Dr Mohsin Siddiqui

Dr Mohsin Siddiqui Información de contacto, mapa y direcciones, formulario de contacto, horario de apertura, servicios, puntuaciones, fotos, videos y anuncios de Dr Mohsin Siddiqui, Digital creator, Barcelona.

MBBS, PT | Spanish Resident 🇪🇸 | Traveler…🛫
CEO; EuroflyerConsultants.com | Burk Courier Techwizard | Chairman; Tazeem e Insaniyat
Travelled 🇵🇰🇩🇪🇹🇷🇺🇦🇵🇱🇫🇷🇪🇸🇨🇿🇳🇱🇧🇪🇬🇪🇦🇪🇬🇷
drmohsinsiddiqui.com

EUtour 2nd Episode | Bag Pack |  Link 👇
13/05/2025

EUtour 2nd Episode | Bag Pack |
Link 👇

10/05/2025

وطن کے بہادر سپوٹوں کے نام ❤️
سمجھ نہیں آ رہا باہر نکل کر دنیا کے خوبصورت ترین شہر کا وزٹ کروں گا یا شاھیوں کا کھیل دیکھوں

پاک فوج زندہ آباد ❤️🇵🇰

جرمنی میں ایک یادگار قیام 🇩🇪ہر سال کی طرح اس سال بھی میں نے یورپ کا ایک تعلیمی ٹور پلان کیا، مگر اس بار کا سفر گزشتہ تما...
09/05/2025

جرمنی میں ایک یادگار قیام 🇩🇪

ہر سال کی طرح اس سال بھی میں نے یورپ کا ایک تعلیمی ٹور پلان کیا، مگر اس بار کا سفر گزشتہ تمام سفروں سے منفرد تھا۔ اس مرتبہ میں نے 14 مختلف ممالک کو شامل کیا، اور ہر ملک میں مختلف شہروں کو وزٹ کرنے کا ارادہ کیا تاکہ مختلف ثقافتوں، تعلیمی نظاموں، اور طرزِ زندگی کو قریب سے سمجھ سکوں۔

یہ سفر محض سیاحت کے لیے نہیں، بلکہ مکمل طور پر تعلیمی اور مشاہداتی مقصد کے لیے تھا۔ اس کے لیے میں نے طویل منصوبہ بندی کی، ہر مرحلے کو سوچ سمجھ کر ترتیب دیا، اور پھر 7 ماہ کے ایک شاندار اور مقصد بھرے سفر پر روانہ ہوا۔ میرا پہلا وزٹ جرمنی کا دارالحکومت برلن تھا۔

جرمنی میں اب تک میں نے زیگن، ڈریسڈن، میگڈی برگ اور برلن جیسے مشہور شہروں کا دورہ کیا۔ آج میرا جرمن مرحلہ مکمل ہونے کو ہے، اور میں پورے وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ میرے تمام یورپی سفروں میں سب سے بھرپور اور مفید سفر رہے گا۔

اس دوران مجھے جرمنی کی اسٹوڈنٹ لائف کو نہایت قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔ میں نے جانا کہ یہاں کے طلبہ کس طرح ڈسپلن کے ساتھ تعلیم حاصل کرتے ہیں، کس طرح کم وسائل میں بھی اعلیٰ معیار کی زندگی گزارتے ہیں، اور کیسے اپنی تعلیم اور وقت کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ ان کے ساتھ گھلنے ملنے، اور ان کے کلچر کو سمجھنے سے مجھے نہ صرف نئی سوچ ملی بلکہ میری ذاتی نشوونما میں بھی مدد ملی۔

ایک بزنس مین اور طالب علم ، ٹریولر کے طور پر، میرے لیے یہ سفر سیکھنے کا ایک سنہرا موقع تھا۔ میں نے یہاں کے لوگوں سے ایک بہت بڑی بات سیکھی:
“کم بولنا، زیادہ سوچنا، واضح منصوبہ بنانا، اور پھر اس پر مکمل فوکس کے ساتھ عمل کرنا ہی کامیابی کی کنجی ہے۔”

یہاں کے عوام سنجیدہ، وقت کے پابند، اور اپنے کام سے کام رکھنے والے ہیں۔ ٹرین میں سفر کرتے ہوئے اکثر خاموشی کا راج ہوتا ہے، جیسے کوئی گہری سوچوں میں گم ہو۔ اور شاید یہی ان کی ترقی کا راز ہے۔

میرا اگلا پڑاؤ ہے ڈنمارک، جہاں میں کوپن ہیگن کی طرف روانہ ہو رہا ہوں۔ جرمنی میں یہ میرا پانچواں وزٹ تھا، لیکن اس بار تجربہ کہیں زیادہ متاثر کن اور دلنشین رہا۔ یہاں کئی نئے لوگوں سے ملاقات ہوئی اور خوبصورت یادیں بنیں۔

میں دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرنا چاہوں گا:
Khalid Sb | Berlin (امیر جماعت اسلامی جرمنی)
Dr Shahzaib | Siegen
Dr Taimoor | Dresden
Dr Wasalat | Magdeburg

ان کے علاوہ نئے دوست حسن بھائی اور قاسم بلوچ بھائی (خضدار) کے ساتھ میگڈی برگ میں گزرا ہوا وقت بھی میرے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے۔

ان شاءاللہ، جلد ہی میں اس سفر پر مبنی ایک Vlog اپلوڈ کرنے والا ہوں، جس میں جرمنی میں تعلیم، طالبعلموں کی زندگی، رہائش، اور مختلف مواقع پر تفصیل ہو گی۔ یہ Vlog اُن نوجوانوں کے لیے خاص طور پر مفید ہوگا جو یورپ آ کر تعلیم حاصل کرنے کا خواب رکھتے ہیں۔

اب میں یورپ کے تیسرے ملک کی طرف روانہ ہو رہا ہوں۔ دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔

Dirección

Barcelona

Notificaciones

Sé el primero en enterarse y déjanos enviarle un correo electrónico cuando Dr Mohsin Siddiqui publique noticias y promociones. Su dirección de correo electrónico no se utilizará para ningún otro fin, y puede darse de baja en cualquier momento.

Contacto La Empresa

Enviar un mensaje a Dr Mohsin Siddiqui:

Compartir

Categoría