11/11/2025
ویٹی کن سٹی میں اس ہفتے کے اختتام پر پوپ لیو ہالی ووڈ کی معروف شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ تقریب میں اداکارہ کیٹ بلانشٹ، کرس پائن، ایڈم اسکاٹ اور فلم ساز اسپائک لی، جارج ملر اور گس وین سینٹ سمیت کئی فنکار شریک ہوں گے۔
ویٹی کن کے مطابق اس ملاقات کا مقصد فلمی دنیا اور چرچ کے درمیان مکالمہ بڑھانا اور فن کے ذریعے انسانی اقدار کو فروغ دینا ہے۔ پوپ لیو، جو امریکہ سے تعلق رکھنے والے پہلے پوپ ہیں، نے فن اور مذہب کے اشتراک کو “انسانیت کی خدمت کا ذریعہ” قرار دیا ہے۔
اس موقع پر ویٹی کن نے پوپ لیو کی چار پسندیدہ فلموں کی فہرست بھی جاری کی ہے: “اِٹس اے وونڈر فل لائف” (1946)، “دی ساؤنڈ آف میوزک” (1965)، “آرڈنری پیپل” (1980) اور “لائف اِز بیوٹی فل” (1997)۔
یہ تقریب ویٹی کن کے ثقافتی دفتر کی جانب سے چرچ کے جاری مقدس سال کی سرگرمیوں کے سلسلے میں منعقد کی جا رہی ہے