Balochistan Updates

Balochistan Updates www.balochistanupdates.com Bringing you the latest and reliable news.Stay updated with breaking stories and unbiased journalism.

© 2025 Balochistan Update.
(2)

All rights reserved. Reproduction of any content without prior written permission is prohibited.

ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی دوبارہ گرفتاری،انسداد دہشت گردی عدالت نے جیل بھیج دیا۔ اسلام آباد سپریم کورٹ سے ضمانت منظور...
18/09/2026

ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی دوبارہ گرفتاری،انسداد دہشت گردی عدالت نے جیل بھیج دیا۔

اسلام آباد سپریم کورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد معروف وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو اسلام آباد پولیس نے ایک نئے مقدمے میں دوبارہ گرفتار کرلیا، بعد ازاں انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
ذرائع کے مطابق ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو اڈیالہ جیل سے نئے مقدمے میں گرفتار کیا گیا، جس کے بعد اسلام آباد پولیس کے ایس پی خرم اشرف کی قیادت میں پولیس نفری انہیں اسلام آباد لے گئی۔
*ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی متعدد گاڑیاں اور مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز بھی اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔ دونوں کو تھانہ کوہسار میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں طلب کیا گیا۔

بعد ازاں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پیش کیا گیا، جہاں جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت اسلام آباد پولیس نے دونوں ملزمان کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، تاہم عدالت نے پولیس کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
اس سے قبل سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم کی سربراہی میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی دو، دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔
*سماعت کے دوران جسٹس نعیم اختر افغان نے وکلا کو عدالت کے ڈیکورم کا خیال رکھنے کی ہدایت بھی کی تھی۔ سپریم کورٹ کے مطابق ضمانت اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت مقدمے کے حتمی فیصلے تک منظور کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف نئے مقدمے میں عائد الزامات کا حتمی تعین عدالت میں قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ہوگا۔

مرکزی انجمن تاجران کیچ کے صدر نثار آدم جوسکی کی تربت پریس کلب کی نومنتخب صدر حافظ صلاح الدین سلفی، جنرل سیکرٹری ماجد صمد...
18/09/2026

مرکزی انجمن تاجران کیچ کے صدر نثار آدم جوسکی کی تربت پریس کلب کی نومنتخب صدر حافظ صلاح الدین سلفی، جنرل سیکرٹری ماجد صمد سمیت پوری کابینہ کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد

مرکزی انجمن تاجران کیچ رجسٹرڈ کے صدر نثار آدم جوسکی نے حافظ صلاح الدین سلفی کو تربت پریس کلب کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے تہنیتی بیان میں نثار آدم جوسکی نے تربت پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کے تمام عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

نومنتخب کابینہ میں

صدر۔ حافظ صلاح الدین سلفی

نائب صدر: نور شاہ نور

جنرل سیکریٹری: ماجد صمد

جوائنٹ سیکریٹری: ایاز اسلم

خزانچی: مقبول ناصر

نثار آدم جوسکی نے کہا کہ صحافت معاشرے کی آواز ہے اور صحافی برادری عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور عوام و متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ تربت پریس کلب کی نومنتخب کابینہ صحافتی اقدار کے فروغ، صحافیوں کے مسائل کے حل اور کیچ کے عوامی و سماجی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

مرکزی انجمن تاجران کیچ رجسٹرڈ کی جانب سے نومنتخب صدر، کابینہ اور تمام ممبران کو ایک بار پھر دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کی گئیں۔

18/09/2026

تربت. بارڈر الائنس مذاکرات پر یقین رکھتا ہے، جالگی بارڈر جلد کھلنے اور کاروباری سرگرمیوں کی بحالی کے لیے پرامید ہیں

آئی جی ایف سی ساؤتھ بلوچستان کی بارڈر سے متعلق کوششوں پر اطمینان، ضلعی انتظامیہ کی عملی پیش رفت قابلِ تحسین ہے، کیچ بارڈر الائنس

بارڈر کھلنے سے براہِ راست تجارت کے علاوہ مقامی مارکیٹ کے دیگر کاروبار بھی بحال ہوں گے، بارڈر الائنس کا احتجاجی عمل سے دور رہنے کا اعلان

کیچ بارڈر الائنس نے آل پارٹیز ڈسٹرکٹ کیچ کی جانب سے 20 ستمبر کو بارڈر سے متعلق مسائل، امن و امان، لائن آرڈر اور انجمن تاجران کو درپیش مشکلات کے حوالے سے منعقد ہونے والی احتجاجی ریلی میں شرکت کی دعوت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارڈر سے متعلق مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور مثبت رابطوں پر یقین رکھتے ہیں۔

کیچ بارڈر الائنس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آل پارٹیز کیچ کے نمائندگان نے بارڈر الائنس سے رابطہ کرکے خصوصاً ایرانی مصنوعات پر جی ایس ٹی کے نام پر عائد ٹیکس اور اس کے نتیجے میں مقامی کاروباری طبقے کو درپیش مشکلات کے حوالے سے اپنی جدوجہد میں تعاون اور شرکت کی درخواست کی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ضلع کیچ میں بارڈر ٹریڈ سے متعلق متعدد مسائل موجود ہیں، جن کے حل کے لیے کیچ بارڈر الائنس کے نمائندگان مختلف ادوار میں متعلقہ اداروں کے حکام سے ملاقاتیں کرتے رہے ہیں۔ ان رابطوں کا مقصد بارڈر سے وابستہ افراد کی مشکلات کم کرنا، کاروباری سرگرمیوں کو سہولت فراہم کرنا اور مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع برقرار رکھنا رہا ہے۔

کیچ بارڈر الائنس نے کہا کہ متعلقہ اداروں کی جانب سے بھی مختلف مواقع پر مسائل کے حل کے لیے تعاون اور اقدامات کیے گئے۔ الائنس کے نمائندگان نے آئی جی ایف سی ساؤتھ بلوچستان سمیت دیگر حکام سے ملاقاتوں میں ضلع کیچ کے بارڈر سے متعلق مسائل اور مقامی آبادی کی مشکلات کو اجاگر کیا۔

بیان کے مطابق ان کوششوں کے نتیجے میں ضلع کیچ کے عوام کے لیے سوراپ کراسنگ پوائنٹ فراہم کیا گیا، تاہم مختلف وجوہات کے باعث یہ پوائنٹ مطلوبہ طور پر فعال نہ رہ سکا اور بعد ازاں بند ہوگیا۔ سوراپ کراسنگ کی بندش کے بعد مقامی لوگوں کو درپیش معاشی مشکلات کے پیش نظر جیرک کے مقام پر متبادل بارڈر ٹریڈ روٹ فراہم کیا گیا، جہاں کیچ سے تعلق رکھنے والے افراد کو عارضی طور پر کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کا موقع ملا۔

کیچ بارڈر الائنس نے آئی جی ایف سی ساؤتھ بلوچستان میجر جنرل بلال سرفراز کی بارڈر سے متعلق کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ضلع کیچ میں بے روزگاری اور معاشی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایرانی حکام کے ساتھ ملاقاتیں اور مذاکرات کیے اور جالگی بارڈر کو کاروباری سرگرمیوں کے لیے کھولنے کے حوالے سے کوششیں کیں۔

الائنس نے کہا کہ وہ مذاکرات کے عمل پر یقین رکھتا ہے اور آئی جی ایف سی ساؤتھ بلوچستان کی جانب سے جالگی بارڈر کی بحالی کے لیے کی جانے والی کوششوں پر مطمئن ہے۔ امید ہے کہ ان کوششوں کے نتیجے میں جالگی کراسنگ پوائنٹ جلد فعال ہوگا اور ضلع کیچ کے عوام کے لیے کاروباری سرگرمیوں کا آغاز ہوسکے گا۔

بیان میں ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی کاوشوں کو بھی سراہتے ہوئے کہا گیا کہ انہوں نے چارج سنبھالنے کے بعد آئی جی ایف سی ساؤتھ بلوچستان، بریگیڈیئر مکران اور دیگر متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر جالگی کراسنگ پوائنٹ کے قیام اور اسے فعال بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔

کیچ بارڈر الائنس کے مطابق جالگی کراسنگ پوائنٹ کا قیام آخری مراحل میں ہے اور امید ہے کہ اسے جلد ضلع کیچ کے عوام کے لیے کاروباری سرگرمیوں کی غرض سے کھول دیا جائے گا۔ الائنس نے اسے علاقے کے عوام کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا۔

بیان میں کہا گیا کہ بارڈر ٹریڈ کی بحالی سے صرف براہِ راست تجارت سے وابستہ افراد ہی مستفید نہیں ہوں گے بلکہ ڈپو مالکان، گیراج، پنکچر شاپس، ہوٹل، پٹرول پمپس اور دیگر چھوٹے کاروباروں سے وابستہ افراد کے لیے بھی روزگار اور معاشی سرگرمیوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

کیچ بارڈر الائنس نے کہا کہ بارڈر کی بندش سے مذکورہ کاروبار بھی متاثر ہوئے ہیں اور متعدد خاندانوں کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے، اس لیے جالگی کراسنگ پوائنٹ کے فعال ہونے سے مقامی مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کی بحالی اور روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی امید ہے۔

الائنس نے متعلقہ اداروں، ضلعی انتظامیہ، ایف سی ساؤتھ بلوچستان اور بریگیڈیئر مکران کی جانب سے بارڈر سے متعلق مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ باقی ماندہ مسائل بھی باہمی مشاورت اور مذاکرات کے ذریعے حل کیے جائیں۔

بی این پی کیچ کے ترجمان کا تربت پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد بلوچستان نیشنل پارٹی کیچ کے ترجمان نے تربت پریس ...
18/09/2026

بی این پی کیچ کے ترجمان کا تربت پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد

بلوچستان نیشنل پارٹی کیچ کے ترجمان نے تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ کے بلامقابلہ انتخاب پر حافظ صلاح الدین سلفی کو صدر اور ماجد صمد کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ حافظ صلاح الدین سلفی کا دوبارہ تربت پریس کلب کا صدر منتخب ہونا ان کی صحافتی خدمات، محنت، لگن اور صحافتی شعبے میں دیانتدارانہ کردار پر صحافی برادری کے اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے مختصر مدت میں تربت پریس کلب کے انتظامی و بنیادی ڈھانچے میں نمایاں بہتری اور مثبت تبدیلیاں لانے کے لیے جو کاوشیں کیں، وہ قابلِ تحسین ہیں۔
بی این پی کیچ کے ترجمان نے کہا کہ تربت پریس کلب خطے میں صحافیوں کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے، اور اس کی مضبوطی، خودمختاری اور پیشہ ورانہ معیار میں بہتری نہ صرف صحافتی برادری بلکہ پورے معاشرے کے لیے اہم ہے۔
ترجمان نے امید ظاہر کی کہ حافظ صلاح الدین سلفی بحیثیت صدر اور ماجد صمد بحیثیت جنرل سیکرٹری اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کرتے ہوئے صحافیوں کے مسائل کے حل، آزاد صحافت کے فروغ اور تربت پریس کلب کی مزید ترقی کے لیے اپنا کردار جاری رکھیں گے۔
بی این پی کیچ کی جانب سے نو منتخب صدر حافظ صلاح الدین سلفی، جنرل سیکرٹری ماجد صمد اور تربت پریس کلب کی پوری کابینہ کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی جاتی ہیں۔

تربت. بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین جاڈین دشتی ایڈووکیٹ کی تربت پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کو مبارکبادبلوچستان بار ...
18/09/2026

تربت. بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین جاڈین دشتی ایڈووکیٹ کی تربت پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد

بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین جاڈین دشتی ایڈووکیٹ نے تربت پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کو بلامقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے نومنتخب صدر حافظ صلاح الدین سلفی، جنرل سیکرٹری ماجد صمد سمیت کابینہ کے تمام عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ صحافت معاشرے میں عوامی مسائل اور مظلوم طبقات کی آواز متعلقہ حلقوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

جاڈین دشتی ایڈووکیٹ نے کہا کہ پریس کلب محض صحافیوں کا ادارہ نہیں بلکہ جمہوری معاشرے میں عوامی رائے، مسائل اور مطالبات کے اظہار کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے، جہاں مختلف طبقات اپنی آواز مؤثر انداز میں سامنے لاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وکلا برادری اور صحافتی اداروں کا بنیادی مقصد معاشرے میں قانون، انصاف، جمہوری اقدار اور انسانی حقوق کے فروغ کے لیے کردار ادا کرنا ہے۔ بار اور پریس کے درمیان مضبوط اور مثبت روابط سے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے مؤثر ماحول پیدا کیا جاسکتا ہے۔

بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین نے کہا کہ وکلا برادری ہمیشہ صحافیوں اور پریس کلب کے ساتھ جمہوری اقدار کے فروغ، آزادیٔ اظہار کے تحفظ اور عام شہریوں کی معاونت کے لیے تعاون جاری رکھے گی۔

انہوں نے نومنتخب کابینہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی ٹیم تربت پریس کلب کی صحافتی روایات کو آگے بڑھاتے ہوئے صحافیوں کے مسائل کے حل اور عوامی امور کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

قاسم گاجی زئی ایڈووکیٹ کا تربت پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کو مبارکبادتربت پریس کلب کی نومنتخب کابینہ صحافت کے فروغ اور ص...
18/09/2026

قاسم گاجی زئی ایڈووکیٹ کا تربت پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد

تربت پریس کلب کی نومنتخب کابینہ صحافت کے فروغ اور صحافیوں کے مسائل کے حل میں مؤثر کردار ادا کرے گی، قاسم گاجی زئی ایڈووکیٹ

تربت۔ بلوچستان بار کونسل کے سابق وائس چیئرمین قاسم گاجی زئی ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں تربت پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کو بلامقابلہ کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نئی کابینہ صحافتی اقدار کے فروغ، آزادی صحافت کے تحفظ اور صحافی برادری کے مسائل کے حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرے گی۔
انہوں نے نومنتخب صدر حافظ صلاح الدین سلفی، نائب صدر نور شاہ نور، جنرل سیکرٹری ماجد صمد، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایاز اسلم اور فنانس سیکرٹری مقبول ناصر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تربت پریس کلب علاقے میں صحافتی سرگرمیوں کا ایک اہم مرکز ہے، جہاں صحافیوں نے ہمیشہ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے، معاشرے کے محروم طبقات کی آواز متعلقہ حکام تک پہنچانے اور علاقے کے اہم مسائل کو صحافتی انداز میں سامنے لانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔
قاسم گاجی زئی ایڈووکیٹ نے کہا کہ موجودہ دور میں صحافت کی ذمہ داریاں مزید بڑھ گئی ہیں۔ صحافیوں کو عوامی مسائل کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ خبر کی صحت، غیر جانب داری، تحقیق اور پیشہ ورانہ صحافتی اصولوں کو مقدم رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط اور فعال پریس کلب صحافیوں کو بہتر ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرے میں مثبت اور ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تربت پریس کلب کی نئی کابینہ کا بلامقابلہ انتخاب صحافی برادری کے باہمی اعتماد، مشاورت اور اتحاد کی عکاسی کرتا ہے۔ امید ہے کہ نومنتخب عہدیداران باہمی مشاورت کے ساتھ پریس کلب کے انتظامی امور کو مزید بہتر بنائیں گے اور صحافیوں کی فلاح و بہبود، تربیتی مواقع، پیشہ ورانہ استعداد میں اضافے اور صحافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کریں گے۔
انہوں نے نومنتخب صدر حافظ صلاح الدین سلفی اور جنرل سیکرٹری ماجد صمد سمیت تمام عہدیداران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے تربت پریس کلب کی روایات کو مزید مضبوط کریں گے اور صحافی برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں اور ذمہ دار حکام کے ساتھ مؤثر رابطہ برقرار رکھیں گے۔
قاسم گاجی زئی ایڈووکیٹ نے نومنتخب کابینہ کے لیے کامیابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ نئی کابینہ کے دور میں تربت پریس کلب مزید فعال ہوگا اور علاقے میں ذمہ دار، باوقار اور عوام دوست صحافت کے فروغ کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔

تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبتربت پریس ک...
18/09/2026

تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخب

تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخب
تربت۔ تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ کے انتخابات کا عمل مکمل ہوگیا، جس کے نتیجے میں تمام عہدیداران بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔ نومنتخب کابینہ میں حافظ صلاح الدین سلفی صدر، نور شاہ نور نائب صدر، ماجد صمد جنرل سیکرٹری، ایاز اسلم ڈپٹی جنرل سیکرٹری جبکہ مقبول ناصر فنانس سیکرٹری بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔
انتخابی عمل تین رکنی الیکشن کمیٹی کی نگرانی میں مکمل کیا گیا، جس میں چیئرمین الیکشن کمیٹی رستم جان گچکی ایڈووکیٹ ، ممبران الیکشن کمیٹی نثار آدم جوسکی اور پھلان خان تھے۔ الیکشن کمیٹی کے رکن نثار آدم جوسکی نے تربت پریس کلب کے آڈیٹوریم میں تمام عہدیداران کے بلامقابلہ منتخب ہونے کا باضابطہ اعلان کیا۔
قبل ازیں تربت پریس کلب کی سابق کابینہ کی دو سالہ مدت مکمل ہونے کے بعد 9 ستمبر کو جنرل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سابق کابینہ کو تحلیل کرتے ہوئے پریس کلب کے روزمرہ معاملات، انتظامی امور اور دیگر ضروری ذمہ داریوں کی انجام دہی کے لیے تین رکنی انتظامی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔
جنرل کونسل کے فیصلے کے مطابق پھلان خان کو انتظامی کمیٹی کا سربراہ جبکہ ماجد صمد اور طارق مسعود کو کمیٹی کے ارکان مقرر کیا گیا تھا۔ تین رکنی انتظامی کمیٹی نے نئی کابینہ کے انتخاب تک تربت پریس کلب کے انتظامی و روزمرہ امور کی ذمہ داریاں انجام دیں۔
نئی کابینہ کے بلامقابلہ انتخاب کے ساتھ ہی تربت پریس کلب کے انتظامی امور کا دو سالہ نیا دور شروع ہوگیا ہے۔ نومنتخب عہدیداران نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پریس کلب کے امور کو مزید منظم، فعال اور بہتر انداز میں چلانے، صحافتی سرگرمیوں کے تسلسل کو برقرار رکھنے اور صحافی برادری کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔

18/09/2026

پنجگور گوارگو کراس کے مقام پر 5 نامعلوم افراد کی نعشیں برآمدگی کی اطلاع

بی ایم سی ہسپتال میں فارمیسی گریجویٹس سے انٹرن شپ کی فیس طلب کرنا ناقابلِ قبول، شرمناک اور قابلِ مذمت عمل ہےبے روزگار فا...
18/09/2026

بی ایم سی ہسپتال میں فارمیسی گریجویٹس سے انٹرن شپ کی فیس طلب کرنا ناقابلِ قبول، شرمناک اور قابلِ مذمت عمل ہے

بے روزگار فارماسسٹ ایکشن کمیٹی بلوچستان

بے روزگار فارماسسٹ ایکشن کمیٹی بلوچستان کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایم سی ہسپتال کی جانب سے فارمیسی گریجویٹس سے انٹرن شپ کے لیے فیس طلب کرنا انتہائی افسوسناک، غیر منصفانہ اور قابلِ مذمت اقدام ہے۔ سرکاری ہسپتال میں فارمیسی گریجویٹس کو انٹرن شپ کا موقع فراہم کرنے کے بجائے ان سے رقم طلب کرنا پہلے سے بے روزگاری اور مشکلات کا شکار نوجوان فارماسسٹوں پر مزید مالی بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یونیورسٹی آف بلوچستان کے ساتھ موجود ایم او یو ختم کرنا، نیا ایم او یو سائن کرنے کے لیے فارمیسی گریجویٹس سے رقم طلب کرنا اور انٹرن شپ کے نام پر نوجوانوں کو مالی مشکلات میں مبتلا کرنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ اگر اداروں کے درمیان ایم او یو میں کوئی انتظامی مسئلہ ہے تو اس کا بوجھ فارمیسی گریجویٹس پر ڈالنا سراسر ناانصافی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ دیگر پروفیشنز کے گریجویٹس کو پیڈ ہاؤس جاب اور انٹرن شپ کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں، جبکہ فارمیسی گریجویٹس کو انٹرن شپ کے بنیادی حق سے محروم رکھنا اور پھر انٹرن شپ کے لیے انہی سے پیسے طلب کرنا ایک سنگین امتیازی رویہ ہے۔

بی ایم سی انتظامیہ کو واضح کرنا ہوگا کہ فارمیسی گریجویٹس سے انٹرن شپ کے نام پر فیس کیوں طلب کی جا رہی ہے؟ انتظامیہ کو چاہیے کہ نوجوان فارماسسٹوں سے پیسے لینے کے بجائے ان کے لیے باعزت اور باقاعدہ پیڈ انٹرن شپ/ہاؤس جاب کا نظام وضع کرے۔

ترجمان نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بی ایم سی سے مطالبہ کیا کہ وہ اس فیصلے پر فوری نظرثانی کریں اور فارمیسی گریجویٹس سے انٹرن شپ فیس لینے کا سلسلہ فوری طور پر بند کریں۔ بصورتِ دیگر بے روزگار فارماسسٹ ایکشن کمیٹی بلوچستان اس معاملے پر اپنا آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے پر مجبور ہوگی۔

بے روزگار فارماسسٹ ایکشن کمیٹی بلوچستان نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، وزیرِ صحت بلوچستان اور سیکریٹری صحت بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے فارمیسی گریجویٹس کے ساتھ ہونے والی مبینہ ناانصافی کا ازالہ کریں اور انہیں دیگر پروفیشنز کے گریجویٹس کی طرح باعزت اور مساوی مواقع فراہم کیے جائیں۔

سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند، تمام سیاسی اسیران کی رہائی یقینی بنائی جائے، ڈاکٹر عبدالغفور بلوچتربت: بلوچستان نیشنل پارٹ...
18/09/2026

سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند، تمام سیاسی اسیران کی رہائی یقینی بنائی جائے، ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ

تربت: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ نے ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ایڈووکیٹ ہادی علی چٹھہ کی سزائیں معطل کر کے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ نے اس بات پر زور دیا کہ انصاف کا معیار ہر شہری کے لیے یکساں ہونا چاہیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت بلوچ یکجہتی کمیٹی کے تمام سیاسی اسیران، نیز ملک بھر میں سیاسی اور انسانی حقوق سے متعلق مقدمات کا سامنا کرنے والے افراد کے معاملات کا بھی شفاف، غیر جانب دارانہ اور قانونی تقاضوں کے مطابق جائزہ لیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جہاں قانونی گنجائش موجود ہو، وہاں سیاسی اسیران کو فوری طور پر رہا کیا جائے، جبکہ تمام مقدمات کا ازسرِنو جائزہ لے کر غیر ضروری حراستوں کا خاتمہ کیا جائے۔
ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے سیاسی مسائل کا حل طاقت کے بجائے مذاکرات اور جمہوری ذرائع سے حل کرنے کے لیے سنجیدہ اور عملی کوششیں کی جانی چاہئیں۔

Osoite

LINNUNRADANKATU
Riihimäki
11130

Hälytykset

Tiedä ensimmäisenä ja anna meille oikeus lähettää sinulle sähköpostitse uutisia ja promootioita Balochistan Updates :ltä. Sähköpostiosoitettasi ei käytetä muihin tarkoituksiin, ja voit perua milloin tahansa.

Ota Yhteyttä Yritys

Lähetä viesti Balochistan Updates :lle:

Oikopolut

Jaa