PARIS NEWS.

PARIS NEWS. پیرس نیوز

دنیا کے تمام ممالک میں پھیلا نمائندگان کا نیٹ ورک

لندن برطانوی عدالت میں وکیل کی نیم برہنہ پیشی پر عدالت حیران رہ گئی جبکہ جج کی جانب سے شدید برہمی کا اظہار کیا گیا۔غیر م...
01/06/2025

لندن برطانوی عدالت میں وکیل کی نیم برہنہ پیشی پر عدالت حیران رہ گئی جبکہ جج کی جانب سے شدید برہمی کا اظہار کیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی شریوزبری کران کورٹ میں اس وقت حیرت اور شرمندگی کی فضا پیدا ہو گئی جب ایک وکیل نے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں نیم برہنہ پیش ہو کر تمام عدالتی آداب کو پسِ پشت ڈال دیا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک نامعلوم وکیل، جو عدالت کا باقاعدہ رکن نہیں تھا، کیس کی سماعت کے دوران ویڈیو لنک سے منسلک ہوا۔ سماعت کے آغاز میں اس کا چہرہ نظر نہیں آ رہا تھا، اور اس کی اسکرین پر صرف ایک بکھرا ہوا بیڈروم دکھائی دے رہا تھا۔ ساتھ ہی پس منظر میں شور و غل بھی سنائی دے رہا تھا، جس پر عدالت میں موجود افراد پریشان ہو گئے۔عدالتی سماعت کی نگرانی کرنے والے ریکارڈر جولیان ٹیلر نے جھنجھلا کر پوچھا کہ وہ کہاں ہے؟

کلرک نے بار بار پکارا کہ کیا آپ عدالت کو دیکھ اور سن سکتے ہیں؟چند لمحوں بعد وکیل اچانک اسکرین کے بائیں جانب سے نمودار ہوا۔ اس کے جسم کا اوپری حصہ عدالت کے مطابق ملبوس تھا جس میں اس نے سیاہ کورٹ گان اور سفید کالر والی شرٹ پہنی ہوئی تھی تاہم نچلے حصے پر کپڑے موجود نہ تھے جس پر جج نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔جج ٹیلر نے فوری طور پر وکیل کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے آپ مناسب لباس میں نہیں ہیں۔ آپ کا بیڈروم بھی انتہائی غیر تسلی بخش نظر آ رہا ہے۔ جب سماعتیں آن لائن ہوں تب بھی انھیں باقاعدہ عدالتی کارروائی کی طرح سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے آپ کی موجودہ حالت پر کوئی خوشی نہیں ہے۔ آپ کو ان سماعتوں میں مکمل طور پر مناسب لباس پہن کر پیش ہونا چاہیے۔ آپ کو درست انداز میں عدالت میں پیش ہونا چاہیے۔شرمندہ وکیل نے جلدی سے اپنی وِگ (periwig) سر پر رکھتے ہوئے کہا جی میں سمجھتا ہوں۔وکیل نے شرمندہ ہو کر وضاحت کی کہ کیس کو سنے جانے میں تاخیر ہوئی کیونکہ وائی فائی کا مسئلہ چل رہا تھا، اور وہ ایک گھنٹے سے لنک پر موجود تھے۔

ٹوکیو( آن لائن )جاپان کے علاقے ہوکائیڈو میں 6.1 شدت کا خوفناک زلزلہ محسوس کیا گیا، تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع...
31/05/2025

ٹوکیو( آن لائن )جاپان کے علاقے ہوکائیڈو میں 6.1 شدت کا خوفناک زلزلہ محسوس کیا گیا، تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، سونامی وارننگ بھی جاری نہیں کی گئی۔
جاپان میں 31 مئی کی شام مقامی وقت کے مطابق 5 بج کر37 منٹ پر خوفناک زلزلہ آیا، جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی۔
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کی طرف سے جاری کردہ الرٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز کوشیرو کے جنوب مشرق میں تھا جبکہ اس کی گہرائی 20 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے جھٹکے کوشیرو سٹی، کشیرو ٹاو¿ن اور شیبیچا ٹاو¿ن کے علاقوں میں محسوس کی گئی، زلزلے کو زیادہ سے زیادہ سکیل 7 میں سے 4 کا قرار دیا گیا ہے۔
جاپان براڈکاسٹنگ کارپوریشن (این ایچ کے) کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے سے کئی علاقوں میں شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ماہرین نے پہلے ہی جاپان میں ایک بڑے زلزلے کے امکان سے خبردار کیا تھا، جس کے نتیجے میں تباہ کن اثرات مرتب ہونے کے خدشات ہیں۔

لاہور (آن لائن )لاہورکی سیشن کورٹ نے منشیات کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم خالد کوچودہ سال قید اورچارلاکھ جرمانے کی سزا س...
31/05/2025

لاہور (آن لائن )لاہورکی سیشن کورٹ نے منشیات کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم خالد کوچودہ سال قید اورچارلاکھ جرمانے کی سزا سنا دی
لاہور سیشن کورٹ میں منشیات کیس کی سماعت ہوئی،جہاں عدالت نے مجرم خالد کو چودہ برس قید کی سزا سنادی، ایڈیشنل سیشن جج نے گواہوں کے بیانات کے بعد فیصلہ سنایا،تھانہ رائے ونڈ سٹی پولیس نے 2024 میں مقدمہ درج کیا، پراسکیوشن کے مطابق مجرم سے پانچ ہزار دو سوگرام چرس برآمد ہوئی،مجرم کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔عدالت مجرم کوسخت سزا دینے کا حکم دے،مجرم کے وکیل نے مجرم کو بری کرنے کی استدعا کی۔عدالت نے چودہ سال قید اورجرمانے کی سزا سنادی۔

لاہور( آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ہاﺅسنگ سکیموں کو ایمنسٹی دینے پر غور کرنا ہو گا۔ وزی...
31/05/2025

لاہور( آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ہاﺅسنگ سکیموں کو ایمنسٹی دینے پر غور کرنا ہو گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں غیر قانونی ہا ﺅسنگ سوسائٹیز کو ریگولرائز کرنے کے میکانزم پر غور کیا گیا۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پنجاب میں ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کی کل تعداد 7905 ہے، پنجاب میں 2687 ہاﺅسنگ سکیمیں منظور شدہ، 5118 غیر قانونی یا انڈر پراسیس ہیں، ایل ڈی اے کے زیر اہتمام 707 میں سے 427 منظور شدہ اور 206 غیر قانونی ہیں۔

اجلاس میں غیر قانونی ہاﺅسنگ سکیموں کی ریگولرائزیشن کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنانے پر اتفاق ہوا اور فیصلہ کیا گیا کہ ہاﺅسنگ سوسائٹی مینجمنٹ سسٹم متعارف کرایا جائے گا، ہاﺅسنگ سوسائٹی کی منظوری، مینجمنٹ اور ٹرانسفر آن لائن ہو سکے گی، ڈاکیومنٹس اپ لوڈ کرنے کے بعد این او سی فیسیں بھی آن لائن ادا ہوں گی۔اجلاس میں ہاﺅسنگ سوسائٹیز کی رجسٹریشن کے لئے غیر ضروری این او سی ختم کرنے کا حکم دیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ غریب لوگوں سے پیسے لے لئے جاتے ہیں اور پلاٹ نہیں ملتے، غیر قانونی ہاﺅسنگ سوسائٹیز کے قیام میں سرکاری محکمے بھی برابر کے ذمہ دار ہیں، ملی بھگت سے غیر قانونی ہاﺅسنگ سکیمیں قائم ہوئیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پلاٹ خریدنے والے عام آدمی کو ملی بھگت کی سزا ملتی ہے، غیر قانونی ہاﺅسنگ سوسائٹیاں بن رہی تھیں تو متعلقہ اداروں نے کیوں آنکھیں بند کر کے رکھیں؟ان کا کہنا تھاکہ قواعد و ضوابط کے مطابق ہاﺅسنگ سکیموں کو ایک مرتبہ ایمنسٹی دینے پر غور کرنا ہو گا۔

اسلام آباد( آن لائن )عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے بِٹ کوائن مائننگ اور اے آئی کو بجلی فراہم کرنے کے معاملے پر تش...
31/05/2025

اسلام آباد( آن لائن )عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے بِٹ کوائن مائننگ اور اے آئی کو بجلی فراہم کرنے کے معاملے پر تشویش کا اظہار کردیا۔
ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ آئی ایم ایف نے بِٹ کوائن مائننگ اور اے آئی کو بجلی فراہم کرنے کے معاملے پر اعتماد میں نہ لینے اور بجلی ٹیرف پر حکومت سے وضاحت طلب کرلی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد سے بِٹ کوائن مائننگ کوبجلی فراہم کرنے پر ورچوئلی بات چیت ہوگی جبکہ آئی ایم ایف نے کرپٹو کرنسی کا سٹیٹس تاحال لیگل نہ ہونے پربجلی مختص کرنے پر وضاحت مانگی۔
آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ قرض پروگرام میں رہتے ہوئے تمام اقدامات مشاورت سے کئے جائیں، حکومت کی معاشی ٹیم کوبجٹ پر مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف کے سخت سوالات کاسامنا ہے جبکہ بجلی فراہمی کے اقدام پر آئی ایم ایف کی جانب سے مزید سخت بات چیت کا خدشہ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف نے تمام معاملات پر ورچوئل مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

کوئٹہ ( آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان میں امن و امان سے متعلق اہم جرگے میں شرکت کیلئے ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہن...
31/05/2025

کوئٹہ ( آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان میں امن و امان سے متعلق اہم جرگے میں شرکت کیلئے ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔
ایوی ایشن ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ کوئٹہ ایئر پورٹ پر قائم مقام گورنر بلوچستان عبدالخالق اچکزئی، وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی اور دیگر اعلیٰ حکام نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کوئٹہ میں آج منعقد ہونے والے اہم جرگے میں شرکت کریں گے، جرگے میں بلوچستان بھر سے قبائلی و سیاسی عمائدین کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
جرگے میں وزیراعظم سمیت گورنر و وزیرِ اعلیٰ بلوچستان، صوبائی وزراء، ارکانِ اسمبلی شریک ہوں گے، جرگے میں بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
خصوصی جرگے میں صوبے کے عمائدین کو مختلف امور پر اعتماد میں لیا جائے گا، مزید برآں وزیراعظم شہباز شریف سوراب دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت بھی کریں گے۔

کینبرا آسٹریلیا میں تاریخ رقم ہوگئی صرف 21 سالہ شارلٹ واکر سینیٹ کی رکن منتخب ہو گئیں۔ وہ آسٹریلیا کی سب سے کم عمر خاتون...
31/05/2025

کینبرا آسٹریلیا میں تاریخ رقم ہوگئی صرف 21 سالہ شارلٹ واکر سینیٹ کی رکن منتخب ہو گئیں۔ وہ آسٹریلیا کی سب سے کم عمر خاتون سینیٹر بن گئی ہیں۔ شارلٹ کو لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر منتخب کیا گیا، حالانکہ وہ ساتھ آسٹریلیا سے پارٹی کی فہرست میں تیسرے نمبر پر تھیں اور ذاتی ووٹوں کی تعداد دیگر چھ منتخب سینیٹرز میں سب سے کم تھی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 21 سالہ شارلٹ واکر کی کامیابی 2025 کے وفاقی انتخابات میں لیبر پارٹی کی غیر معمولی کارکردگی کے باعث ممکن ہوئی جس کی بدولت پارٹی کو ساتھ آسٹریلیا میں اضافی سینیٹ نشست ملی۔ ان کا چھ سالہ دور 1 جولائی 2025 سے شروع ہوگا۔

نتائج کے اعلان کے بعد ایک بیان میں شارلٹ نے کہا: یہ ایک انوکھا احساس ہے، ظاہر ہے دبا بھی ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ سینیٹر بننا ان کے لیے ایک بڑی تبدیلی ہوگی۔شارلٹ واکر 3 مئی 2004 کو ساتھ آسٹریلیا کے شہر ینکالیلا میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے وکٹر ہاربر میں واقع انویسٹیگیٹر کالج سے تعلیم حاصل کی۔ شارلٹ ینگ لیبر کی صدر رہ چکی ہیں اور آسٹریلین سروسز یونین میں کام کر رہی تھیں جب انہیں سینیٹ الیکشن لڑنے کے لیے منتخب کیا گیا۔ہائی اسکول کے بعد اسپیکر لیون بگنیل نے انہیں اپنے مقامی دفتر میں جزوقتی ملازمت دی۔ چونکہ وہ پارٹی کی فہرست میں تیسرے نمبر پر تھیں، اس لیے ان کا کامیاب ہونا مشکل سمجھا جا رہا تھا۔ تاہم، انہوں نے سوشل میڈیا پر میک اپ کرتے ہوئے، مائن کرافٹ گیم کھیلتے ہوئے، اور نوجوان لیبر اراکین کے انٹرویوز کرتے ہوئے سیاسی موضوعات اور پارٹی پالیسیز پر گفتگو کی جس نے نوجوانوں کو بہت متاثر کیا۔
شارلٹ نے مہنگائی، طلبہ قرضوں میں کمی، اور تعلیم تک رسائی جیسے اہم مسائل پر آواز اٹھائی۔ وہ لیبر کی دیگر امیدواروں جیسے لوئیس ملر- فراسٹ، پینی وونگ، اور میریل اسمتھ کے ساتھ انتخابی مہم کا حصہ رہیں۔انہوں نے ویسٹرن آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے گرین پارٹی کے جوردن اسٹیل-جان کا ریکارڈ توڑا، جو 2017 میں 23 سال کی عمر میں سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔

اسلام آباد تحریک انصاف نے وزیراعظم شہباز شریف سے مذاکرات کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کردی ہے۔سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر ...
31/05/2025

اسلام آباد تحریک انصاف نے وزیراعظم شہباز شریف سے مذاکرات کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کردی ہے۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معاملات پر ہم کسی سے بھی مذاکرات کرسکتے ہیں، البتہ اقتدار میں موجود جماعتوں کے ہاتھ میں کچھ نہیں۔ ہم نے پہلے بھی حکومت کی غیرسنجیدگی کے باعث مذاکرات ختم کئے تھے۔ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے سے سیاسی استحکام نہیں آئے گا۔

سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہم فیصلہ کا اختیار رکھنے والوں سے مذاکرات چاہتے ہیں۔ اگر شہباز شریف فیصلے کرسکتے ہیں تو ان سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ وزیراعظم خود کسی کے رحم و کرم پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت سے مذاکرات برائے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔

غزہ ( آن لائن )اسرائیل نے سعودی عرب سمیت عرب وزرائے خارجہ کو مقبوضہ فلسطین کے علاقے مغربی کنارے کے شہر رام اللہ جانے کی ...
31/05/2025

غزہ ( آن لائن )اسرائیل نے سعودی عرب سمیت عرب وزرائے خارجہ کو مقبوضہ فلسطین کے علاقے مغربی کنارے کے شہر رام اللہ جانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اتوار کو مغربی کنارے کے دورے کا فیصلہ کیا ہے۔
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر، اردن، قطر اور ترکی کے وزرائے خارجہ اتوار کو رام اللہ میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں ایک وزارتی وفد اتوار کو رام اللہ جائے گا۔
فلسطینی سفارت خانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے 1967 میں فلسطینی سرزمین پر قبضے کے بعد کسی سعودی وزیر خارجہ کا مغربی کنارے کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔
سعودی وزیر خارجہ کے مغربی کنارے کے ممکنہ دورے کے فیصلے کے بعد اسرائیل نے سعودی عرب سمیت عرب وزرائے خارجہ کو رام اللہ جانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایک اہلکار نے اسرائیلی اخبار کو بتایا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ فلسطینی اتھارٹی عرب وزرا ئے خارجہ کی رام اللہ میں میزبانی کی خواہش رکھتی ہے تاکہ فلسطینی ریاست قائم کی جائے۔اسرائیلی اہلکار نے کہا کہ ایسی ریاست قبول نہیں کی جائے گی۔
واضح رہے کہ سعودی وزیر خارجہ کے دورے کا انکشاف اس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیل نے مغربی کنارے کو یہودی ریاست بنانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے

لاہور(  آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  سے سبکدوش ہونے والے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن حسین نے ملاقات کی۔ ...
31/05/2025

لاہور( آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے سبکدوش ہونے والے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن حسین نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن حسین کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور 2020ء سے اب تک کی پاکستان میں نمایاں خدمات پر خراجِ تحسین کیا۔ ملاقات میں ورلڈ بینک اور حکومت پنجاب کی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ حکومتِ پنجاب ورلڈ بینک کے ساتھ اپنی مضبوط، مؤثر اور دیرینہ شراکت داری کو بے حد قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ورلڈ بینک تعلیم اور صحت سمیت دیگر سماجی و ترقیاتی شعبوں میں پنجاب کی قابلِ قدر معاونت کر رہا ہے۔ پاکستان اور ورلڈ بینک کا 40 ارب ڈالر کا نیا کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک CPF’’اُڑان پاکستان‘‘کے وژن کی عکاسی ہے۔ پنجاب میں ورلڈ بینک کے تعاون سے 2.4 ارب ڈالر کے 12 منصوبے جاری ہیں۔پنجاب رورل سسٹین ایبل واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن،ریزیلینٹ اِنکلیوسو، ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن اور ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ سروس ڈیلیوری کو بہتر بنا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب رورل سسٹین ایبل واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن پروگرام کوصوبہ بھر میں پھیلایا جا رہا ہے۔ پنجاب کے تمام دیہات میں صاف پانی اور سینی ٹیشن کی فراہمی کے لیے حکومت کی ان تھک کوششیں جاری ہیں۔ ورلڈ بینک اور حکومتِ پنجاب کے اشتراک کار کو مزید مستحکم بنانے کے لیے کوشاں ہیں

واشنگٹن  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس کے صدر میکرون کو پڑنے والے تھپڑ کا بھی مذاق اڑا دیا۔ واشنگٹن میں ایک سوال کے جوا...
31/05/2025

واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس کے صدر میکرون کو پڑنے والے تھپڑ کا بھی مذاق اڑا دیا۔

واشنگٹن میں ایک سوال کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فرانس کے صدر کو مشورہ ہے کہ ایسے موقع پر دروازہ بند رکھا کریں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل صدر میکرون کی اہلیہ نے طیارے سے اترتے ہوئے مبینہ طورپر ان کے منہ پر تھپڑا مارا تھا اور بعدازاں طیارے سےباہر آتے ہوئے بھی آپس میں گرمجوشی نہیں تھی، بعدازاں میکرون کا کہنا تھا کہ وہ اور اُن کی اہلیہ آپس میں مذاق کررہے تھے۔

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ مودی  جاہل شخص ہےاس جیسے حکمراں تاریخ میں جب آئے ملک ...
29/05/2025

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ مودی جاہل شخص ہےاس جیسے حکمراں تاریخ میں جب آئے ملک منتشر ہو گئے،ہندوستان برصغیر ہے، تاریخ میں کبھی ایک ملک نہیں رہا، ایک وقت ایسا بھی آیا جب برصغیر میں 500 سے زیادہ ریاستیں تھیں۔

اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہندوستان میں مسلمانوں کی حکمرانی کے دوران کچھ مختصر وقفے آئے، جب ہندوستان بدخشاں سے بنگال تک ایک حکمرانی میں رہا۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اس وقت بھارت میں درجنوں آزادی اور علیٰحدگی کی مسلح تحریکیں چل رہی ہیں، مودی جیسے حکمراں تاریخ میں جب آئے تو ملک منتشر ہو گئے۔ ہندو مذہب میں درجنوں ذیلی مذاہب ہیں، نچلی ذاتوں کا روز قتلِ عام ہوتا ہے، مودی اور اس کے حواری ان کے ساتھ ہاتھ ملا لیں تو دھرم بھرشٹ ہو جاتا ہے۔ مودی ایک جاہل شخص ہے، جو اکھنڈ بھارت کی بات کرتا ہے۔

Adresse

Les Paris

Notifications

Soyez le premier à savoir et laissez-nous vous envoyer un courriel lorsque PARIS NEWS. publie des nouvelles et des promotions. Votre adresse e-mail ne sera pas utilisée à d'autres fins, et vous pouvez vous désabonner à tout moment.

Contacter L'entreprise

Envoyer un message à PARIS NEWS.:

Partager

Type