29/10/2025
پنجاب حکومت نے گجرات میں الیکٹرک بس سروس شروع کر دی ہے، جس کا کرایہ 20 روپے ہوگا۔ روٹس میں گجرات، کنجاہ، منگوال، جلالپور جٹاں، دولت نگر اور لالہ موسی شامل ہیں،
تاہم افسوسناک امر یہ ہے کہ کھاریاں جیسے اہم شہر کا نام اس فہرست میں کہیں نظر نہیں آتا، گویا ایک بار پھر یہ علاقہ حکومتی توجہ سے محروم رہ گیا ہے۔
اور اس فیصلے پر حلقہ کھاریاں کے مقامی حکومتی ارکان و نمائندگان اور سیاستدان مکمل چشم پوشی اختیار کئے ہوئے ہیں
ہمارا مطالبہ ہے کہ کھاریاں کو بھی جلد از جلد اس سہولت میں شامل کیا جائے تاکہ علاقے کے شہری بھی جدید اور سستی سفری سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔