Battagram Media House

Battagram Media House ʙᴀᴛᴛᴀɢʀᴀᴍ ᴍᴇᴅɪᴀ ʜᴏᴜꜱᴇ

اللہ حافظڈپٹی کمشنر آصف علی صاحببٹگرام آپ کو ہمیشہ ایک ایماندار، جرات مند اور عوام دوست افسر کے طور پر یاد رکھے گا،بٹگرا...
09/07/2025

اللہ حافظ
ڈپٹی کمشنر آصف علی صاحب
بٹگرام آپ کو ہمیشہ ایک ایماندار، جرات مند اور عوام دوست افسر کے طور پر یاد رکھے گا،بٹگرام کے عوام آپ کی کمی ہمیشہ محسوس کریں گے۔

محمد اسرار مروت  کی جانب سے مفتی کفایت اللہ صاحب جیسے بزرگ عالم دین سے بدتمیزی نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔اختلاف ک...
01/07/2025

محمد اسرار مروت کی جانب سے مفتی کفایت اللہ صاحب جیسے بزرگ عالم دین سے بدتمیزی نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔

اختلاف کا حق ہے مگر بے ادبی کسی صورت جائز نہیں
یہ واقعہ فرد کا نہیں قیادت کے رویّے کا عکاس ہے۔
جب قیادت تعصب و انا میں ہو تو کارکنوں سے اخلاق کی توقع بے کار ہے۔

سالار اسرار مروت جیسے افراد کو صرف عہدہ نہیں اخلاق کی تربیت بھی دی جائے ورنہ یہی لوگ جماعت میں زہر گھولتے رہیں گے۔

شعائر اسلام کانفرنس پنڈال میں ایک عدد iphone موبائل حافظ اظہار سواتی صاحب کے چھوٹے بھائی احتشام الحق سے گرگیا ہے آگر کسی...
30/06/2025

شعائر اسلام کانفرنس پنڈال میں ایک عدد iphone موبائل حافظ اظہار سواتی صاحب کے چھوٹے بھائی احتشام الحق سے گرگیا ہے آگر کسی ساتھی نے بطور حفاظت اٹھایا ہو تو وہ اس نمبر پر رابطہ کریں جزاک اللہ خیرا بطور انعام 20ہزار روپے سے نوازا جائیگا
03448573231
03322000199
03499000995
03452595526

....یہ وہی بدنصیب انسان ہے جس کا سارا خاندان ایک ہی گھر کے دس (10) افراد جس میں ان کے چار بچے بھی شامل تھے دریاۓ سوات کے...
29/06/2025

....یہ وہی بدنصیب انسان ہے جس کا سارا خاندان ایک ہی گھر کے دس (10) افراد جس میں ان کے چار بچے بھی شامل تھے دریاۓ سوات کے بے رحم موجوں کے نظر لگ گیۓ اور سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔

*عوامی آگاہی پیغام* بارشوں کی بعد دریائے سندھ ،دریائے نندھیاڑ اور آلائی خوڑ میں ممکنہ سیلابی صورتحال – ضلعی انتظامیہ بٹگ...
29/06/2025

*عوامی آگاہی پیغام*

بارشوں کی بعد دریائے سندھ ،دریائے نندھیاڑ اور آلائی خوڑ میں ممکنہ سیلابی صورتحال – ضلعی انتظامیہ بٹگرام کی جانب سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل

بٹگرام (ضلعی انتظامیہ):
مون سون بارشوں کے باعث دریائے سندھ اور دیگر آبی گزرگاہوں میں پانی کی سطح میں اضافے کا امکان ہے جس سے قرب و جوار کے علاقوں میں رہنے والے شہریوں کی زندگی و املاک کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ بٹگرام کی جانب سے عوام کو درج ذیل احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کی جاتی ہے:

1️⃣ دریائے سندھ ،دریائے نندھیاڑ ، آلائی خوڑ اور دیگر آبی گزرگاہوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔
بارش یا تیز بہاؤ کے دوران ندی نالوں کے آس پاس نہ جائیں، نہانے، مچھلی پکڑنے یا دیگر تفریحی سرگرمیوں سے اجتناب کریں۔

2️⃣ اچانک آنے والے فلیش فلڈ سے محتاط رہیں
فلیش فلڈ بغیر پیشگی اطلاع کے آ سکتے ہیں، لہٰذا ہر شہری کو چوکنا اور ہوشیار رہنا چاہیے۔

3️⃣ انخلا کی صورت میں فوری عمل کریں۔
اگر کسی مقام پر پانی کی سطح بلند ہو جائے یا متعلقہ حکام کی جانب سے انخلا کی ہدایت دی جائے تو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل ہو جائیں۔

4️⃣ اپنے آپ کو باخبر رکھیں
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ معلومات، سوشل میڈیا، مساجد اور مقامی ذرائع سے باخبر رہیں تاکہ بروقت فیصلے کیے جا سکیں۔

🔹 ضلعی انتظامیہ بٹگرام ، ریسکیو 1122، پولیس، سول ڈیفنس اور متعلقہ محکمے مکمل طور پر الرٹ اور تیار ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔

📞 ہنگامی صورتحال میں فوری رابطہ کریں:
ریسکیو 1122 یا ڈپٹی کمشنر کنٹرول روم: 0997310136

عوام کی قیمتی جانوں کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے – احتیاط، تعاون اور آگاہی سے ہم سب محفوظ رہ سکتے ہیں۔

28/06/2025
1997 سونا فی تولہ 6060روپے اور مزدور کی دیہاڑی 150 روپے یعنی 45 دن کی مزدوری سے ایک تولہ خریدا جا سکتا تھا.اج 358000 روپ...
28/06/2025

1997 سونا فی تولہ 6060روپے اور مزدور کی دیہاڑی 150 روپے یعنی 45 دن کی مزدوری سے ایک تولہ خریدا جا سکتا تھا.
اج 358000 روپے فی تولہ اور مزدور کی دیہاڑی 1200روپے، تو 298دن کی مسلسل مزدوری کے بعد ایک تولہ خرید پائے گا۔
یہ فرق پڑا ہے پاکستانی عوام کی قوت خرید پر۔

کُچھ نہیں لکھ سکتا۔ بس حضرت عمر کی مثالیں دینے والے مونچوں والے سرکار کو بتادو کہ آج دریائے فرات کے کنارے کتا نہیں بلکہ ...
27/06/2025

کُچھ نہیں لکھ سکتا۔ بس حضرت عمر کی مثالیں دینے والے مونچوں والے سرکار کو بتادو کہ آج دریائے فرات کے کنارے کتا نہیں بلکہ دریائے سوات کے کنارے بچے بوڑھے عورتیں چیخ چیخ کرمررہےتھے ۔ تو صرف تم سے نہیں ان بے شعور عوام سے بھی قیامت کے دن پوچھا جائے گا

Dirección

Malgrat De Mar

Página web

Notificaciones

Sé el primero en enterarse y déjanos enviarle un correo electrónico cuando Battagram Media House publique noticias y promociones. Su dirección de correo electrónico no se utilizará para ningún otro fin, y puede darse de baja en cualquier momento.

Contato La Empresa

Enviar un mensaje a Battagram Media House:

Compartir