23/01/2026
یونیورسٹی آف لاہور میں زیرِ تعلیم گوجال سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے چیپورسن میں آنے والے زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی سامان کی تیاری کے عمل میں حصہ لیا۔
یہ امدادی سامان یونیورسٹی آف لاہور کی جانب سے UOL Relief Initiative کے تحت فراہم کیا گیا، جس میں متاثرین کے لیے ضروری اشیاء شامل ہیں۔ طلبہ کی یہ سرگرمیاں یونیورسٹی کی سطح پر جاری امدادی کوششوں کا حصہ ہیں۔