London Paris Pakistan

London Paris Pakistan Connecting cultures from London, Paris to Pakistan — fashion, lifestyle, travel, and inspiration all in one place.!! If you want to be trusted be Honest❤️
(1)

محبت تو ہر جاندار میں صاف نظر آ جاتی ہے…دھوکہ دینا بس انسان کی ہی خصلت ہے، اشرف المخلوقات کی ایک تلخ پہچان۔" 🤎🦢
27/11/2025

محبت تو ہر جاندار میں صاف نظر آ جاتی ہے…
دھوکہ دینا بس انسان کی ہی خصلت ہے، اشرف المخلوقات کی ایک تلخ پہچان۔" 🤎🦢

26/11/2025

‏احمد سلمان کی غزل

جو ہم پہ گزرے تھے رنج سارے، جو خود پہ گزرے تو لوگ سمجھے
جب اپنی اپنی محبتوں کے عذاب جھیلے تو لوگ سمجھے

وہ جن درختوں کی چھاؤں میں سے مسافروں کو اٹھا دیا تھا
انہیں درختوں پہ اگلے موسم جو پھل نہ اترے تو لوگ سمجھے

اس ایک کچی سی عمر والی کے فلسفے کو کوئی نہ سمجھا
جب اس کے کمرے سے لاش نکلی، خطوط نکلے تو لوگ سمجھے

وہ خواب تھے ہی چنبیلیوں سے، سو سب نے حاکم کی کر لی بیعت
پھر اک چنبیلی کی اوٹ میں سے ، جو سانپ نکلے تو لوگ سمجھے

وہ گاؤں کا اک ضعیف دہقاں، سڑک کے بننے پہ کیوں خفا تھا
جب ان کے بچے جو شہر جاکر کبھی نہ لوٹے تو لوگ سمجھے۔

‏بھول ہو جاتی ہے یوں طیش میں آیا نہ کروفاصلے ختم کرو بات بڑھایا نہ کرویہ نگاہیں یہ اشارے یہ ادائیں توبہان شرابوں کو سر ع...
26/11/2025

‏بھول ہو جاتی ہے یوں طیش میں آیا نہ کرو
فاصلے ختم کرو بات بڑھایا نہ کرو
یہ نگاہیں یہ اشارے یہ ادائیں توبہ
ان شرابوں کو سر عام لٹایا نہ کرو
شام گہری ہو تو کچھ اور حسیں ہوتی ہے
سایۂ زلف کو چہرے سے ہٹایا نہ کرو
کالی کالی زلفوں کے پھندے نہ ڈالو
ہمیں زندہ رہنے دو اے حسن والو

نہ چھیڑو ہمیں ہم ستائے ہوئے ہیں
بہت زخم سینے پہ کھائے ہوئے ہیں
ستم گر ہو تم خوب پہچانتے ہیں
تمہاری اداؤں کو ہم جانتے ہیں
دغا باز ہو تم ستم ڈھانے والے
فریب محبت میں الجھانے والے
یہ رنگیں کہانی تمہی کو مبارک
تمہاری جوانی تمہی کو مبارک
ہماری طرف سے نگاہیں ہٹا لو

کالی کالی زلفوں کے پھندے نہ ڈالو
ہمیں زندہ رہنے دو اے حسن والو
زنجیر میں زلفوں کی پھنس جانے کو کیا کہیے
دیوانہ میرا دل ہے دیوانے کو کیا کہیے
سنبھالو ذرا اپنا آنچل گلابی
دکھاؤ نہ ہنس ہنس کے آنکھیں شرابی
سلوک ان کا دنیا میں اچھا نہیں ہے
حسینوں پہ ہم کو بھروسہ نہیں ہے
اٹھاتے ہیں نظریں تو گرتی ہیں بجلی
ادا جو بھی نکلی قیامت ہی نکلی
جہاں تم نے چہرے سے آنچل ہٹایا
وہیں اہل دل کو تماشہ بنایا
کالی کالی زلفوں کے پھندے نہ ڈالو
ہمیں زندہ رہنے دو اے حسن والو

خدا کے لیے ہم پہ ڈورے نہ ڈالو
ہمیں زندہ رہنے دو اے حسن والو
آوارہ ہوئی جاتی ہے زلفوں کو سنبھالو
دل میرا الجھ جائے گا یہ جال نہ ڈالو
کالی کالی زلفوں کے پھندے نہ ڈالو
ہمیں زندہ رہنے دو اے حسن والو

اپنی اس زلف پریشاں کو سنبھالو ورنہ
ایسے گستاخ کو ہم چوم لیا کرتے ہیں
کالی کالی زلفوں کے پھندے نہ ڈالو
ہمیں زندہ رہنے دو اے حسن والو

الجھا ہے پاؤں یار کا زلف دراز میں
لو آپ اپنے دام میں صیاد آ گئے
کالی کالی زلفوں کے پھندے نہ ڈالو
ہمیں زندہ رہنے دو اے حسن والو

سدا وار کرتے ہو تیغ وفا کا
بہاتے ہو تم خون اہل وفا کا
یہ ناگن سی زلفیں یہ زہریلی نظریں
وہ پانی نہ مانگے یہ جس کو ڈس لے
وہ لٹ جائے جو تم سے دل کو لگا لے
پھر حسرتوں کا جنازہ اٹھائے
ہے معلوم ہم کو تمہاری حقیقت
محبت کے پردے میں کرتے ہو نفرت
کہیں اور جا کے ادائیں اچھالو
کالی کالی زلفوں کے پھندے نہ ڈالو
ہمیں زندہ رہنے دو اے حسن والو

یہ جھوٹی نمائش یہ جھوٹی بناوٹ
فریب نظر ہے نظر کی لگاوٹ
یہ سنبل سے گیسو یہ عارض گلابی
زمانے ملائیں گے اک دن خرابی
فناؔ ہم کو کر دے نہ یہ مسکرانا
ادا کافرانہ چلن ظالمانہ
دکھاؤ نہ یہ عشوہ و ناز ہم کو
کسی اور پر زلف کا جال ڈالو
سکھاؤ نہ الفت کے انداز ہم کو
کالی کالی زلفوں کے پھندے نہ ڈالو
ہمیں زندہ رہنے دو اے حسن والو

اپنی زلفوں کا پردہ بنا لیجیے
حسن معصوم اب فتنہ گر ہو گیا
پلکیں گر جائیں گی ڈور جل جائے گا
رخ تمہاری نظر کا جدھر ہو گیا
کالی کالی زلفوں کے پھندے نہ ڈالو
ہمیں زندہ رہنے دو اے حسن والو

فنا بلند شہری

26/11/2025

🇬🇧 UK 2025–2026 Important Updates (Complete Summary)
✅ National Minimum Wage / Living Wage (April 2026 سے نافذ)
£12.71 فی گھنٹہ — 21 سال یا اس سے اوپر
£10.85 فی گھنٹہ — 18 سے 20 سال
£8.00 فی گھنٹہ — 16–17 سال اور Apprentices
✅ National Living Wage (April 2025 سے)
£12.21 فی گھنٹہ بالغ افراد کے لیے
✅ Pension & Benefits Updates
Universal Credit میں معمولی اضافہ
State Pension میں سالانہ uplift
Child Benefit میں اضافہ
✅ Public Sector Updates
NHS کچھ منیجرز اور اسٹاف کے لیے مخصوص تنخواہوں میں اضافہ
Teachers و Police کے لیے pay review جاری
✅ Cost of Living Support
Low-income گھرانوں کے لیے Energy Support Scheme میں توسیع
بعض علاقوں میں Housing Support میں نظرِ ثانی

26/11/2025
اب تیرے شہر سے گزر جاتے ہیں خاموشی سے اب تیرے شہر میں ، کچھ بھی ہمارا نہیں رہا
26/11/2025

اب تیرے شہر سے گزر جاتے ہیں خاموشی سے
اب تیرے شہر میں ، کچھ بھی ہمارا نہیں رہا

Believe in yourself, and all that you are capable of. The journey begins with one step.❤️
26/11/2025

Believe in yourself, and all that you are capable of. The journey begins with one step.❤️

26/11/2025

اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكَاتُهُ
نئی صبح، نیا دن…
اللہ آپ کے لیے آسانیاں، رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے۔ 🤲✨
﴿ وَمَا تَوْفِيقِي إِلَّا بِاللَّهِ ﴾
"میری کامیابی صرف اللہ کے حکم اور اس کی مدد سے ہے۔"
— سورۃ ہود
اللہ کرے آج کا دن آپ کے لیے
نور، خیر اور خوشخبریوں سے بھرا ہوا ہو۔
آمین یا رب العالمین 🌸✨

:🇬🇧 برطانیہ میں ریکارڈ سطح پر پاکستانیوں کی اسائلم درخواستیںبرطانوی دی ٹیلیگراف کی تازہ رپورٹ کے مطابق:🔹 گزشتہ سال 10 ہز...
25/11/2025

:
🇬🇧 برطانیہ میں ریکارڈ سطح پر پاکستانیوں کی اسائلم درخواستیں
برطانوی دی ٹیلیگراف کی تازہ رپورٹ کے مطابق:
🔹 گزشتہ سال 10 ہزار پاکستانی شہریوں نے وزٹ، ورک یا اسٹوڈنٹ ویزا پر UK میں داخل ہو کر اسائلم کے لیے درخواستیں دیں۔
🔹 پاکستان 175 ممالک میں پہلے نمبر پر ہے، جہاں سے 11 ہزار سے زائد افراد نے اسائلم اپلائی کیا۔
🔹 2024 میں UK کی مجموعی اسائلم درخواستوں میں سے 37.6% وہ لوگ تھے جو قانونی ویزوں کے ذریعے آئے اور بعد میں پناہ مانگی۔
🔹 کنزرویٹو پارٹی کے مطابق امیگریشن سسٹم کا کھلے عام غلط استعمال ہو رہا ہے۔
یہ اعداد و شمار برطانیہ کے امیگریشن سسٹم پر بڑھتے ہوئے دباؤ اور پالیسی سخت کرنے کے امکانات کو ظاہر کرتے ہیں۔

Paris Châtelet-Les Hallesیہ پیرس کی ایک بڑی میٹرو اور RER اسٹیشن ہے۔ یہ ہب میٹرو لائنیں (1, 4, 7, 11, 14) اور RER لائنیں...
25/11/2025

Paris Châtelet-Les Halles
یہ پیرس کی ایک بڑی میٹرو اور RER اسٹیشن ہے۔
یہ ہب میٹرو لائنیں (1, 4, 7, 11, 14) اور RER لائنیں (A, B, D) کو کنیکٹ کرتا ہے۔
اس کے اطراف میں ایک تاریخی اور مشہور علاقہ ہے: Place du Châtelet۔

Adresse

Paris
75012

Notifications

Soyez le premier à savoir et laissez-nous vous envoyer un courriel lorsque London Paris Pakistan publie des nouvelles et des promotions. Votre adresse e-mail ne sera pas utilisée à d'autres fins, et vous pouvez vous désabonner à tout moment.

Partager