
17/01/2025
پولیس کے مقامی ایس ایچ او فضل کریم نے تصدیق کی کہ قافلے کی گاڑیاں جوں ہی بگن پہنچیں اس پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔
بگن میں موجود ایک اور پولیس افسر نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ خود بھی اسی علاقے میں موجود ہیں، وہاں تاحال فائرنگ جاری ہے اور قافلے میں شامل گاڑیوں کو آگ لگائی گئی ہے۔