ABN news Pakistan Spain

ABN news Pakistan Spain Información de contacto, mapa y direcciones, formulario de contacto, horario de apertura, servicios, puntuaciones, fotos, videos y anuncios de ABN news Pakistan Spain, Medio de comunicación/noticias, Paral, lel, Barcelona.

10/09/2025

فاطمہ فاونڈیشن بارسلونا اسپین کے زیر اہتمام بادالونا بارسلونا میں جشن ولادت مصطفی اور جشن ولادت امام جعفر علیہ السلام کی عظیم الشان محفل منعقد ہوئی۔محفل کا انعقاد پاکستان فورم اسپین کے صدر سید ذوالقرنین شاہ نے کیا تھا۔

29/08/2025

بارسلونا میں پاک فیڈریشن اسپین کے رہنماؤں ایاز عباسی، پرویز جانی، راجہ مختار سونی، کشمیر کونسل یورپی یونین کے چیئرمین علی رضا سید اور پیپلز پارٹی اسپین نے صدر چوہدری اشتیاق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ تباہ کن سیلاب کے باعث انہیں اپنا دورۂ اسپین مختصر کرنا پڑا، تاہم اس دوران انہوں نے بتایا کہ ان ملاقاتوں میں موسمیاتی تبدیلی، دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

29/08/2025

اسپین کے شہر بارسلونا میں پاکستان پریس کلب اسپین کے زیراہتمام ممتاز صحافی علی فرقان کی کتاب "9 مئی سے 8 فروری تک" کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔ جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، تقریب کے مہمانِ خصوصی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی تھے جبکہ قونصل جنرل پاکستان بارسلونا مراد علی وزیر، اسپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی، صحافیوں اور سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

21/08/2025

پاک کاتالان فیڈریشن اور پاکستان فورم سپین کے زیر اہتمام بارسلونا تین چمنی پلاسہ پر جشن آزادی پاکستان کی رنگا رنگ پروقار تقریب، مہمان خصوصی قونصلیٹ جنرل مراد علی وزیر اور سپینش اتھارٹیز تھے، قومی ترانے کی دھنوں، پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی، بچوں ٹیبلو ملی نغمے پیش کئے

20/08/2025

سپین کے شہر بارسلونا قونصل جنرل آف پاکستان میں پاکستان کے 78 واں یوم آزادی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی قونصل جنرل مراد علی وزیر نے پر م کشائی کی، یوم آزادی تقریب میں خواتین اور بچوں سمیت کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی، قومی ترانہ اور ملی نغموں نے وطن کی یاد تازہ کر دی

15/08/2025

سپین کے شہر بارسلونا میں مسلم لیگ ن سپین کے زیراہتمام 14 اگست یوم آزادی کی پروقار تقریب، پاکستان کی فتح کا تاریخی جشن، معرکہ حق پاکستان زندہ باد، افواج پاکستان زندہ باد، سید عاصم منیر زندہ باد، مسلم لیگ ن زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے مسلم لیگی رہنماؤں نے ملکر آزادی کا کیک کاٹا، وطن کی سلامتی خوشحالی کیلئے دعا کی گئی
۔

14/08/2025

سپین کے شہر بارسلونا میں جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے تقریبات کا سلسلہ جوش و جذبے کے ساتھ جاری، منہاج القرآن وویمن لیگ اور منہاج سسٹر لیگ بادالونا اسپین کے زیر اہتمام یومِ آزادی پاکستان کی پروقار تقریب

09/08/2025

دنیا بھر کی طرح سپین کے شہر بارسلونا میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے قونصلیٹ آفس بارسلونا میں قونصل جنرل آف پاکستان بارسلونا مراد علی وزیر کے زیر صدرات تقریب کا انعقاد، معروف کشمیری رہنما ملک محمد شریف چیئرمین امور کشمیر ، ایاز عباسی، خالد شہباز چوہان سمیت اوورسیز پاکستانیز اور کشمیری کمیونٹی کی شرکت

05/08/2025

سپین کے شہر بارسلونا میں ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن کے زیر اہتمام جشن آزادی پاکستان سیمنار معرکہ حق اور ریلی کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی صدارتی ایوارڈ یافتہ تمغہ خدمت چوہدری پرویز اقبال لوہسر، ممبر قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی کی شرکت، بارسلونا کی فضاء پاکستان زندہ باد افواج پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی، اوورسیز کمیونٹی کی بھرپور شرکت

18/07/2025

سپین کے شہر بارسلونا میں پاکستان فورم کے زیراہتمام اہتمام سید ذوالقرنین شاہ کی سربراہی میں اتحاد بین المسلمین کانفرنس، بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد کا خطاب

08/07/2025

بارسلونا میں حضرت امام حسین کی یاد میں جلوس اختتام پذیر۔۔!!!!

19/05/2025

سپین کے شہر بارسلونا میں پاکستانی قونصل خانہ بارسلونا میں پاک افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یومِ تشکر کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی، پاک زندہ باد، پاکستان زندہ باد، سپہ سالار سید حافظ عاصم منیر زندہ باد کے فلگ شگاف نعروں سے قونصل خانہ گونج اٹھا سپین سے منظر سجاد کی رپورٹ

Dirección

Paral, Lel
Barcelona

Página web

Notificaciones

Sé el primero en enterarse y déjanos enviarle un correo electrónico cuando ABN news Pakistan Spain publique noticias y promociones. Su dirección de correo electrónico no se utilizará para ningún otro fin, y puede darse de baja en cualquier momento.

Destaque

Compartir