23/07/2025
راولپنڈی ( بیوروچیف)محکمہ صحت ضلع راولپنڈی سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر احسان غنی کی ہدایات پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر حارث رفیق کی نگرانی میں عطائیوں کے خلاف کریک ڈوان محمکہ ہیلتھ عملی نے موثر کاروائیاں کرتے ہوئے چکری روڈ پر دو عطائی ڈاکٹروں کے کلینک سربمہر اور ایک کلینک کے مالک کے خلاف ایف آئی آر کروا دی گئی تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیم نے چکری روڈ پر واقع دو کلینکوں فیملی کیئر کلینک رنیال اور ہاجرہ میٹرنٹی ہوم رنیال کو عطائی ڈاکٹروں کی غیر قانونی پریکٹس اور سٹیرائڈز دوائیوں کے آزادانہ استعمال اور غریب لوگوں میں بیماریاں بانٹنے اور سادہ لو لوگوں کو بے وقوف بنانے گندگی ویسٹ مینجمنٹ کے نہ ہونے پر سیل کر دیا ۔اور چالان بنا کر مزید قانونی کاروائی اور جرمانوں کے لیے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن لاہور کو بھجوا دیے۔ جبکہ ایک غیر قانونی البراق ہسپتال چکری روڈ کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروا دیا ۔اس حوالہ سے ڈاکٹر حارث کا کہنا تھا کہ میرے ٹاؤن میں عطائیوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر اب کاروائیاں ہوں گی اور جب تک عطائی ڈاکٹر وں کا خاتمہ نہیں ہوگا عملہ روزانہ کارواضیاں کرے گا