01/01/2026
دنیا بھر کی طرح جرمنی میں بھی نئے سال کا آغاز ہو چکا ہے۔ نئے جذبے اور نئی امنگوں کے ساتھ لوگوں کی ایک کثیر تعداد نئے سال کو ویلکم کرنے کے لیے شہر کے وسط میں موجود ہے جہاں پر آتش بازی کا ایک شاندار مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ سخت سردی کے باوجود لوگوں کا جوش و خروش دیدنی ہے۔