05/09/2026
تجرباتی طبیعیات دان بننے کیلئے آپ کو الیکٹریشن، مکینک، کمپیوٹر انجینیر، سافٹویئر انجینیر، استاد، طالبعلم، منیجر، سب بننا پڑتا ہے ۔ لیکن میری نظر میں جو دو چیزیں سب سے زیادہ اہم ہیں وہ یہ ہیں۔
ہمیشہ ایک طالب علم رہیں۔ طبیعیات کی لیبارٹریاں آپ کو بہت کچھ نیا سکھاتی ہیں۔ ہر ایک چیز کے ساتھ آپ کو کچھ نا کچھ نیا سیکھنے اور سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔
ہمیشہ ایک استاد رہیں۔ جو آپ نے سیکھا ہے اس کو آگے سکھانے کیلئے ہمیشہ تیار رہیں۔ صرف سکھائیں ہی نہیں بلکہ اس جوش کے ساتھ سمجھائیں کے سیکھنے والے کیلئے شوق بڑھتا چلا جائے۔ اور سکھاتے سکھاتے نئی چیزیں سیکھنے کیلئے کھلا دماغ رکھیں۔