Spanish Pakistani

Spanish Pakistani سپین میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے لیے اردو زبان میں خبریں، معلومات، قانونی راہنمائی اور تبصرے

03/06/2025
01/06/2025

17.32.066 بارسلونا کی آبادی، تاریخ کی بلند ترین سطح پر۔
ایمیگرینٹس کی آبادی بھی بڑھ کر 6.12.729 تک پہنچ گئی۔ بارسلونا اردو سروس

01/06/2025

کاتالونیا حکومت کی نئی ہدایات کے مطابق گھر کا انفورمے جاری کرنے کے لیے اب گھر کی انسپیکشن کرنا ہر صورت لازمی نہیں رہا۔ بلدیات صرف ڈاکومنٹس سے مطمئن ہو کر بھی انفورمے کلیئر کر سکتی ہیں۔

پاکستانی ٹیکسی ڈرائیورز مزدور یا دھوکے باز؟میں انگلینڈ میں ایک آئی ٹی کمپنی میں جاب کرتا ہوں۔پچھلے کچھ دنوں سے میں اپنے ...
31/05/2025

پاکستانی ٹیکسی ڈرائیورز مزدور یا دھوکے باز؟

میں انگلینڈ میں ایک آئی ٹی کمپنی میں جاب کرتا ہوں۔
پچھلے کچھ دنوں سے میں اپنے برٹش اور کچھ دیگر ممالک کے دوستوں کے ساتھ ایک میٹنگ کے لیے بارسلونا میں مقیم ہوں۔ گزشتہ ہفتے میں اور میرے کچھ دوست رات کے کھانے کے لیے شوکو مارینا(shoko) کلبز والے علاقے میں ساحل سمندر کے ساتھ ایک ریستوران میں گئے
کھانا کھانے کے بعد ہم نے تھوڑی دیر سمندر کے ساتھ چہل قدمی کی اور آپس میں گپ شپ لگاتے رہے جس سے کافی ٹائم گزر گیا اور پتا ہی نہ چلا۔
خیر کاسینو بارسلونا (casino Barcelona ) والی سائڈ پر جب ہم چہل قدمی کر رہے تھے تو میرے برٹش دوست جو پہلی دفعہ بارسلونا آئے تھے ہمارے پاکستانی ٹیکسی ڈرائیوروں کی اتنی بڑی تعداد دیکھ کر حیران ہوئے جو ادھر کام کر رہے تھے
میں نے اُن کو بتایا کہ یہاں کافی بڑی تعداد میں پاکستانی لوگ مقیم ہیں جو مختلف شعبوں میں کام کر رہے ہیں جِن میں سے ٹیکسی سیکٹر سرِ فۂرست ہے
میں نے بتایا کہ ٹیکسی میں نہ صرف ہمارے لوگ ڈرائیور ہیں بلکہ ایک بڑی تعداد مالکان کی بھی ہے جو کہ ہماری کمیونٹی کا فخر ہیں
اور مزید یہ کہ سماجی و فلاحی کاموں میں سب سے زیادہ بڑھ چڑھ کر حصہ بھی ٹیکسی سیکٹر کے لوگ ہی لیتے ہیں اور اگر کہیں کوئی فنڈنگ کا مسلہ ہو تو سب سے زیادہ فنڈنگ بھی یہی لوگ کرتے ہیں

خیر ایسے ہی میں اپنے دوستوں کو بڑے فخر سے اپنی کمیونٹی کے ٹیکسی سیکٹر کے لوگوں کی خوبیاں اور خدمات گنوا رہا تھا کہ اب ہم نے سوچا چلو واپس ہوٹل چلیں چونکہ ہم کافی تھک چکے تھے اور رات بھی کافی ہو چکی تھی مزید ہماری صبح میٹنگ بھی تھی
تو ہم وہاں سے سیدھا مارینا سٹریٹ کے اینڈ میں ٹیکسی سٹینڈ پر موجود ٹیکسی کی جانب بڑھے جو کہ تقریباً سارے پاکستانی بھائی ہی تھے
خیر میں نے ایک ٹیکسی کا دروازہ کھولنا چاہا تو اندر بیٹھے ڈرائیور بھائی نے دروازہ لاک کر دیا اور اشارے سے بولا کہ اُس ٹیکسی کی طرف جاؤ
میں سمجھا شاید دوسرے بھائی کا پہلا نمبر ہو گا تو ہم اُس ٹیکسی کی طرف گئے اور دروازہ کھول کر بیٹھنا چاہا تو اُن بھائی صاحب نے بھی دروازہ لاک کر دیا اور پوچھنے لگے کہ where you want to go
شاید وہ مجھے بھی غیر ملکی سمجھ رہے تھے
خیر میں نے انھیں اپنے ہوٹل کا نام بتایا جو تقریباً وہاں سے دو 2 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے تو بھائی صاحب بولے i charge 80€
یعنی میں 80 یورو لوں گا
میں بڑا حیران کہ شاید اِن کو لوکیشن کی سمجھ نہیں آئی مینے پھر اردو میں بتانے کی کوشش کی تو کہنے لگے جی اُسی ہوٹل کے 80 یورو
میں اور میرے دوست ششدر رہ گئے کہ بھائی ایسا کیا ہوا؟ اتنا زیادہ ریٹ؟
خیر ہم ساتھ ہی دوسری ٹیکسی کی جانب بڑھے تو اُن پاکستانی بھائی صاحب نے بھی بولا کہ 80 یورو۔ شاید وہ پہلے والے کا ریٹ سُن چکے تھے
خیر ہم پوچھتے پوچھتے تقریباً وہاں پر سب ٹیکسی والوں سے پوچھ چکے جو کہ تقریباً 7 سے 8 ٹیکسی والے تھے اور سب پاکستانی۔ اور سب نے یہی کرایا بتایا
میں نے انہیں بتایا بھی کہ بھائی ٹیکسی میٹر پر ہم آئے ہیں اور ہم نے تقریباً 15 یورو دیے تھے تو اب اتنے پیسے کیوں؟
تو اُن کا ایک ہی جواب تھا ہماری پرائیس یہی ہے آپ کسی اور سے پوچھ لیں

خیر میں اس سارے معاملے میں اپنے دوستوں کے سامنے اتنا شرمندہ اور بے عزت محسوس کر رہا تھا کہ بتا نہیں سکتا
وہ لوگ جِن کو اپنی کمیونٹی کے سر کا تاج ثابت کر رہا تھا وہ ہمارے ساتھ کیا کر رہے ہیں
میرے ایک انگریز دوست نے مجھے تعنہ بھی دیا کہ
‏let’s go in 80€ so driver will have some money for charity
“چلو اسی کرایہ میں چلتے ہیں اسی بہانے ڈرائیور کو تھوڑے پیسے کسی فلاحی کام کے لیے مِل جائیں گے”

یہ فقرہ میرے لیے سر میں پڑے جوتے کی طرح تھا۔
خیر مجھے پھر تھک ہار کے اوبر uber کا خیال آیا تو ہم نے وہ آرڈر کی جو ہمیں تقریباً 12 یورو میں ہوٹل تک لے آئی اور وہ اوبر والے بھائی بھی پاکستانی تھے

میں تب سے سوچ میں گم ہوں کہ یہ لوگ تو ہم سب کے لیڈرز بنتے ہیں
میں چونکہ کافی سوشل میڈیا استعمال کرتا ہوں تو سپین کی کافی خبریں نظر سے گزرتی رہتی ہیں جِن کے مطابق شاید پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک ہی فیلڈ سب کے باوقار ہے اور جس سے منسلک لوگ سب سے بڑے سماجی کارکن ہیں تو کیا یہ سب ایسا بنایا ہوا مال ہے؟
کیا یہ کمانے کا طریقہ حلال ہے؟
کیا یہ کمائی حلال ہے؟
کیا اِن ٹیکسی والوں کی لڑائی اُوبر ، کابیفائی کے ساتھ اسی وجہ سے ہے؟
کیا اس سے کمیونٹی کی خدمت ہو رہی ہے؟
کیا اس سے باقی لوگوں کو ہماری کمیونٹی کا مثبت چہرہ نظر آتا ہو گا؟

جہانزیب عادل

بارسلونا غیر مہذب حرکات پر جرمانوں کی مالیت میں اضافہ۔ گلی میں پیشاب کرنے پر جرمانے کی رقم 300€ سے بڑھا کر 700€ کر دی گئ...
18/05/2025

بارسلونا غیر مہذب حرکات پر جرمانوں کی مالیت میں اضافہ۔
گلی میں پیشاب کرنے پر جرمانے کی رقم 300€ سے بڑھا کر 700€ کر دی گئی ہے۔
گلی میں گروہ کی صورت میں الکحول کا استعمال کرنے پر جرمانے کی رقم 1500 سے 3000 € کر دی گئی ہے۔
نئے جرمانوں کا اطلاق نومبر یا دسمبر میں متوقع ہے. جرمانوں کی فوری وصولی کیلئے پولیس اہلکاروں کو ڈیٹا فون بھی فراہم کیے جائیں گے ۔ بارسلونا اردو سروس . ف۔GU

13/05/2025

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کرپٹو کمپنی کے اعلیٰ عہدیدار کی بیٹی کو اغوا کرنے کی کوشش
پیرس میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک معروف کرپٹو کرنسی کمپنی کے اعلیٰ عہدیدار کی بیٹی کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی۔
ذرائع کے مطابق یہ واردات اس وقت پیش آئی جب متاثرہ خاتون، جو حاملہ بتائی جاتی ہیں، ایک مرد کے ہمراہ تھیں۔ جب چار افراد نے ان پر حملہ کیا
چار مسلح افراد نے دونوں کو نشانہ بنا کر ، اغوا کرنے کی کوشش کی ،
آس پاس موجود لوگوں نے مداخلت کرکے خواتین پر حملہ کی کوشش ناکام بنائی
مسلح افراد کسی طرح جان بچا کر نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔ ملزمان فرار ہو چکے ہیں اور پولیس ان کی تلاش میں ہے

پاکستان کے تین بڑے ایئرپورٹ عارضی طور پر بند کر دیے گئے ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹم میں کہا گیا ہے کہ کراچی، ل...
08/05/2025

پاکستان کے تین بڑے ایئرپورٹ عارضی طور پر بند کر دیے گئے

ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹم میں کہا گیا ہے کہ کراچی، لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن معطل رہے گا۔
ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق آپریشنل وجوہات کی بنا پر تینوں شہروں کی ایئرسپیس بند کی گئیں، مسافرتازہ ترین صورتحال کےلیے متعلقہ ایئرلائنز سے رابطے کریں۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر آمد و روانگی ایئرٹریفک کنٹرول کی پیشگی منظوری سے مشروط کردی گئی، پروازوں کی روانگی سے قبل اسلام آباد ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ ضروری ہے۔

آج کا سبق: ایک متمدن اور ایماندار معاشرہ کیسا ہوتا ہے؟حال ہی میں اسپین میں ایک بڑا بجلی کا بلیک آؤٹ (بجلی کا مکمل بند ہ...
29/04/2025

آج کا سبق: ایک متمدن اور ایماندار معاشرہ کیسا ہوتا ہے؟

حال ہی میں اسپین میں ایک بڑا بجلی کا بلیک آؤٹ (بجلی کا مکمل بند ہونا) پیش آیا۔ لیکن دیکھنے کی بات یہ ہے کہ جب ایک معاشرہ ایماندار، منظم اور ایک دوسرے کے لیے ہمدرد ہو، تو ہر مشکل آسانی سے گزر جاتی ہے۔

بارسلونا اور میڈرڈ جیسے بڑے شہروں میں، جہاں ہر وقت بے تحاشا ٹریفک رہتا ہے، بلیک آؤٹ کے باوجود ٹریفک کے نظام میں نظم و ضبط برقرار رہا۔
سگنلز بند ہونے کے باوجود ڈرائیورز نے خودبخود پیدل چلنے والوں کو راستہ دیا، حادثات سے بچاؤ کیا، اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔
ہسپتالوں نے بجلی کی غیرموجودگی کے باوجود مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کیں، اور کسی ایک مریض کی جان یا صحت کو نقصان نہیں پہنچا۔

یہ سب کچھ اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ جب ایک قوم میں ایمانداری، احساسِ ذمہ داری اور قربانی کا جذبہ ہو، تو مشکلات میں بھی خیر اور سکون قائم رہتا ہے۔

افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے وطن پاکستان میں اکثر ایسی صورتحال میں لوگوں کا رویہ مختلف ہوتا ہے۔
جب کسی ٹرک کا حادثہ ہوتا ہے تو لوگ مال لوٹنے میں مصروف ہو جاتے ہیں۔
جب مری میں برف باری کے دوران ہنگامی حالات پیدا ہوتے ہیں، تو ہوٹل مالکان قیمتیں بڑھا کر مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہیں، حالانکہ ایسے وقت میں بھائی چارے اور مدد کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

یہ فرق ہمیں سوچنے پر مجبور کرتا ہے: ایک ترقی یافتہ قوم اور ایک مشکلات میں گھرے معاشرے کے درمیان اصل فرق رویوں کا ہے۔

ہمیں بطور پاکستانی یہ سیکھنے کی ضرورت ہے کہ اصل ترقی صرف سڑکوں اور عمارتوں سے نہیں ہوتی، بلکہ ایمانداری،

اسپین میں بلیک آؤٹ کے بعد پیش آنے والے بڑے واقعات مکمل تفصیلتاریخ: 28 اپریل 2025وقت: دوپہر 12:33 بجے سے بجلی بند ہونا شر...
29/04/2025

اسپین میں بلیک آؤٹ کے بعد پیش آنے والے بڑے واقعات مکمل تفصیل

تاریخ: 28 اپریل 2025
وقت: دوپہر 12:33 بجے سے بجلی بند ہونا شروع ہوئی
دورانیہ: 10 سے 12 گھنٹے تک بجلی کی مکمل بندش
متاثرہ علاقے: اسپین کا تقریباً 70٪ حصہ اور مکمل پرتگال

---

اہم شعبوں پر اثرات:

1. میٹرو سروسز مکمل طور پر معطل ہو گئیں

میڈرڈ، بارسلونا، ویلنسیا اور سیویلا جیسے بڑے شہروں میں میٹرو سسٹمز فوری طور پر رک گئے۔

میٹرو میں موجود ہزاروں مسافر ٹرینوں میں پھنس گئے۔

کئی مقامات پر عملے نے ہنگامی evacuation (مسافروں کو نکالنے) کا عمل شروع کیا۔

کچھ میٹرو اسٹیشنز پر روشنی بالکل ختم ہو گئی جس سے افراتفری مچ گئی۔

2. ٹریفک سسٹم درہم برہم ہو گیا

تمام بڑے شہروں میں ٹریفک سگنلز بند ہو گئے۔

سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہو گیا، خصوصاً میڈرڈ اور بارسلونا میں۔

ایمرجنسی سروسز (ایمبولینس، پولیس) کو پہنچنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

کچھ مقامات پر پولیس نے ہاتھ کے اشاروں سے ٹریفک کنٹرول کیا۔

3. عمارتوں میں لفٹس بند ہو گئیں

ہائی رائز بلڈنگز میں بجلی جانے کی وجہ سے ہزاروں افراد لفٹس میں پھنس گئے۔

فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں نے لوگوں کو لفٹس سے نکالنے کے لیے ایمرجنسی آپریشنز کیے۔

زیادہ تر لفٹس میں الارم سسٹم بھی ناکارہ ہو گیا تھا۔

4. ہسپتالوں اور صحت کی سہولیات پر دباؤ

کچھ ہسپتالوں میں جنریٹرز نے فوری بیک اپ فراہم کیا، مگر کئی چھوٹے کلینکس مکمل طور پر اندھیرے میں ڈوب گئے۔

وینٹی لیٹرز، آپریشن تھیٹرز، اور دیگر مشینری عارضی طور پر بند ہو گئی۔

مریضوں کی جان بچانے کے لیے ڈاکٹروں اور نرسوں نے دستی طریقوں سے کام چلایا۔

5. ایئرپورٹس پر نظام درہم برہم

میڈرڈ باراخاس (Madrid-Barajas) اور بارسلونا ایل پرات (Barcelona-El Prat) ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن معطل ہو گیا۔

بجلی نہ ہونے کی وجہ سے فلائٹ چیک اِن، امیگریشن اور بیگیج سسٹمز بند ہو گئے۔

کئی پروازیں منسوخ ہوئیں یا دوسرے ملکوں میں موڑ دی گئیں۔

6. انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورک ڈاؤن

موبائل فون سروسز شدید متاثر ہوئیں۔

انٹرنیٹ کنکشن مکمل طور پر بند ہو گیا تھا یا انتہائی سست ہو گیا تھا۔

اسپین میں کئی بینکنگ سروسز، آن لائن شاپنگ اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز بھی رک گئے۔

7. کاروباری سرگرمیاں مفلوج ہو گئیں

بینک، شاپنگ مالز، ریستوران، اور دیگر کاروباری مراکز بند ہو گئے۔

اے ٹی ایم مشینیں بند ہو گئیں، جس سے لوگوں کو نقد رقم نکالنے میں دقت پیش آئی۔

بڑی بڑی فیکٹریوں میں پیداوار مکمل طور پر رک گئی۔

8. گھروں پر اثرات

گھروں میں بجلی بند ہونے سے ریفریجریٹرز، ہیٹنگ کولنگ سسٹمز بند ہو گئے۔

بہت سے گھروں میں پانی کی سپلائی بھی متاثر ہوئی کیونکہ پانی کے پمپ الیکٹرک پاور پر چلتے ہیں۔

9. سوشل میڈیا اور عوامی ردعمل

بلیک آؤٹ کے دوران ٹوئٹر، انسٹاگرام، اور فیس بک پر لاکھوں لوگوں نے اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔

"Spain Blackout" اور "Apagon Iberico" جیسے ہیش ٹیگز دنیا بھر میں ٹرینڈ کرنے لگے۔

حکومت کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا کہ بیک اپ سسٹم بہتر کیوں نہیں تھا۔

Dirección

Barcelona

Página web

http://spanishpakistani.online/

Notificaciones

Sé el primero en enterarse y déjanos enviarle un correo electrónico cuando Spanish Pakistani publique noticias y promociones. Su dirección de correo electrónico no se utilizará para ningún otro fin, y puede darse de baja en cualquier momento.

Contacto La Empresa

Enviar un mensaje a Spanish Pakistani:

Compartir