ASK Production7

ASK Production7 Alhamdulillah �

08/07/2026
بہت قریب سے دیکھا ہے میں نے زندگی کو 😭
05/07/2026

بہت قریب سے دیکھا ہے میں نے زندگی کو 😭

مرا ہونا نہ ہونا منحصر ہےایک نقطے پروہ اک نقطہجو دو حرفوں کو آپس میں ملا کرلفظ کی تشکیل کرتا ہےوہ اک نقطہ سمٹ جائے توہون...
05/07/2026

مرا ہونا نہ ہونا منحصر ہے
ایک نقطے پر

وہ اک نقطہ
جو دو حرفوں کو آپس میں ملا کر

لفظ کی تشکیل کرتا ہے
وہ اک نقطہ سمٹ جائے تو

ہونے کا ہر اک امکاں
نہ ہونے تک کا سارا فاصلہ

پل بھر میں طے کر لے
وہی نقطہ بکھر جائے

تو ہر اک شے
نہ ہونے کے قفس کی تیلیوں کو توڑ کر رکھ دے

وہ ایک نقطہ مری آنکھوں میں اکثر
روشنی کے ساتھ رنگوں کو اگاتا ہے

مرے ادراک میں شبنم کی صورت
یا ستارے کی طرح لوح یقیں پر جگمگاتا ہے

وہی نقطہ مجھے تشکیک کے جنگل میں
جگنو بن کے منزل کی طرف رستہ دکھاتا ہے

مجھے اکثر بتاتا ہے
مرا ہونا نہ ہونے کا عمل سے

مرے ہونے کی بھی تکمیل ہوتی ہے
وہ اک نقطہ کہاں ہے

کون ہے
کس کے لبوں میں چھپ کے ہر اثبات کو

انکار میں تبدیل کرتا ہے
جو دو حرفوں کو آپس میں ملا کر لفظ کی تشکیل کرتا ہے

یہ نکتہ بھی اسی نقطے میں مضمر ہے
وہ ایک نقطہ کہ اب تک جس کے ہونے کا امیں ہوں میں

وہ افشا ہو تو میں سمجھوں
کہ ہوں بھی یا نہیں ہوں میں

____محسن نقوی

 #کربلا
03/07/2026

#کربلا

Address

Birmingham
B1–B99

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ASK Production7 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share