EuroLens by Umair

EuroLens by Umair پُرسکون لمحے، سادہ لوگ، اصل دُنیا 🌍
a traveler who believes that peace is found in motion. Through my lens, I share the calm corners of our noisy world.✈️✨

Just a Passionate Traveler✈️ 🌍

21/08/2025

memories❤️❤️
16/08/2025

memories❤️❤️

Madeira Beyond the Sea | Foggy Peaks, Fresh Air & Bike Adventure 🌿Me and my friend decided to explore this magical island from the top – on bikes! 🚴‍♂️💨 R...

یہ تصویر ایک کہانی سناتی ہے…آج ہم دو دوست وقت سے آگے نکل گئے۔ نہ کسی ٹائم مشین کی ضرورت تھی، نہ لمبی سائنس کی تھیوری کی…...
15/08/2025

یہ تصویر ایک کہانی سناتی ہے…

آج ہم دو دوست وقت سے آگے نکل گئے۔ نہ کسی ٹائم مشین کی ضرورت تھی، نہ لمبی سائنس کی تھیوری کی…

بس ایک فلٹر نے ہمیں وہ دن دکھا دیے جو ابھی آنے ہیں۔

ہو سکتا ہے آنے والے برسوں میں ہم اسی طرح سفر کر رہے ہوں، ہوائی جہاز میں بیٹھے پرانی یادوں پر ہنس رہے

ہوں، اور دنیا کو اپنی کہانیاں سنا رہے ہوں۔ چہرے پر وقت کی لکیریں ہوں گی مگر دل میں وہی جوانی کا جذبہ۔

کیونکہ دوستوں کی محفل اور سفر کا شوق… وقت سے کبھی ہارا نہیں کرتے۔ ✈️⏳💙

13/08/2025

😎😎❤️

"جرمنی کا پہلا سال… اور میں" 🇩🇪✈️یہ وہ دن تھے جب میں پہلی بار جرمنی آیا تھا۔سب کچھ نیا تھا… سب کچھ۔ اور مان لیں کہ کچھ ح...
12/08/2025

"جرمنی کا پہلا سال… اور میں" 🇩🇪✈️

یہ وہ دن تھے جب میں پہلی بار جرمنی آیا تھا۔

سب کچھ نیا تھا… سب کچھ۔ اور مان لیں کہ کچھ حد تک خوفناک بھی۔

ایسا لگتا تھا جیسے ہر چیز کا کوڈ اور رول پہلے سے لکھا ہوا ہے، بس مجھے سمجھ نہیں آ رہا کہ کہاں سے پڑھوں۔

لیکن حیرت انگیز طور پر کچھ چیزیں جانی پہچانی لگتی تھیں—لوگوں کا اپنے کام سے کام رکھنا، سڑکوں کی خاموشی،

اور ہر طرف نیچر کا حسن۔ یہ سب تو جیسے پہلے سے میرے اندر کہیں بسا ہوا تھا۔

شروع کے دنوں میں گھر اور فیملی بہت یاد آتے۔ بس کوئی ایسی جگہ ڈھونڈتا جہاں مجھے کوئی جانتا نہ ہو، تاکہ دل کا

بوجھ ہلکا ہو سکے۔ کبھی کسی پارک، کبھی کسی کیفے… اور کبھی چرچ بھی، کیونکہ جرمنی میں چرچز کا حسن اور سکون

واقعی دل کو چھو جاتا ہے۔

چرچ میں ہر ہفتے الگ الگ ایکٹیویٹیز ہوتیں—کلچرل ایونٹس، لینگویج کلبز، اور گیم نائٹس۔ سب لوگ بغیر کسی فاصلہ

رکھے ہنستے، بات کرتے اور ایک دوسرے کو قبول کرتے۔ مجھے ایسے لوگ ہمیشہ پسند آئے ہیں—چاہے وہ کسی بھی

رنگ یا نسل کے ہوں۔

لیکن سچ یہ ہے کہ دن جتنا آگے بڑھتا، اکیلا پن بھی بڑھ جاتا۔ سردیوں میں تو شام 4 بجے ہی رات چھا جاتی اور

اس اندھیرے کے ساتھ دل بھی بوجھل ہو جاتا۔ فیملی یاد آتی، خاص طور پر بچے—اور دل چاہتا کہ ابھی ٹکٹ

لے کر واپس بھاگ جاوں۔

پھر سوچتا، جن کے لیے دل دکھ رہا ہے… وہی تو وجہ ہیں کہ میں یہاں ٹھہرا ہوں۔ یہی قربانی شاید کل میرے اور ان کے لیے نئی راہیں کھولے گی۔

پاکستان میں بھی اپنے کام سے کام رکھتا تھا، مگر وہاں فیملی ساتھ تھی۔ یہاں اکیلا ہوں، لیکن آہستہ آہستہ ہر چہرہ،

ہر گلی اپنا لگنے لگا۔ اور آج، نو مہینے بعد، برلن میرا شہر لگتا ہے۔ وہ پہلا شہر جہاں لوگ مجھے "Umair" کے نام سے جانتے ہیں۔

یہاں میری پہچان میرے کام سے ہے، نہ کہ کسی سفارش سے۔ یہاں میں خود کو ایک انڈیپینڈنٹ فرد سمجھتا ہوں—

بغیر کسی جینڈر یا فیملی بیک گراؤنڈ کے لیبل کے۔ اور سب سے بڑھ کر، یہاں میں پہلی بار خود سے ملا ہوں۔

ہم مڈل کلاس گھرانوں کے لڑکے بھی اکثر اپنی پہچان دوسروں کی تعریف میں کھو دیتے ہیں—پہلے والدین کی

توقعات میں، پھر حالات کی مجبوریوں میں۔ یہاں آ کر احساس ہوا کہ اصل جیت وہ ہے جب آپ صرف اپنے آپ کو جواب دہ ہوں، نہ کہ ہر دوسرے شخص کو۔

فیملی آج بھی یاد آتی ہے—بہت یاد آتی ہے۔ مگر اللہ کا شکر ہے وہ اپنے مقام پر خوش ہیں۔ جب دل زیادہ اداس

ہو تو میں جرمنی کی کسی نہر کنارے جا بیٹھتا ہوں، کافی کا کپ ساتھ، اور بس سوچتا ہوں… یہ سب قربانیاں کل کو ایک کہانی بن جائیں گی۔

جرمنی ہمیشہ خاص رہے گا، کیونکہ یہ وہ جگہ ہے جہاں میں نے پہلی بار کھل کر سانس لی تھی۔

میسج؟ زندگی میں کچھ پانے کے لیے بہت کچھ کھونا پڑتا ہے۔ سوشل میڈیا پر چمکتی تصویروں کے پیچھے کتنی محنت اور

قربانیاں چھپی ہوتی ہیں، یہ صرف وہی جانتا ہے جس نے وہ وقت گزارا ہو۔ اس لیے جج کرنے سے پہلے ایک بار سوچیں۔




صبح کی ٹرین، شام کا سمندر، اور ویک اینڈ پر کسی نئے شہر کا ٹرپ — یہی ہے "ابروڈ لائف"۔یہ زندگی بس پیسے کمانے کی نہیں، بلکہ...
11/08/2025

صبح کی ٹرین، شام کا سمندر، اور ویک اینڈ پر کسی نئے شہر

کا ٹرپ — یہی ہے "ابروڈ لائف"۔

یہ زندگی بس پیسے کمانے کی نہیں، بلکہ اسٹائل میں جینے کی بھی ہے۔

دوست کہتے ہیں: "یار، تو بدل گیا ہے۔

"نہیں… میں بس وہ بن گیا ہوں جو ہمیشہ بننا چاہتا تھا۔" 😉

💬 "زندگی میں کلاس ہو تو ایڈریس خود بدل جاتا ہے۔"

زندگی کو جلدی جینے کی نہیں، خوبصورتی سے جینے کی ضرورت ہے۔ 💫
09/08/2025

زندگی کو جلدی جینے کی نہیں، خوبصورتی سے جینے کی ضرورت ہے۔ 💫

تمہاری محنت، تمہارا یقین، اور تمہارا صبر — تمہیں سرحدوں سے آزاد کر سکتا ہے۔
08/08/2025

تمہاری محنت، تمہارا یقین، اور تمہارا صبر — تمہیں سرحدوں سے آزاد کر سکتا ہے۔

کچھ سالوں پہلے مجھے اندازہ نہیں تھا کہ کبھی میں دنیا گھومنے نکلوں گا…نہ پاسپورٹ کا پتہ تھا، نہ ٹکٹس خریدنے کا طریقہ،ᯓ ✈︎...
07/08/2025

کچھ سالوں پہلے مجھے اندازہ نہیں تھا کہ کبھی میں دنیا گھومنے نکلوں گا…

نہ پاسپورٹ کا پتہ تھا، نہ ٹکٹس خریدنے کا طریقہ،ᯓ ✈︎ ⋆°•☁︎

نہ یہ معلوم تھا کہ تنہا سفر کرنا بھی زندگی کا سب سے خوبصورت تجربہ بن سکتا ہے۔

بس ایک دن دل میں خیال آیا —

"کیا میں صرف دیکھنے کے لیے پیدا ہوا ہوں؟ یا دنیا کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے کے لیے؟"🤯

پھر پہلا قدم اٹھایا،
ڈر بھی تھا، جوش بھی تھا،
لیکن وہ پہلا سفر… میری پوری زندگی کا رخ بدل گیا۔

میں نے خود کو ایئرپورٹس پر تنہا پایا،🛫

سمندروں کے کنارے خاموشی سے بیٹھا،🏝️🍹⛱️🌞 🌊

انجان زبانیں سنی، انجان چہروں سے مسکرائیں لیں،
اور پھر جانا… اصل زندگی تو اسی میں ہے!
اب ہر ملک، ہر شہر، ہر راستہ مجھے خود سے ملواتا ہے۔
اب میں صرف دنیا نہیں گھوم رہا…🌏
میں خود کو دریافت کر رہا ہوں۔

نہ دکھاوا، نہ شور —بس سادگی، خودداری اور مسلسل بہتری کی تلاش۔ 😎
06/08/2025

نہ دکھاوا، نہ شور —
بس سادگی، خودداری اور مسلسل بہتری کی تلاش۔ 😎

ایک چھوٹے سے گاؤں کا لڑکا تھا...... جس کے خواب بہت بڑے تھے۔ وہ جب بھی آسمان کو دیکھتا، اُسے محسوس ہوتا جیسے یہ نیلا آسما...
05/08/2025

ایک چھوٹے سے گاؤں کا لڑکا تھا......

جس کے خواب بہت بڑے تھے۔ وہ جب بھی آسمان کو دیکھتا، اُسے محسوس ہوتا جیسے یہ نیلا آسمان اُس کے خوابوں کی چھت ہے۔ کتابوں میں دُنیا کے شہروں کے بارے میں پڑھتا، یوٹیوب پر بیرون ملک کے سفرنامے دیکھتا اور سوچتا… "کیا واقعی میں بھی کبھی یہ سب دیکھ سکوں گا؟🤨

خاندان، دوست، محلہ — سب یہی کہتے تھے:
باہر جانا آسان نہیں، خواب دیکھنا چھوڑ دو۔

لیکن اس نے ایک بات دل میں بٹھا لی:
مشکل کا مطلب ناممکن نہیں ہوتا!😝

میں نے خود کو ثابت کر دیا!

یہ کہانی صرف ایک فرد کی نہیں، ہر اُس نوجوان کی ہے جو دل میں ہجرت کا خواب رکھتا ہے۔ یاد رکھو،
تمہاری محنت، تمہارا یقین، اور تمہارا صبر — تمہیں سرحدوں سے آزاد کر سکتا ہے۔
خواب دیکھو، جدو جہد کرو، اور کبھی ہار مت مانو۔

زندگی کی دوڑ، شور، اور مصروفیت........ کہیں اندر سے آواز آئی....چلو!!!میں نے بیگ اُٹھایا، جوتے پہنے، کیپ سر پر رکھی… اور...
04/08/2025

زندگی کی دوڑ، شور، اور مصروفیت........

کہیں اندر سے آواز آئی....چلو!!!
میں نے بیگ اُٹھایا، جوتے پہنے، کیپ سر پر رکھی… اور چل پڑا، بے سمت لیکن مکمل یقین کے ساتھ۔
راستہ تھا نیا، جگہ تھی انجان، لیکن جو سکون تھا… وہ ناقابلِ بیان!
سمندر کے کنارے کھڑے ہو کر میں نے جانا کہ اصل خوبصورتی نقشوں پر نہیں، لمحوں میں چھپی ہوتی ہے۔
ہر قدم جو چٹانوں پر چڑھا، ہر ہوا کا جھونکا، ہر نیلے پانی کی گونج… میرے اندر کوئی نئی دنیا بسا رہا تھا۔
📸 یہی وہ لمحہ ہے — جب میں نے یہ تصویر لی، اپنے دل کے سب بوجھ نیلے پانی کے حوالے کر دیے🏊‍♀️

Adresse

Berlin

Webseite

Benachrichtigungen

Lassen Sie sich von uns eine E-Mail senden und seien Sie der erste der Neuigkeiten und Aktionen von EuroLens by Umair erfährt. Ihre E-Mail-Adresse wird nicht für andere Zwecke verwendet und Sie können sich jederzeit abmelden.

Hervorgehoben

Teilen

Kategorie