندی عائد کر...
27/12/2025

خیبر پختونخوا پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے سرمائی تعطیلات کے دوران نجی سکولوں میں امتحانات لینے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس سلسلے میں اتھارٹی کی جانب سے تمام نجی تعلیمی اداروں کو باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

مراسلے میں نجی سکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سرمائی تعطیلات کے دوران جاری یا اعلان کردہ امتحانی شیڈول فوری طور پر واپس لیا جائے۔ پی ایس آر اے کے مطابق تعطیلات میں امتحانات کا انعقاد قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔

اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ سرمائی تعطیلات کے دوران طلبہ اور اساتذہ کو امتحانی دباؤ میں رکھنا غیرقانونی ہے اور اس عمل کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

مراسلے میں خبردار کیا گیا ہے کہ ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے والے نجی سکولوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے والدین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس حوالے سے کسی خلاف ورزی کی صورت میں اتھارٹی کو آگاہ کریں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔

اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں تھانہ ویمن پولیس کا چھاپہ، بحریہ ٹاؤن فیز فور سوک سنٹر میں مبینہ پولیس سرپرستی...
26/12/2025

اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں تھانہ ویمن پولیس کا چھاپہ، بحریہ ٹاؤن فیز فور سوک سنٹر میں مبینہ پولیس سرپرستی میں قائم مساج سنٹرز کے خلاف کارروائی کی گئی اور ان چھاپوں کے دوران چھ لڑکیوں سمیت 10 افراد کو قابل اعتراض حالت میں گرفتار کیا گیا جن کے خلاف مقدمہ بھی تھانہ ویمن اسلام آباد میں درج کیا گیا۔ 23 اور 24 دسمبر کی درمیانی رات جن مساج سنٹرز کے خلاف کارروائی کی گئی ان میں دی ریڈی اینٹ سپاہ سنٹر اور ایم اینڈ ایم سپاہ اینڈ سیلون شامل ہیں۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ دیگر سہولت کاروں اور نیٹ ورک کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ممبر قومی اسمبلی شہرام خان ترکئی، صوبائی وزیرِ محنت فیصل خان ترکئی اور چیئرمین ڈیڈک مرتضیٰ خان ترکئی کی ہدایات پر ترکئی،...
25/12/2025

ممبر قومی اسمبلی شہرام خان ترکئی، صوبائی وزیرِ محنت فیصل خان ترکئی اور چیئرمین ڈیڈک مرتضیٰ خان ترکئی کی ہدایات پر ترکئی، رشکئی اور قمرگئی غونڈے شاہراہ پر ترقیاتی کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان: لغاری گیٹ کے قریب محلہ سعد آباد سے دو معصوم بچے چیز لینے کے لیے گھر سے نکلے تھے جو تاحال واپس نہیں لوٹ...
25/12/2025

ڈیرہ اسماعیل خان: لغاری گیٹ کے قریب محلہ سعد آباد سے دو معصوم بچے چیز لینے کے لیے گھر سے نکلے تھے جو تاحال واپس نہیں لوٹے۔ بچوں کے والدین شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ بچی کا نام آیت جبکہ بچے کا نام فیض الرحمن ہے۔ جس بھائی یا بہن نے ان بچوں کو کہیں دیکھا ہو یا ان کے بارے میں کوئی معلومات ہوں تو براہِ کرم فوری
طور پر اطلاع دیں۔
والد رابطہ نمبر " 03467845911

ڈسٹرکٹ پولیس صوابیپریس ریلیز*صوابی: تھانہ پرمولی پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، غیر اخلاقی محفلِ موسیقی و ڈانس پارٹی پر چھاپہ، ...
25/12/2025

ڈسٹرکٹ پولیس صوابی
پریس ریلیز
*صوابی: تھانہ پرمولی پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، غیر اخلاقی محفلِ موسیقی و ڈانس پارٹی پر چھاپہ، مختلف اضلاع سے آئے 11 آوارہ نوجوان گرفتار*

تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات کی روشنی میں *ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی ضیاء الدین احمد* کی واضح ہدایات پر ڈی ایس پی سرکل رزڑ حسن خان کی براہِ راست نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ پرمولی گوہر خان بمعہ پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے دیہہ اسوٹا شریف میں منعقد ہونے والی غیر اخلاقی محفلِ موسیقی و ڈانس پارٹی پر چھاپہ مارا۔
کارروائی کے دوران معلوم ہوا کہ اس غیر اخلاقی اجتماع میں دور دراز اضلاع سے آئے ہوئے متعدد آوارہ نوجوان شریک تھے، جو تیز آواز میں لائوڈ اسپیکر پر موسیقی کے ساتھ خواجہ سراؤں کے ڈانس پر موج مستی میں مصروف تھے۔
پولیس نے مؤثر حکمتِ عملی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے موقع پر 11 افراد کو موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کا تعلق مختلف اضلاع جن میں شیرگڑھ، چارسدہ، نوشہرہ وغیرہ شامل ہیں۔ تمام ملزمان کے خلاف دفعہ 148، 149، 294 تعزیراتِ پاکستان اور لائوڈ اسپیکر ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے انہیں عدالت کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

*ڈی پی او صوابی ضیاء الدین احمد* نے کہا کہ:
“معاشرے میں بے راہ روی، فحاشی اور اخلاقی بگاڑ پھیلانے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ ایسے کسی بھی غیر قانونی اور غیر اخلاقی فعل کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔”
انہوں نے مزید بتایا کہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، جبکہ سنیپ چیکنگ، ناکہ بندیوں اور خفیہ نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے تاکہ آئندہ ایسی غیر اخلاقی سرگرمیوں کا مکمل سدباب کیا جا سکے۔

Adresse

Baar-Ebenhausen

Telefon

+923139090370

Webseite

Benachrichtigungen

Lassen Sie sich von uns eine E-Mail senden und seien Sie der erste der Neuigkeiten und Aktionen von Mashaal news erfährt. Ihre E-Mail-Adresse wird nicht für andere Zwecke verwendet und Sie können sich jederzeit abmelden.

Service Kontaktieren

Nachricht an Mashaal news senden:

Teilen