اب ہو گا سچ کا سامنا

اب ہو گا سچ کا سامنا journalist 🇩🇪

01/01/2026

زندگی اگر حسین اور خوبصورت بنانی ہے تو مخلص ہو جاو اگر مخلص لوگ ہوئے تو وہی آپکو دیں جو آپ ان کو دیں گے عزت اور وقت دنیا داری نہ کرو نہ رکھو چلنا ہے تو دل سے رشتے بناو اور نبھاو ورنہ دوری اختیار کر لو احساس دل میں رکھ کر انسانیت کا احترام کرو کسی کی خوشی کی وجہ نہیں بن سکتے تو اسکو دکھ بھی دینے کا،آپکو کوئ اختیار نہیـــــــں زرا نہیــــــں زیادہ سوچئے گا 🙏


#احساس
#انسانیت
#یکجہتی #حقوق #سچائی

31/12/2025

New Year 2026
مولا کریم بوسیلہ اپنے ناموں کے ، نیا سال 2026 پوری امت مسلمہ کے لیے خوشحالی اور امن و عافیت والا سال بنا دے 🤲🤲🤲
نیا سال
دعا ہے کہ 2026 آپ سب کے لیے خیروبرکت، صحت، خوشیوں اور کامیابیوں کا سال ہو۔
آمین 🤲🤲🤲🤲





゚viralシviralシfypシ゚viralシalシ

کہتے ہیں اگر کسی کا ساتھ عزیز ہو تو اپنی زبان کو تالے لگا لو اور آنکھوں پر دھند کی پٹی باندھ لو۔ جب ہمیں کسی کی ضرورت ہو...
28/12/2025

کہتے ہیں اگر کسی کا ساتھ عزیز ہو تو اپنی زبان کو تالے لگا لو اور آنکھوں پر دھند کی پٹی باندھ لو۔ جب ہمیں کسی کی ضرورت ہوتی ہے یا جب ہماری روح کسی دوسرے انسان میں اپنا ٹھکانہ ڈھونڈتی ہے تو ہم خوبیوں کے تراشے ہوئے بت بنا کر سامنے رکھ دیتے ہیں۔
​ہم اس کے ہر عیب کو خانہ پری سمجھ کر نظر انداز کرتے ہیں۔ اس کا غصہ ہمیں غیرت لگتا ہے، اس کی خاموشی انسانیت لگتی ہے اور اس کی تلخی صداقت لگتی ہے۔ ہم مبالغہ آرائی کے موتی پِروتے ہیں تاکہ رشتہ قائم رہے۔ اس وقت ہم سچ نہیں بولتے بلکہ ہم صرف وہ بولتے ہیں جو رشتے کی دیوار کو سہارا دے سکے۔ یہ محبت نہیں بلکہ تعلق کو بچانے کی ایک خوبصورت منافقت ہے کیونکہ سچ وہ زہر ہے جو کچے دھاگوں کو جلا کر راکھ کر دیتا ہے۔

​لیکن پھر ایک وقت وہ آتا ہے جب تھکن ہڈیوں تک اتر جاتی ہے۔ جب تعلق نبھانا سانس لینے سے زیادہ دشوار ہو جائے۔ تب ہمیں کسی خنجر، کسی گالی یا کسی سازش کی ضرورت نہیں ہوتی۔
​اگر تعلق ختم کرنا ہو تو بس ان کی اصلیت دکھا دو۔ سچ بول دو۔ وہ سچ جو اب تک تم نے مصلحت کے پردوں میں چھپا رکھا تھا۔ اسے بتا دو کہ اس کی بے رخی نے تمہارے اندر کیا کچھ مار دیا ہے۔ اسے بتا دو کہ وہ ویسا نہیں ہے جیسا تم نے اسے بنا کر پیش کیا تھا۔
​سچائی وہ آخری کلہاڑی ہے جو کسی بھی رشتے کے شجر کو جڑ سے کاٹ پھینکتی ہے۔

​تعلق ختم کرنے کے لیئے جھوٹ بولنے کی ضرورت نہیں ہوتی صرف بے نقاب کرنا کافی ہوتا ہے۔ جب آپ کسی کی خامیاں اس کے سامنے گننے لگتے ہیں، جب آپ وہ سچائیاں بیان کرتے ہیں جو اس کی انا کو ٹھیس پہنچاتی ہیں تو واپسی کے تمام راستے خود بخود بند ہو جاتے ہیں۔
​سچائی میں وہ تپش ہوتی ہے جو تعلق کی برف کو سیکنڈوں میں پگھلا دیتی ہے۔ میں صرف الفاظ نہیں کہہ رہا بلکہ اس وہم کا قتل کر رہا ہوں جس پر وہ رشتہ قائم تھا۔
​تعلق برقرار رکھنا ہے تو اس کی انا کو جھوٹی تعریفوں سے پالتے رہو۔
​تعلق ختم کرنا ہے؟ تو اس کی اصلیت کا آئینہ اس کے ہاتھ میں تھما دو۔
​یقین مانو، سچائی سے زیادہ اذیت ناک اور مکمل
الوداع کوئی اور نہیں ہو سکتا۔۔۔۔۔۔۔۔
آئینہ دیکھایا تو برا مان گے۔۔۔۔۔۔۔
تحریر،محمد فاروق راجہ tagg Highlight with Janjua Germany 🇩🇪
゚viralシviralシfypシ゚viralシalシ









اے اللہ میں تیری ہی عبادت کرتا ہوں تجھ سے ہی مدد مانگتا ہوں میرے گناہ بخش دے میرے مالک ہم بہت گنہگار عاجز بندے ہیں میرے ...
28/12/2025

اے اللہ میں تیری ہی عبادت کرتا ہوں تجھ سے ہی مدد مانگتا ہوں میرے گناہ بخش دے میرے مالک ہم بہت گنہگار عاجز بندے ہیں میرے مالک ہم بھٹک گئے ہیں ہم کو سیدھی راہ دیکھا دے آمین ثم آمین

سچ بڑھے یا گھٹے سچ نہ رہے
جھوٹ کی تو کوئی انتہا ہی نہیں
* سچ بڑھے یا گھٹے سچ نہ رہے
بالکل درست، سچائی اپنی فطرت میں مطلق (absolute) ہوتی ہے۔ اس میں ذرا سی بھی ملاوٹ یا کمی بیشی اسے "سچ" کے درجے سے گرا دیتی ہے۔
* جھوٹ کی تو کوئی انتہا ہی نہیں
اور اس کے برعکس، جھوٹ کی کوئی حد نہیں ہوتی۔ اسے کسی بھی سمت میں، کسی بھی حد تک پھیلایا اور گھڑا جا سکتا ہے۔
یہ شعر حقیقت حقیقت پر مبنی ہے یا اللہ ہم کو احساس کرنے والا دل اور انسانیت سے محبت کرنے والے جذبے سے سرشار کر دے میرے اللہ🤲🤲🤲🤲
゚viralシviralシfypシ゚viralシalシ

News Europe یورپ کا خواب سمندری قبرمیں تبدیل۔ افریقہ سے غیرقانونی طریقہ سے اسپین جانے والی کشتی ڈوب گئی۔ اس کشتی میں تقر...
27/12/2025

News Europe
یورپ کا خواب سمندری قبرمیں تبدیل۔ افریقہ سے غیرقانونی طریقہ سے اسپین جانے والی کشتی ڈوب گئی۔ اس کشتی میں تقریباً 200 تارکینِ وطن سوار تھے۔ لیکن سمندر کی بے رحم موجوں نے یہ سفر خواب سے قبرستان میں بدل دیا صرف 30 تارکین وطن زندہ بچ سکے اور 170 جانیں سمندر نے نگل لیں۔ غیرقانونی طریقہ سے یورپ جانے کا خواب صرف ایک خطرناک اور قاتل سفر ہے۔ Highlight tagg Highlight ⊕



゚viralシviralシfypシ゚viralシalシ
Voice of Germany 🇩🇪 🎙🎙🎙🎙

قائد اعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے آپ نے ابتدائی تعلیم کراچی کی اور اعلی تعلیم کے لئے انگلینڈ ...
25/12/2025

قائد اعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے آپ نے ابتدائی تعلیم کراچی کی اور اعلی تعلیم کے لئے انگلینڈ چلے گئے اور لاء کی ڈگری حاصل کی اور وطن واپس آگئے وکالت کے ساتھ ساتھ انکو سیاست سے بھی لگاو تھا ہندو مسلم کے اتحاد کے حامی تھے جب آپ کانگریس میں شامل ہوئے تو جلد ہی اندازہ ہوگیا کے یہ صرف ہندو کے حامی کی جماعت ہے آپ ان سے علیحدہ ہوگئے اور مسلم قوم کے بارے میں سوچ کر آل انڈیا مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کر لی اور اس جماعت کو منظم کرنے کے لیے دن رات محنت کی اورآپکی انتھک محنت سے پاکستان وجود میں 14 اگست 1947 کو اس وقت علامہ محمد اقبال نے ایک شعر لکھا تھا
ہزاروں سال نرگس اپنی، بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیداور پیدا،

قائداعظم نے 1929 کو چودہ نکات پیش کیے جس میں تمام صوبوں کو داخلی خودمختاری دی جائے گی ایک ہی آئین پیش کیا برابری کا انصاف کا تمام صوبوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہو بدقسمتی سےآج ان سب باتوں کو کوئ اہمیت نہیں دی گئ قائد کی ان کوششوں اکاوشوں کو پوری قوم کا سلام ہم آج کے دور میں ان فرمودات پر عمل پیرا نہ ہوسکے اور پھر اس قائد کی ضرورت ہے جنکی محنت سے یہ اسلامی ملک وجود میں آیا تھا آپکو میری پوری ٹیم کا سلام ادب سے جھک کر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ❤️💕💓🎙🎙
#یکجہتی
#حقوق
゚viralシviralシfypシ゚viralシalシ





24/12/2025

ہمارا چینل صرف اللہ اور اسکو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشنودی پر عمل پیرا کرنے احساس انسانیت زندگی گزرانے کی پہلی سیڑھی ہے دنیاوی خوشنودی ظاہری شان و شوکت سے ہٹ کر ہماری ٹیم کا مقصد اپنا احتساب اگر کسی نے منہ پیھرا تو اللہ کے حضور جواب وہ دے گا کیونکہ ہماری ٹیم نے حلف لیا ہے اور اس پر عمل پیرا ہونا فرض ہے سچی راہ پر چلنا مشکل ضرور ہوسکتا دنیاوی اعتبار سے لیکن سکون بہت ہے اور معجزے بہت ہیں کیونکہ اللہ تعالٰی وہ کر دیتے ہیں جسکا کبھی کسی بے سوچا نہیں ہو گا
#احساس
#انسانیت
#یکجہتی
#اللہ

#حقوق

مسجدِ نبوی ﷺ کے معروف مؤذن شیخ فیصل بن عبد المالک نعمان انتقال کر گئےشیخ فیصل نعمان کو 2001 میں مسجدِ نبوی ﷺ کا مؤذن مقر...
23/12/2025

مسجدِ نبوی ﷺ کے معروف مؤذن شیخ فیصل بن عبد المالک نعمان انتقال کر گئے

شیخ فیصل نعمان کو 2001 میں مسجدِ نبوی ﷺ کا مؤذن مقرر کیا گیا تھا۔ وہ ایسے معزز خاندان سے تعلق رکھتے تھے جو نسل در نسل مسجدِ نبوی ﷺ میں اذان کی خدمت انجام دیتا آ رہا تھا۔

مرحوم نے تقریباً 25 برس تک خلوص، عاجزی اور لگن کے ساتھ مسجدِ نبوی ﷺ کے مؤذن کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔ اللہ تعالٰی مرحوم کے درجات بلند فرمائے 🤲🤲

゚viralシviralシfypシ゚viralシalシ

سنا تھا کے انسانیت کسی مذاہب کو نہیـــــــں دیکھتی اب دیکھ لیا ہے ہندوستان کے ڈاکٹر نے انسانیت کی مثال قائم کر دییہ عفری...
22/12/2025

سنا تھا کے انسانیت کسی مذاہب کو نہیـــــــں دیکھتی اب دیکھ لیا ہے ہندوستان کے ڈاکٹر نے انسانیت کی مثال قائم کر دی

یہ عفرین گل ہے۔
پاکستان کی صرف 13 سالہ بچی، جس کی زندگی درد اور جدوجہد سے بھری تھی۔
ریڑھ کی ہڈی کی بیماری نے اس کا سر جھکا دیا تھا، چلنا، بیٹھنا، حتیٰ کہ کھانا بھی مشکل تھا۔

پھر انسانیت بولی۔
بھارت میں دہلی کے ڈاکٹر راجگوپال کرشنن نے سرحدوں سے اوپر اٹھ کر، ایک روپیہ لیے بغیر اس کا علاج کیا۔
چار مشکل آپریشنز کے بعد…آج عفرین سیدھی کھڑی ہے۔

گردن بلند، آنکھوں میں امید، اور چہرے پر مسکراہٹ۔
عفرین اب پرسکون فضا میں سانس لیتی ہے اور گنگناتی ہے۔ عفرین نے آنکھوں میں اپنے ڈاکٹرز کی محبت کے لیے نمی ابھی بھی باقی ہے۔

یہ ہے احساس انسانیت کا — نہ مذہب، نہ سرحد۔ ❤️🇮🇳🇵🇰


゚viralシviralシfypシ゚viralシalシ



نبی کریم ﷺ نے فرمایا، لوگو! تم سے پہلے کے لوگ اپنی اس روش کی بنا پر ہلاک ہوئے کہ جب کوئی اعلیٰ خاندان کا شخص چوری کرتا ت...
17/12/2025

نبی کریم ﷺ نے فرمایا، لوگو! تم سے پہلے کے لوگ اپنی اس روش کی بنا پر ہلاک ہوئے کہ جب کوئی اعلیٰ خاندان کا شخص چوری کرتا تو اسے چھوڑ دیتے، اور جب کمزور حال شخص چوری کرتا تو اس پر حد جاری کرتے،
جامع الترمذی
حدیث نمبر: 1430

حکم تو قرآن ہی کا چلے گا.۔۔۔۔۔۔۔۔
قرآن فرماتا ہے
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا
(سورۃ الأحزاب، آیت 70)

اس میں بلکل سچی بات کا حکم ہے. کسی مصلحت یا حکمت کے تحت ذرا سا بھی جھوٹ بولنے کی اجازت نہیں.۔۔

ویسے تو شہنشاہ اکبر نے مفتیان کے مشورہ سے *کتاب الحیل* بھی لکھوائی تھی.
اور آجکل کے مسلمان تو توبہ ہے کہ کبھی سچ بول لیں



゚viralシviralシfypシ゚viralシalシ





عالمی مبلغ اسلام، مذہبی سکالر جناب پروفیسر محمد سلیمان مصباحی خادمی صاحب جرمنی فرینکفرٹ تشریف لا رہے ہیں اور آنے والے جم...
16/12/2025

عالمی مبلغ اسلام، مذہبی سکالر جناب پروفیسر محمد سلیمان مصباحی خادمی صاحب جرمنی فرینکفرٹ تشریف لا رہے ہیں اور آنے والے جمعہ مبارک 19دسمبر پر جامع مسجد غوثیہ پاک دارالاسلام فرینکفرٹ میں خصوصی خطاب فرمائیں گے۔
خطاب 1 بجے سے 1:45 تک ہو گا۔
آپ سب فیمیلیز کے ساتھ بھرپور شرکت کریں شکریہ 🎙🎙🎙
جزاک اللہ خیر

゚viralシviralシfypシ゚viralシalシ




Adresse

Frankfurt
60386

Telefon

+4915776244284

Webseite

Benachrichtigungen

Lassen Sie sich von uns eine E-Mail senden und seien Sie der erste der Neuigkeiten und Aktionen von اب ہو گا سچ کا سامنا erfährt. Ihre E-Mail-Adresse wird nicht für andere Zwecke verwendet und Sie können sich jederzeit abmelden.

Service Kontaktieren

Nachricht an اب ہو گا سچ کا سامنا senden:

Teilen

Kategorie