ABR News HD

26/08/2026
مانسہرہ پولیس کے انویسٹیگیشن اسٹاف میں تعینات کانسٹیبل محب الرحمٰن لالا گزشتہ روز طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ مرحوم...
26/08/2026

مانسہرہ پولیس کے انویسٹیگیشن اسٹاف میں تعینات کانسٹیبل محب الرحمٰن لالا گزشتہ روز طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ مرحوم گزشتہ کافی عرصے سے علیل تھے اور زیرِ علاج تھے۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں کوٹ بھلہ چھپڑا میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی، جس میں مانسہرہ پولیس کے افسران و جوانان، اہلِ علاقہ، عزیز و اقارب اور دیگر افراد نے شرکت کی۔

نمازِ جنازہ کے موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے مرحوم کو سرکاری اعزاز پیش کیا، جبکہ مرحوم کے لیے دعائے مغفرت، بلندیِ درجات اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی۔

جشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر آج میلاد کمیٹی نے سبیل لگائی ہوئی ہے جہاں سے ٹھنڈے مشروبات جلسہ جلو...
26/08/2026

جشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر آج میلاد کمیٹی نے سبیل لگائی ہوئی ہے جہاں سے ٹھنڈے مشروبات جلسہ جلوس کے شرکاء کو پیش کئے جائیں گے
نگرانی کیلئے پیر مصور شاہ ،علی احمد، محمد عظیم جمال ،اصغر بنگش اویس موجود

اوگی میں جشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلسہ جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے پولیس میلاد چوک میں الرٹ کھڑے ہیں
26/08/2026

اوگی میں جشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلسہ جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے پولیس میلاد چوک میں الرٹ کھڑے ہیں

غریب عوام کا یہ حال ھے
26/08/2026

غریب عوام کا یہ حال ھے

تجلیِ آفتابِ ہدایت: آمدِ مصطفٰے (ص) اور ہماری ذمہ داریاں ۔تحریر نہارخان سواتی آمدِ مصطفٰے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کائنات...
23/08/2026

تجلیِ آفتابِ ہدایت: آمدِ مصطفٰے (ص) اور ہماری ذمہ داریاں ۔

تحریر نہارخان سواتی

آمدِ مصطفٰے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کائنات کی تاریخ کا وہ تابناک اور بے مثال موڑ ہے جس نے انسانیت کی سمت اور رفتار کو ہمیشہ کے لیے بدل کر رکھ دیا۔ تاریکی کے گھنے بادلوں میں گھری دنیا، جہاں جہالت، ظلم، بے انصافی اور اخلاقی زوال کا راج تھا، یکایک نورِ ہدایت سے جگمگا اٹھی۔ ولادتِ با سعادت کا یہ مبارک دن صرف ایک تاریخی واقعہ نہیں بلکہ حیاتِ انسانی کے ایک نئے باب کا آغاز تھا جس نے دکھی دلوں کو مرہم، مظلوموں کو پناہ اور گمراہوں کو صراطِ مستقیم عطا کیا۔ انسان کو انسان کا غلام بنانے والے نظامِ جاہلیت کے پردے چاک ہوئے اور مساوات، عدل اور باہمی احترام کی ایسی بنیاد رکھی گئی جس کی نظیر تاریخِ عالم پیش کرنے سے قاصر ہے۔
سرورِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذاتِ بابرکات سراپا رحمت بن کر اس عالمِ رنگ و بو میں جلوہ گر ہوئی۔ آپ کی تشریف آوری سے دنیا کے مردہ قالب میں زندگی کی لہر دوڑ گئی۔ وہ معاشرہ جو اپنی بیٹیوں کو زندہ درگور کرنے پر فخر محسوس کرتا تھا، وہی معاشرہ آپ کی تعلیمات کے نور سے منور ہو کر عورت کو ماں، بہن، بیوی اور بیٹی کی صورت میں عزت و احترام کی بلند ترین مسند پر فائز کرنے لگا۔ غریبوں، یتیموں، اور غلاموں کو وہ حقوق ملے جن کا تصور بھی اس دور میں ممکن نہ تھا۔ یہ ولادتِ با سعادت صرف ایک قوم یا علاقے کے لیے نہیں بلکہ تمام جہانوں اور تمام زمانوں کے لیے سرچشمۂ ہدایت اور مجسم رحمت بن کر آئی۔
نبیِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جس روشن معاشرے کی بنیاد رکھی، اس کا طرۂ امتیاز صداقت، امانت، حسنِ اخلاق، رواداری اور ایثار و قربانی تھا۔ آپ کی آمد نے انسانی فکر کو وسعت دی، جہالت کے سوداگروں کو بیدار کیا اور ایک ایسا آفاقی دستور عطا کیا جو ہر دور اور ہر خطے کی رہنمائی کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ جب تک دنیا نے اس آفاقی اسوۂ حسنہ سے روشنی حاصل کی، امن، ترقی اور عدل کا پرچم بلند رہا، اور جہاں بھی اس سے انحراف ہوا، وہاں افراتفری اور اخلاقی زوال نے جنم لیا۔
میلادِ النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اصل پیغام محض خوشی کے اظہار یا روایتی چراغاں تک محدود نہیں، بلکہ یہ دن ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم اس عظیم اسوۂ حسنہ کو اپنے فکر و عمل کا حصہ بنائیں۔ آج اگر ہم اپنے معاشرتی احوال پر نظر دوڑائیں تو یہ تلخ حقیقت واضح ہوتی ہے کہ ہم نے آپ کی تعلیماتِ مبارکہ کی اصل روح کو فراموش کر دیا ہے۔ باہمی الفت، سچائی اور دیانت داری جنہیں ہماری شناخت ہونا چاہیے تھا، وہ روزمرہ کی زندگی سے نایاب ہوتی جا رہی ہیں۔
سید المرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سچی محبت کا تقاضا ہے کہ ہم آپ کے لائے ہوئے نظامِ حیات کو اپنے گھروں، بازاروں، عدالتوں اور تعلیمی اداروں میں نافذ کریں۔ جب تک ہم آپ کے اسوۂ مبارکہ پر قدم نہیں بڑھائیں گے، تب تک ہم زوال اور بے برکتی کے اندھیروں سے باہر نہیں نکل سکتے۔ میلاد کا شایانِ شان تجدیدِ عہد یہی ہے کہ ہم اپنے اخلاق کو سیرتِ طیبہ کے سانچے میں ڈھالیں، دکھی انسانیت کے کام آئیں، اور باہمی اختلاف کو بھلا کر اتحاد و یگانگت کا درس عام کریں۔ اسی راستے میں ہماری دنیاوی سرفرازی اور اخروی نجات کا راز پوشیدہ ہے۔

جمعیت علماۓ اسلام کے رہنماوصوباٸی کوآڈرینیٹر خیبرپختونخواہ مرتضی خان اعوان کے چھوٹے بھاٸی ولید افسر اعوان کی گاٶں کھٹاٸی...
21/08/2026

جمعیت علماۓ اسلام کے رہنماوصوباٸی کوآڈرینیٹر خیبرپختونخواہ مرتضی خان اعوان کے چھوٹے بھاٸی ولید افسر اعوان کی گاٶں کھٹاٸی میں ولایت خان لالا کی وفات پر لواحقین سے تعزیت بعداز عباس بانڈہ میں زاکر کی والدہ ماجدہ کی وفات پر لواحقین سے اظہار تعزیت اور مرحومین کے ایصال ثواب کیلٸے دعا کی۔
اللہ پاک مرحومین کی کامل مغفرت فرماۓ۔
اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے
آمین۔
#دعاگو مرتضی خان اعوان
ولید افسر اعوان

21/08/2026

🍛 قدیر کراچی بریانی اینڈ چاٹ سینٹر کی افتتاحی تقریب

اوگی: شیرگڑھ روڈ، امیر معاویہ چوک میں قدیر کراچی بریانی اینڈ چاٹ سینٹر کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ایوانِ تجارت اوگی کے سابق جنرل سیکرٹری محمد انور درویش، شیرگڑھ روڈ سیکٹر کے صدر افضل اسامہ اور کثیر تعداد میں تاجر برادری نے شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر مولانا قاری محمد صدیق نے نئے کاروبار میں خیر و برکت اور کامیابی کے لیے خصوصی دعا کروائی۔

پروپرائٹر محمد قدیر نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

📍 شیرگڑھ روڈ، امیر معاویہ چوک، اوگی
📞 03413002348

Address

Ohgi
Mansoura

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ABR News HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to ABR News HD:

Shortcuts

Share