
09/06/2024
پروفیسر اصف محمود ہاشمی کی خدمات کو سرہاتے ہوئے سٹوک ان ٹرینڈ کی مسلمان کمیونٹی نے ان کو ازاد امیدوار کی حیثیت سے ایم پی کا الیکشن لڑنے کے لیے نامزد کر دیا ۔پروفیسر اصف محمود ہاشمی پیشے کے اعتبار سے لیکچرار ہیں مسلمان کمیونٹی کے لیے ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔اصف محمود ہاشمی اقراء ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین بھی ہیں۔ اقرا ویلفیئر ٹرسٹ نے سٹوک ان ٹرینڈ میں پہلا مسلم اسکول کھولنے کی کوشش کی۔ جبکہ اصف محمود ہاشمی بی ایم ائی فورم سٹوک کے تین سال الیکٹڈ چیئرمین سٹوک کے فیتھ فورم کے ایگزیکٹو ممبر ریس ایکوالٹی کونسل کے ایگزیکٹو ممبر گیلانی نور مسجد ٹرسٹ کے سیکرٹری اور چیئرمین رہے ۔گیلانی مسجد کی فاؤنڈیشن سے تکمیل تک اہم کردار ادا کیا ۔سٹوک ان ٹرینڈ کی تمام مسلم کمیٹی اور دوستوں نے تعاون کی مکمل یقین دہانی کروائی ۔اصف محمود ہاشمی ایڈیشنل ائی جی اسلام اباد ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس جناب جمیل احمد ہاشمی (ر) سٹوک ان ٹرینڈ کی جانی پہچانی اور کاروباری شخصیت خورشید احمد ہاشمی کہ چھوٹے بھائی ہیں جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہارون کمال ہاشمی کے بڑے بھائی ہیں ۔سٹوک ان ٹرینڈ کی مسلمان کمیونٹی سے پرزور اپیل کی جاتی ہے کہ اصف محمود ہاشمی کامیاب بنانے کے لیے اہم کردار ادا کریں ۔
شاہد ہاشمی