
21/07/2025
یہ ہیں ڈی آئی جی پنجاب پولیس محبوب اسلم جو کیولری گراؤنڈ لاہور کینٹ میں کنال کنال کی پانچ کوٹھیاں کرائے پہ لے کر چند دوستوں کے تعاون سے ایک سو سے زائد یتیم بچوں کو پال رہے ہیں۔تمام کمروں میں اے سی لگے ہیں۔ بچوں کا رہن سہن، کپڑے اور خوراک قابل رشک ہیں۔ محبوب صاحب اور انکی فیملی انکے ساتھ کھانا کھاتے ہیں۔ ان بچوں کے ساتھ رہتے ہیں بچوں کی حفاظت کے لیے ایک سٹاف بھی موجود ہے ۔ان بچوں کی خاطر وہ لاہور سے باہر کوئی اچھی پوسٹنگ لینے پہ تیار نہیں ہوتے۔ تمام بچوں کو ہاکی اکیڈمی میں داخلہ دلوا رکھا ہے۔ سکول میں بچے اپنا تعارف ایسے کرواتے ہیں کہ ہمارے والد ڈی آئی جی پولیس ہیں۔۔ان بچوں میں چند ایسے بچے بھی ہے جو سندھ میں سیلاب کے دوران اپنے پیاروں سے بچھڑ گے تھے۔ سلیوٹ ۔