33newshd 33 news France a web tv in France
Providing Entertainment, Information, News and Cultural Programs.
(2)

دعا زہرا کیس$1,15,921.80 امریکی ڈالرز کا صرف ایک دھندہ؟دعا زہرا کیس میں روایتی دھونس دھمکیوں کے بعد اجرتی قاتلوں کو رقم ...
13/03/2025

دعا زہرا کیس
$1,15,921.80 امریکی ڈالرز کا صرف ایک دھندہ؟

دعا زہرا کیس میں روایتی دھونس دھمکیوں کے بعد اجرتی قاتلوں کو رقم دینے کے اعلانات اگرچہ شعیہ شدت پسندوں کی جانب سے تھے مگر چند ایک سنی بدکردار صحافی یوٹیوبرز بھی ریکی اور ذاتی معلومات دینے میں مصروف رہے تو یوں کہہ لیجیے کہ میری زندگی کا خاتمہ مذہبی جنونیت اور سنی مفاد پرستوں کا مشترکہ محاذ تھا۔ وجہ جرم دعا ظہیر کیس میں شدت پسند "نوبل کاز" اور ڈالرز کی برسات کو عیاں کرنا رہا تھا

خیر، یقینا آپ اس شدت پسند "نوبل کاز" اور ڈالرز کی برسات سے متعلق ثبوت مانگنا چاہیں گے۔ اس تحریر میں اس پورے اسکینڈل کے صرف ایک کردار کو آپ کے سامنے رکھنے رہا ہوں۔ یوں کہیں، یہ دیگ کا صرف ایک چاول ہے۔ جو پوری دیگ کی حقیقت عیاں کرنے کے لیے کافی ہوگا۔

یہ کہانی ملتان سے امریکی ریاست پینسلونیا میں سکونت اختیار کرنے والے متشدد شعیہ ذہن رکھنے والے ڈاکٹر شجاعت کی ہے۔ جیسے مہدی فیملی اپنا سب سے بڑا محسن تصور کرتی رہی۔ خیر ڈاکٹر صاحب کی کیس میں انٹری اور مبینہ 1 لاکھ 15 ہزار 921 امریکی ڈالرز کی رقم جمع کرنے کی کہانی اکشے کمار کی مووی تیس مارخاں سے ملتی جلتی سی ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ پپ جی سے ہونے والی دوستی عشق میں بدلی، لڑکی نے ماں کو حقیقت بتائی مگر سماجی طور پر مڈل کلاس، لوئر کلاس کے فرق اور شعیہ سنی کی تفریق کے باعث والدین نے سختی کے ساتھ انکار کردیا نتیجتا لڑکی نے انتہائی اقدام اٹھا لیا۔

پھر ظفر عباس کی مدد سے نیشنل میڈیا اور سوشل میڈیا پر کہانی ہی بدل دی گئی اور ایک ایسا خوف ناک بیانیہ پیش کیا گیا کہ ہر ماں، باپ اور بھائی کو اپنی کم عمر بہن بیٹی کی فکر ہونے لگا اور سوشل میڈیا پر لوگ اسی خوف کے باعث اس بیانیہ سے جڑ گئے۔

حالانکہ اصل وجہ ایک ہی وقت میں دو سنی لڑکوں یعنی ظہیر اور شاہ رخ کے ساتھ دو شعیہ لڑکیوں دعا اور نمرہ کا الگ الگ بھاگنا تھا۔ اور یوں یہ نوبل کاز شروع ہوا جس کا ظاہری مقصد اغوا شدہ لڑکیوں کی بازیابی مگر پس پردہ شعیہ لڑکیوں کو سنی لڑکوں سے شادیاں کرنے سے باز رکھنا تھا پھر مذہبی شدت پسند شہلا ر کا کردار آپ سبھی کے سامنے تھا جس نے شیلٹر ہوم جا کر نمرہ کے منہ پر تھپیڑ برسے اور نمرہ نے یہ کہانی سندھ ہائی کورٹ کے ججوں کو بتا دی ( شہلا اور ججوں کے غلیظ کردار کی کہانی پھر سہی)۔

"نوبل کاز" شروع ہوتے ہی عدالتی نظام پر وسائل پوری قوت سے لگانے کے لیے اووسیز پاکستانیوں سے رجوع کیا گیا اور یوں پینسلونیا سے ڈاکٹر شجاعت کی انٹری ہوئی جنہیں یہ بتایا گیا کہ پاکستان میں ایک منظم گروہ شعیہ لڑکیوں کو اغوا کر رہا ہے اور پھر آل رسول یعنی سید گھرانے کی دعا کا اغوا وہ بھی کمتر ڈرائیور کے بیٹے کے ہاتھوں ظلم عظیم ہے۔

پھر کیا تھا شدت پسند رجحات کے باعث ڈاکٹر شجاعت نے کمر کستے ہوئے فنڈز مہم کا آغاز کیا۔ بقول ڈاکٹر شجاعت کے، وہ ایک خطیر رقم لے کر امریکہ ( کچھ مزید شدت پسندوں ساتھیوں کے ہمراہ) کراچی آیا۔ مہدی کے گھر کا مہمان بنا، ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور یوں ڈاکٹر صاحب مہدی فیملی کی آنکھوں کا تارا بن گئے۔

ڈاکٹر شجاعت پہلے سے پرجوش ہو کر امریکہ پلٹا، نوبل کاز کے حصول کے لیے دن رات کرتے ہوئے نہ صرف لائیو ٹرانسمیشن کی بلکہ فنڈز جمع کرنے کے ساتھ ساتھ لائیو ٹرانسمیشن میں اعلان کیا کہ اقرار الحسن سمیت بڑے پاکستانی یوٹیوبرز اگر دعا کو ریسکیو کرنے کا بیڑا اٹھائیں تو تمام مالی اخراجات اس کی جانب سے ہوں گے اور پھر یکدم اقرار اور بعض بڑے اینکرز کی اس کیس میں انٹری ہوئی۔

بقول ڈاکٹر شجاعت کے، مہدی فیملی ممبرز نے اسے بتایا کہ عدالتی نظام پر بھاری اخراجات آرہے ہیں جن کا بندوبست کرنا لازم ہے ورنہ یہ منظم گینگ ہماری مزید بچیوں کو اغوا کرلے گا۔ ڈاکٹر صاحب مزید جذباتی ہوئے دن رات ایک کیا۔ لوگوں کو "نوبل کاز" سے آگاہی دیتے ہوئے فنڈز جمع کیا ( ذرائع کے مطابق 25 ہزار امریکی ڈالرز ذاتی) کل ملا کر 1 لاکھ 15 ہزار 921 امریکی ڈالرز رقم مہدی کے سگے بھائیوں اور کزن جن میں سید زین، عاصم عرف طاہر، عزادار و دیگر کے اکاوئنٹس، ویسٹرن یونین، ایکسوم و دیگر ذریعے سے منتقل ہوئی۔(ایک سے زائد اکاونٹس اور ذرائع استعمال کرنے کا مقصد قانونی پیچیدگیوں سے بچنا تھا)۔

وقت گزرتا گیا اور کچھ عرصے بعد ہم نے جب یہ انکشاف کیا کہ مہدی کا اپنا سگا بھائی عاصم عرف طاہر راولپنڈی کی درجن بھر ایف آئی آرز میں اشتہاری ہے جس پر کاروبار کی غرض سے امیر لوگوں کو گھیرنے اور کروڑوں روپے فراڈ کا الزام ہے تو امریکہ میں بیٹھے ڈاکٹر کو اپنی رقم کا خیال آیا لیکن تب تک پیسے ہضم ہوچکے تھے۔ ڈاکٹر صاحب نے اخراجات کی رسیدیں مانگی تو پہلے ٹال مٹول اور پھر صاف انکار کردیا گیا کہ آپ نے ہمیں کوئی پائی پیسہ نہیں دیا اور وہ امریکی ڈاکٹر جو مہدی کی پوری فیملی کو امریکہ لے جانے کی کوشیشوں میں تھا اس نے مہدی فیملی پر دولت لوٹنے کے لیے اپنی بچیاں استعمال کرنے جیسے سنگین الزامات عائد کر دے۔

ڈاکٹر شجاعت نے نوبل کاز میں ہراول دستہ کا کردار ادا کرنے والی شہلا ر سمیت تمام دروازے کھٹکٹائے مگر مایوسی ہوئی تب ڈاکٹر کے پاس دوبارہ پاکستان آنے کے علاوہ کوئی چارہ نہ تھا۔

ذیل میں، میرے الزامات نہیں بلکہ ڈاکٹر شجاعت کی جانب سے لاہور کی عدالت میں مہدی فیملی کے خلاف دائر مقدمہ کی تصدیق شدہ عدالتی دستاویزات ہیں۔ جیسے آپ خود ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔

ڈاکٹر صاحب کی دولت تو گئی مگر ساتھ ہی انہیں امریکی اسپتال ایڈمنسٹریشن کی وارننگ، شٹ اپ کال کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

آپ سوچ رہے ہوں گے کہ ڈاکٹر کی کہانی تو ختم۔ نہیں جناب،،،،ابھی بہت کچھ باقی ہے۔۔۔۔۔

ایک اور کردار کی کہانی اگلی تحریر میں۔

بلال احمد کی وال سے منقول

یہ انسان نما  #بھیڑیوں کا وہ خاندان ہے جس نے اس چھوٹی لڑکی منتہیٰ نعیم کی پلیٹ سے ایک  #نوالہ لینے کی پاداش پر اپنی عظمی...
04/02/2025

یہ انسان نما #بھیڑیوں کا وہ خاندان ہے جس نے اس چھوٹی لڑکی منتہیٰ نعیم کی پلیٹ سے ایک #نوالہ لینے کی پاداش پر اپنی عظمی نامی ملازمہ کو آٹھ ماہ تک جسمانی تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
اور جب یہ بچی خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے مر رہی تھی تو اس کی بے ہوشی کو مکر قرار دے کر اس بچی کو
بجلی کے جھٹکے دیتے رہے
ان آٹھ ماہ میں جب بھی اس بچی کے گھر والے اس بچی کو ملنے آتے تو ان سے یہی کہا جاتا کہ بچی دوسرے شہر میں حالانک وہ اس بچی کو دروازے کے #پیچھے دیکھ بھی لیتے مگر یہ اپنے زخموں کی وجہ سے ناقابل شناخت ہو چکی تھی
تمآم لوگ اس بچی کے لئے آواز اٹھائیں

سور کیوں پیدا کیا گیاہر مسلمان کے لئے یہ پڑھنا بہت ضروری ہےیورپ سمیت تقریبا تمام امریکی ممالک میں گوشت کے لئے بنیادی انت...
30/01/2025

سور کیوں پیدا کیا گیا
ہر مسلمان کے لئے یہ پڑھنا بہت ضروری ہے

یورپ سمیت تقریبا تمام امریکی ممالک میں گوشت کے لئے بنیادی انتخاب سور ہے۔ اس جانور کو پالنے کے لئے ان ممالک میں بہت سے فارم ہیں۔ صرف فرانس میں ، پگ فارمز کا حصہ 42،000 سے زیادہ ہے۔
کسی بھی جانور کے مقابلے میں سور میں زیادہ مقدار میں FAT ہوتی ہے۔ لیکن یورپی و امریکی اس مہلک چربی سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں۔
اس چربی کو ٹھکانے لگانا ان ممالک کے محکمہ خوراک کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ اس چربی کو ختم کرنا محکمہ خوراک کا بہت بڑا سردرد تھا۔
اسے ختم کرنے کے لیئے باضابطہ طور پر اسے جلایا گیا، لگ بھگ 60 سال بعد انہوں نے پھر اس کے استعمال کے بارے میں سوچا تاکہ پیسے بھی کمائے جا سکیں۔ صابن بنانے میں اس کا تجربہ کامیاب رہا۔
شروع میں سور کی چربی سے بنی مصنوعات پر contents کی تفصیل میں pig fat واضح طور پر لیبل پر درج کیا جاتا تھا۔
چونکہ ان کی مصنوعات کے بڑے خرہدار مسلمان ممالک ہیں اور ان ممالک کی طرف سے ان مصنوعات پر پابندی عائد کر دی گئی، جس سے ان کو تجارتی خسارہ ہوا۔ 1857 میں اس وقت رائفل کی یورپ میں بنی گولیوں کو برصغیر میں سمندر کے راستے پہنچایا گیا۔ سمندر کی نمی کی وجہ سے اس میں موجود گن پاؤڈر خراب ہوگیا اور گولیاں ضایع ہو گئیں۔
اس کے بعد وہ سور کی چربی کی پرت گولیاں پر لگانے لگے۔ گولیوں کو استعمال کرنے سے پہلے دانتوں سے اس چربی کی پرت کو نوچنا پڑتا تھا۔ جب یہ بات پھیل گئی کہ ان گولیوں میں سور کی چربی کا استعمال ہوا ہے تو فوجیوں نے جن میں زیادہ تر مسلمان اور کچھ سبزی خور ہندو تھے نے لڑنے سے انکار کردیا ، جو آخر کار خانہ جنگی کا باعث بنا۔ یورپی باشندوں نے ان *حقائق کو پہچان لیا اور PIG FAT لکھنے کے بجائےانہوں نے FIM لکھنا شروع کر دیا
P
1970کے بعد سے یورپ میں رہنے والے تمام لوگ حقیقت کو جانتے ہیں کہ جب ان کمپنیوں سے مسلمان ممالک نے پوچھا کہ یہ کیا ان اشیا کی تیاری میں جانوروں کی چربی استعمال کی گئی ھے اور اگر ھے تو کون سی ہے...؟تو انہیں بتایا گیا کہ ان میں گائے اور بھیڑ کی چربی ہے۔ یہاں پھر ایک اور سوال اٹھایا گیا ، کہ اگر یہ گائے یا بھیڑ کی چربی ہے تو پھر بھی یہ مسلمانوں کے لئے حرام ہے، کیونکہ ان جانوروں کو اسلامی حلال طریقے سے ذبح نہیں کیا گیا تھا۔
اس طرح ان پر دوبارہ پابندی عائد کردی گئی۔ اب ان کثیر القومی کمپنیوں کو ایک بار پھر کا نقصان کاسامنا کرنا پڑا۔۔۔!
آخر کار انہوں نے کوڈڈ زبان استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ، تاکہ صرف ان کے اپنےمحکمہ فوڈ کی ایڈمنسٹریشن کو ہی پتہ چل سکے کہ وہ کیااستعمال کر رہے ہیں اور عام آدمی اندھیرے میں ہی رہے۔ اس طرح انہوں نے ای کوڈز کا آغاز کیا۔ یوں اجکل یہ E-INGREDIENTS کی شکل میں کثیر القومی کمپنیوں کی مصنوعات پر لیبل کے اوپر لکھی جاتی ہیں،

ان مصنوعات میں
دانتوں کی پیسٹ، ببل گم، چاکلیٹ، ہر قسم کی سوئٹس ، بسکٹ،کارن فلاکس،ٹافیاں
کینڈیڈ فوڈز ملٹی وٹامنز اور بہت سی ادویات شامل ہیں چونکہ یہ سارا سامان تمام مسلمان ممالک میں اندھا دھند استعمال کیا جارہا ہے۔
سور کے اجزاء کے استعمال سے ہمارے معاشرے میں بے شرمی، بے رحمی اور جنسی استحصال کے رحجان میں بے پناہ اضافہ دیکھنے کو مل رہا ھے۔
لہذا تمام مسلمانوں اور سور کے گوشت سے اجتناب کرنے والوں سے درخواست ھے کہ وہ روزانہ استعمال ہونے والے ITEMS کی خریداری کرتے وقت ان کے content کی فہرست کو لازمی چیک کرلیا کریں اور ای کوڈز کی مندرجہ ذیل فہرست کے ساتھ ملائیں۔ اگر نیچے دیئے گئے اجزاء میں سے کوئی بھی پایا جاتا ہو تو پھر اس سے یقینی طور پر بچیں،کیونکہ اس میں سور کی چربی کسی نہ کسی حالت میں شامل ہے۔
E100 ، E110 ، E120 ، E140 ، E141 ، E153 ، E210 ، E213 ، E214 ، E216 ، E234 ، E252 ، E270 ، E280 ، E325 ، E326 ، E 327 ، E334 ، E335 ، E336 ، E337 ، E422 ، E41 ، E431 ، E432 ، E433 ، E434 ، E435 ، E436 ، E440 ، E470 ، E471 ، E472 ، E473 ، E474 ، E475 ، E476 ، E477 ، E478 ، E481 ، E482 ، E483 ، E491 ، E492 ، E493 ، E494 ، E549 ، E542 E572 ، E621 ، E631 ، E635 ، E905

ڈاکٹر ایم امجد خان
میڈیکل ریسرچ انسٹیٹیوٹ ، ریاستہائے متحدہ امریکہ

👈براہ کرم اس وقت تک شیئر کرتے رہیں جب تک کہ وہ بلائنس آف مسملز ورلڈ وائڈ پر نہ آجائیں

یاد رھے کہ شیئرنگ صدقة جاريه میں گردانی جا سکتی ھے

    وہ دوست جو مچھلی 🐠🐟🦈کھانے کے شوقین ہیںلیکن پہچان نہیں سکتے وہ یہ چارٹ محفوظ کر لیں۔مچھلی٬ سونے کی قیمت میں ملے تو بھ...
10/12/2024


وہ دوست جو مچھلی 🐠🐟🦈کھانے کے شوقین ہیں
لیکن پہچان نہیں سکتے وہ یہ چارٹ محفوظ کر لیں۔

مچھلی٬ سونے کی قیمت میں ملے تو بھی کھائیں ✌️🙏

جیسے ہی سردیوں کے موسم کا آغاز ہوتا ہے تو ہم لوگ سردی سے بچنے کے لئے اپنی خوراک میں طرح طرح کے میوہ جات ،مزے مزے کے سوپ،خوش ذائقہ پکوان اور مچھلی کا استعمال بڑھا دیتے ہیں ۔لیکن آج میرا موضوع مچھلی سے متعلق ہے۔ہمارے ہاں کئی قسم کی مچھلیاں پائی جاتی ہیں۔ان میں مشہور اقسام بام،رہو،گلفام،ٹراؤٹ ،مشاہیر، سلور،سنگھاڑا اور تھیلہ قابل ذکر ہیں۔خیر مچھلی کی ہر اقسام میں اﷲ تعالیٰ نے ہمارے لئے بے شمار فوائد چھپا رکھے ہیں جن سے ہمیں بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیئے تاکہ ہم تندرست و توانا رہ سکیں۔

مچھلی میں پوٹاشیم، فولاد، آئیوڈین، پروٹین، وٹامن اے،وٹامن 12 ، وٹامن ڈی ،سلینیئم،فاسفورس اور میگنیشئم پایا جاتا ہے۔اس میں پروٹین 60%، فیٹ 10%، وٹامن 181% 12،وتامن اے 50% ، سلینئیم 67% ، فاسفورس 33% اور میگنشیم 16 % موجود ہوتا ہے۔اس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ مچھلی ہمارے لئے کتنی اہم غذا ہے۔ہمیں اسے سردیوں میں نہیں بلکہ پورا سال ہی ہفتے میں کم از کم ایک بار ضرور استعمال کرنا چائیئے تبھی ہم اس سے فوائد حاصل کر سکتے ہیں بے شک آپ تھوڑی مقدار میں کھائیں لیکن اسے ہفتے میں ایک بار ضرور کھائیں۔

جب آپ بازار سے مچھلی خریدنے جائیں تو تازہ مچھلی ہی خریدیں کیونکہ باسی مچھلی آپ کی صحت کو خراب کر سکتی ہے۔تازہ مچھلی کی پہچان آپ چند چیزوں پر عمل کر کے دیکھ سکتے ہیں۔پہلے مچھلی کی آنکھیں دیکھیں اگر ان میں چمک ہے تو یہ تازہ مچھلی ہے اس کے علاوہ اس کے جسم کو انگھوٹھے سے دبائیں اگر جسم پر گڑھا پڑ جائے تو یہ تازہ مچھلی نہیں ہے اسی طرح اس کے پروں کو کھینچ کر دیکھیں اگر آسانی سے علیحدہ ہو جائیں تو یہ بھی خراب مچھلی کی نشانی ہے اس کے علاوہ گلپھڑے سے دیکھیں کہ وہ سرخ ہے تو تازہ ہے اور اگر کالا ہے تو باسی مچھلی کی نشانی ہے۔

مچھلی خریدنے کے بعد آپ اس کو نمک ،لیموں اور اجوائن لگا کر تھوڑی دیر کے لئے رکھ دیں جب تمام پانی نکل جائے تب اس کو دھو لیں اب اس پر مصالحے لگا کر تقریباً چوبیس گھنٹوں کے لئے فریزر میں رکھ دیں تاکہ مصالحہ اچھی طرح مچھلی میں جذب ہو جائے اس طرح مچھلی کا ذائقہ دوبالا ہو جائے گا۔اور کھانے میں بھی لطف آئے گا۔مچلی میں انتہائی کم کیلریز ہوتی ہیں اس لئے اس کو ہر کوئی کھا سکتا ہے۔اپنے بچوں کو مچھلی ضرور کھلائیں کیونکہ اس سے ان کی یاداشت اور نظر تیز ہوں گی

ابھی آپ کو مچھلی کے فوائد کے بارے میں بتاتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔

مچھلی کے فوائد:
٭ مچھلی کھانا دماغ اور یاداشت کے لئے فائدہ مند ہے۔
٭ مچھلی کھانا دل کے لئے مفید ہے۔
٭ مچھلی ہماری ہڈیوں کو بھی مظبوط بناتی ہے۔
٭الزائمر کے مریضوں کے لئے انتہائی مفید ہے۔
٭مچھلی کھانے سے آپ ذہنی تناؤ سے بچے رہتے ہیں۔
٭ مچھلی کھانے سے جسم میں خون جمنے نہیں پاتا۔
٭ مچھلی کھانے سے آپ ذیابیطس جیسے مرض سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
٭ مچھلی کھانے سے آپ سرطان سے بچ سکتے ہیں۔
٭ مچھلی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے انمول تحفہ ہے۔
٭مچھلی کھانے سے آپ کی جلد چمکدار ہو جاتی ہے۔
٭ مچھلی آپ کے بالوں کی حفاظت کرتی ہے۔
٭ مچھلی کھانے والوں کی عمر طویل ہوتی ہے۔
٭مچھلی آپ کے وزن کو متوازن رکھنے میں مدد گار ہے۔
٭ مچھلی کھانا مرد حضرات کے لئے فائدہ مند ہے۔
٭ مچھلی کھانے سے کولیسٹرول کی سطح نارمل رہتی ہے۔
٭ مچھلی کھانے سے جسم میں خون کی روانی بہتر طریقے سے ہوتی ہے۔
٭ مچھلی کا تیل استعمال کرنے سے سانس کی نالیاں صاف رہتی ہیں۔
٭ مچھلی کا تیل وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
٭ مچھلی کا تیل مدافعتی نظام کو درست رکھتا ہے۔
٭ مچھلی کے تیل کا استعمال نزلہ و زکام سے بچاتا ہے۔

پیرس میں مقیم بہت پیارے دوست جناب عاطف مجاہد اس دنیا سے رخصت ہو گئے ،،،
18/11/2024

پیرس میں مقیم بہت پیارے دوست جناب عاطف مجاہد اس دنیا سے رخصت ہو گئے ،،،

معروف کامیڈین اداکار عابد کشمیری بھی گز گیے اللہ تعالیٰ ان کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین
12/10/2024

معروف کامیڈین اداکار عابد کشمیری بھی گز گیے اللہ تعالیٰ ان کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین

بزم اہل سخن پیرس کے زیر اہتمام عالمی مشاعرہ انشاءاللہ 4 اکتوبر بروز  جمعہ شام 5 بجے  ❤️  FP92tv
29/09/2024

بزم اہل سخن پیرس کے زیر اہتمام عالمی مشاعرہ انشاءاللہ 4 اکتوبر بروز جمعہ شام 5 بجے ❤️ FP92tv

25/09/2024

مرو مرو اب جلو سب
اب سب کا پیٹ خراب ہو جانا ہے 😂😂😂😂😂 کسی کو خوش نہیں دیکھ سکتی یہ پاکستان عوام

ڈی ایچ ایل کی متاثر کن کہانی 1969 میں، 3 نوجوانوں نے اپنے پاس موجود چند وسائل سے ڈیلیوری کا کاروبار شروع کرنے کا فیصلہ ک...
25/09/2024

ڈی ایچ ایل کی متاثر کن کہانی

1969 میں، 3 نوجوانوں نے اپنے پاس موجود چند وسائل سے ڈیلیوری کا کاروبار شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔
*1۔ ایڈرین ڈالسی*
*2۔ لیری ہل بلوم*
*3۔ رابرٹ لین* ....جن کے ابتدائی نام *DHL* اس صنعت میں انقلاب برپا کر دیں گے۔

*55 سال بعد* آج DHL مالک ہے۔
♤250 طیارے۔
♤ 32,000 گاڑیاں۔
♤ 550,000 ملازمین اور آج DHL دنیا میں تقریباً ہر جگہ موجود ہے۔

آمدنی کا تخمینہ سینکڑوں ارب ڈالر ہے۔

*زندگی میں اپنے آپ کو ایسے لوگوں سے گھیر لیں جو پراجیکٹس، کاروبار، کامیابی، خوابوں، اہداف کے بارے میں بات کرتے ہیں.....منفی، خوفزدہ، سست لوگ نہیں۔*

```اگر آپ کا دوست کاروبار شروع کرنے میں آپ کے ساتھ شامل ہونے سے انکار کرتا ہے تو یہ دوست نہیں ہے۔```

''اگر آپ کا بھائی آپ کے کاروبار میں ترقی کے لیے آپ کا ساتھ دینے سے انکار کرتا ہے تو وہ بھائی نہیں ہے۔''

اگر آپ کاروبار میں آگئے... مضبوطی سے پکڑو... DHL کو DHL بننے میں 55 سال لگے۔

کامیابی کے لیے وقت، محنت، ذہانت اور توجہ درکار ہوتی ہے۔

آج مزید کام کرنے کی ترغیب حاصل کریں۔

آخر کیوں !!! پاکستان کے لئے 2 گولڈ میڈل اور ایک سلور میڈل لانے والا میڈیا کوریج سے محروم ۔۔پاکستان کے سپوت پاکستان میں گ...
24/09/2024

آخر کیوں !!!
پاکستان کے لئے 2 گولڈ میڈل اور ایک سلور میڈل لانے والا میڈیا کوریج سے محروم ۔۔

پاکستان کے سپوت پاکستان میں گولڈ میڈل کی بارش کر رہے ہیں لیکن حوصلہ افزائی سے محروم ہیں ۔ حال ہی میں پاکستان کے شہر پتوکی سے تعلق رکھنے والے نوجوان عبد الرحمن اعوان نے ملائیشیا میں ہونے والی ایشین indoor روئینگ چمپئن شپ میں 2 گولڈ میڈل اور ایک سلور جیتا ہے ۔
بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ اس نوجوان کو اتنی میڈیا کوریج نہیں دی گئی ۔
ہم نے یہ پوسٹ لگا کر اپنا فرض ادا کر دیا ہے ۔
اب سامعین سے گُزارش ہے کہ گولڈ میڈل حاصل کرنے والے اس نوجوان کو مُبارک باد دیتے ہوئے پوسٹ کو شئیر کریں تا کہ اس کی حوصلہ افزائی ہو ۔۔@

نئے ڈی جی آئی ایس  مقرر ۔۔لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کولیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی جگہ نیا ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردی...
23/09/2024

نئے ڈی جی آئی ایس مقرر ۔۔
لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کولیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی جگہ نیا ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیاگیا۔

یہ  خبریں سوشل میڈیا میں  ہر جگہ گردش کر رہی ہے کیا آپ اس سے متفق ہیں ؟ نئے نوٹوں پر بتوں اور صلیبی علامات نامنظور۔1000 ...
23/09/2024

یہ خبریں سوشل میڈیا میں ہر جگہ گردش کر رہی ہے کیا آپ اس سے متفق ہیں ؟
نئے نوٹوں پر بتوں اور صلیبی علامات نامنظور۔
1000 روپے کے نئے ڈیزائن والے نوٹ میں یہ یہودیوں عیسائیوں اور ہندوؤں کے بتوں اور مذاہبِ کی علامات دیکھائی گئی ہیں اور اس میں موجود ہاتھ کی علامت سے سب کو کنٹرول کرنے کے پیچھے دجالی فتنہ ہے اس طرح ہر نوٹ میں کہیں نہ کہیں یہودیوں اور دجالیت کو فروغ دینے کے لیے ڈرامہ رچایا جا رہا ہے ۔ تو اب بتوں کو جیب میں رکھ کر ہم نماز پڑھا کریں گے.

اسلام آباد کی مارگلہ ہلز پر واقع مشہور مونال ریسٹورنٹ کو منہدم کر دیا گیاMonal Islamabad              💔💔
22/09/2024

اسلام آباد کی مارگلہ ہلز پر واقع مشہور مونال ریسٹورنٹ کو منہدم کر دیا گیا

Monal Islamabad 💔💔

کیا شاہ زیب رند کو بھی اسی طرح انعامات اور پروٹوکول ملے گا جس نےارشد ندیم کی طرح صرف اولمپکس میں گولڈ میڈل نہیں ورلڈ ٹائ...
21/09/2024

کیا شاہ زیب رند کو بھی اسی طرح انعامات اور پروٹوکول ملے گا جس نےارشد ندیم کی طرح صرف اولمپکس میں گولڈ میڈل نہیں ورلڈ ٹائٹل جیتا ہے، کیا اسی طرح شاہ زیب پر انعامات کی بارش اور میڈیا پر کوریج ملے گی؟

پاکستانی ثقافت میں شادی کے حوالے سے لڑکی اور لڑکے کے خاندانوں کی توقعات عام طور پر مختلف ہوتی ہیں۔ لڑکی کے خاندان کی یہ ...
19/09/2024

پاکستانی ثقافت میں شادی کے حوالے سے لڑکی اور لڑکے کے خاندانوں کی توقعات عام طور پر مختلف ہوتی ہیں۔ لڑکی کے خاندان کی یہ توقع ہوتی ہے کہ لڑکا مالی طور پر مستحکم ہو اور اپنی بیوی کو ایک آرام دہ زندگی فراہم کرے۔ اس کے برعکس، لڑکے کے خاندان کی توقع ہوتی ہے کہ لڑکی کے خاندان سے بھاری تحائف اور رقم ملے۔ یہ توقعات شادی کے دوران معاشرتی روایات اور رسوم کا حصہ ہوتی ہیں، جو اکثر خاندانوں میں تناؤ اور مشکلات پیدا کرتی ہیں۔ یہ رویے جنوبی ایشیا، خاص طور پر پاکستان میں عام ہیں، اور ان کا اثر شادی کی ثقافت اور روایات پر واضح طور پر پڑتا ہے۔

پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شاہ زیب رند نے سنگاپور میں ہونے والی کراٹے کامبیٹ ورلڈ چیمپئن شپ جیت کر عبور...
19/09/2024

پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شاہ زیب رند نے سنگاپور میں ہونے والی کراٹے کامبیٹ ورلڈ چیمپئن شپ جیت کر عبوری کراٹے کامبیٹ ورلڈ چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کر لیا 🙌 🇵🇰
ہماری اور تمام قوم کی جانب سے فخر بلوچستان فخر پاکستان کو بہت بہت مبارک باد ہو 🤞💖

‏دنیا میں اس وقت 200 کے قریب ممالک ہیں ۔ان میں سے ایک ملک ایسا بھی ہے جو روس سے کم از کم 10 گنا چھوٹا ہے لیکن جس کا نہری...
12/09/2024

‏دنیا میں اس وقت 200 کے قریب ممالک ہیں ۔
ان میں سے ایک ملک ایسا بھی ہے جو
روس سے کم از کم 10 گنا چھوٹا ہے لیکن جس کا نہری نظام روس کے نہری نظام سے 3 گنا بڑا یے ۔
یہ ملک دنیا میں مٹر کی پیداوار کے لحاظ سے دوسرے،
خوبانی ، کپاس اور گنے کی پیداوار کے لحاظ سے چوتھے،
پیاز اور دودھ کی پیداوار کے لحاظ سے پانچویں،
کھجور کی پیداوار کے لحاظ سے چھٹے،
آم کی پیداوار کے لحاظ سے ساتویں،
چاول کی پیداوار کے لحاظ سے آٹھویں،
گندم کی پیداوار کے لحاظ سے ساتویں اور مالٹے اور کینو کی پیداوار کے لحاظ سے دسویں نمبر پر ہے ۔
یہ ملک مجموعی زرعی پیداوار کے لحاظ سے دنیا میں 25 ویں نمبر پر ہے ۔
اس کی صرف گندم کی پیداوار پورے براعظم افریقہ کی پیداوار سے زائد اور براعظم جنوبی امریکہ کی پیداوار کے برابر ہے ۔
یہ ملک دنیا میں صنعتی پیداوار کے لحاظ سے 55 نمبر پر ہے ۔
کوئلے کے ذخائر کے اعتبار سے چوتھے اور تانبے کے ذخائر کے اعتبار سے ساتویں نمبر پر ہے ۔
سی این جی کے استعمال میں اول نمبر پر ہے ۔
اس ملک کے گیس کے ذخائر ایشیا میں چھٹے نمبر پر ہیں

یہ دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت ہے.
اور یہ ہے میرا پیارا پاکستان

Adresse

47 Boulevard De La Muette Garges Les Gonesse
Garges-lès-Gonesse
95140

Téléphone

+33757842733

Notifications

Soyez le premier à savoir et laissez-nous vous envoyer un courriel lorsque 33newshd publie des nouvelles et des promotions. Votre adresse e-mail ne sera pas utilisée à d'autres fins, et vous pouvez vous désabonner à tout moment.

Contacter L'entreprise

Envoyer un message à 33newshd:

Partager