21/05/2024
*سرکاری سکول پرائیویٹ ہونے پر کون مالک بن سکتا ہے۔۔۔؟؟*
ماسٹر ڈگری یا 16 سالہ تعلیم کا مطلب یہ ہے کہ صرف M.A والا اپلائی کر سکتا ہے B.A والا نہیں کر سکتا۔
جو نوجوان چار سالہ BS کر چکے ہیں وہ بھی اپلائی کرنے کے لیے اہل ہیں۔
پیف پارٹنرز بھی اپلائی کر سکتے ہیں لیکن ان کی تعلیم M.A ہونی چاہیئے۔
صرف ان کیٹگریز کا ذکر کیا ہے جو Related ہیں۔
*Young Entrepreneurs*
ایسے نوجوان جو حال ہی میں اپنی تعلیم مکمل کر چکے ہیں اور درس و تدریس میں اپنا کرئیر سٹارٹ کرنا چاہتے ہیں وہ اس کیٹگری کا انتخاب کریں۔
👈🏻اس کیٹگری میں 3 نوجوان مل کر 5 سکولز پر اپلائی کریں گے ان کی درخواست کے مطابق میرٹ پر آنے والا کوئی ایک سکول انھیں دیا جائے گا۔
👈🏻تین میل ، تین فی میل یا میل اور فی میل گروپ اپلائی کرنے کا اہل ہے۔
👈🏻گروپ میں کسی ایک کے پاس تعلیم مکمل کرنے کے بعد تین سالہ ٹیچنگ کا تجربہ ہونا چاہیئے۔
👈🏻گروپ لیڈر کے پاس 16 سالہ تعلیمی ڈگری ہونی چاہیئے باقی دو گریجویشن یعنی B.A والے بھی چل جائیں گے لیکن کسی ایک کے پاس (نیچرل سائنس) ، (انفارمیشن ٹیکنالوجی) یا (کمپیوٹر سائنس) کی ڈگری ہونا لازم ہے۔
👈🏻تمام درخواست گزاران کو پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ جمع کروانا ہو گا۔
👈🏻سرکاری ملازم اپلائی کے لیے اہل نہیں ہیں۔
*Individual*
اس کیٹگری میں 16 سالہ ڈگری ہولڈرز اپلائی کر سکتے ہیں جن کے پاس تعلیم مکمل کرنے کے بعد 5 سالہ درس و تدریس کا تجربہ موجود ہو۔
👈🏻اس کیٹگری میں بھی پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ دینا ہو گا۔
👈🏻ذیادہ تعلیم والے کو ترجیح دی جائے گی۔
👈🏻 سرکاری ملازم اپلائی نہیں کر سکتا۔
*دونوں کیٹگریز کی فیس ناقابل واپسی پروسیسنگ فیس 10 ہزار ہے*