Tatri Note - My Village

Tatri Note - My Village Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Tatri Note - My Village, Digital creator, Birmingham.

تیتری نوٹ۔۔۔ ❗ پیر پنجال کے برف پوش پہاڑوں کے دامن میں ایک خوبصورت گاؤں ہے۔ دریائے پونچھ اس گاؤں کے درمیان سے گزرتے ہوئے اس کی خوبصورتی کو دوبالا کر رہا ہے۔ یہ گاؤں انڈین مقبوضہ پونچھ سے فقط 5 کلومیٹر دور پاکستانی زیرِ انتظام کشمیر کا حصہ ہے۔

11/02/2026

میڈم طاہرہ توقیر صاحبہ اور جاوید بٹ صاحب کے سٹیٹس میں اب کوئی فرق بچا ہے کیا۔۔؟؟؟

تقریباً 50 سے 60 ٹرانسفارمرز کا اکلوتا لائن مین۔۔💔وہ بھی بے چارہ ایڈہاکپچھلے دس سالوں سے تیتری نوٹ، سہر مدارپور ، گھمیر ...
26/12/2025

تقریباً 50 سے 60 ٹرانسفارمرز کا اکلوتا لائن مین۔۔💔
وہ بھی بے چارہ ایڈہاک
پچھلے دس سالوں سے تیتری نوٹ، سہر مدارپور ، گھمیر زیریں، کاہموڑہ گھمیر کے تمام ٹرانسفارمرز پر اکیلے ڈیوٹی دینے اور بجلی بحال کرنے والے ملازم ۔۔
محکمہ برقیات اور حکومت سے پرزور اپیل ہے کہ ایک تو ان علاقہ جات میں مزید لائن مین مہیا کیے جائیں اور
اس ملازم کو مستقل کیا جائے۔

25/12/2025

سلام ہے اس ماں پر جس نے اس ٹریفک وارڈن کو جنم دیا۔۔❣️
ون وے کی خلاف ورزی پر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کی گاڑی کو واپسی کا راستہ دکھایا۔۔۔

Big thanks to Mahar Hassan, محمد الیاس شاکر چغتائی  , Rana Shahzad Ahmed, Nadeem Kashmiri, Ali Basharat, Faisal MuGhal, ...
25/12/2025

Big thanks to Mahar Hassan, محمد الیاس شاکر چغتائی , Rana Shahzad Ahmed, Nadeem Kashmiri, Ali Basharat, Faisal MuGhal, CH Mehboob Ahmed Kohmarvi, Mohammad Shafiq, M R Iaz Naveed, Mahmood Raza, Sultan Minhas, Afraz Nazir, محمداصغرمنہاس قادری, Muhammad Sikandar Iqbal, Ch Ishfaq Feroz, Muhammad Naeem Khan, CH M Ashraf, قاری عنایت قاری عنایت

for all your support! Congrats for being top fans on a streak 🔥!

میرے تیتری نوٹ کی پہچان ❣️سردار انصار احمد خان: مزاحمتی سیاست کا باوقار استعارہجموں کشمیر کی مزاحمتی سیاست میں کچھ نام م...
22/12/2025

میرے تیتری نوٹ کی پہچان ❣️
سردار انصار احمد خان: مزاحمتی سیاست کا باوقار استعارہ

جموں کشمیر کی مزاحمتی سیاست میں کچھ نام محض عہدوں یا نعروں کی بنیاد پر نہیں بلکہ اپنی مسلسل جدوجہد، نظریاتی وابستگی اور عوامی مسائل سے گہرے ربط کے باعث تاریخ کا حصہ بن جاتے ہیں۔ سردار انصار احمد خان کا شمار بھی ایسی ہی توانا اور باوقار شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے سیاست کو ذاتی مفاد نہیں بلکہ عوامی شعور، مزاحمت اور حقِ خودارادیت کی جدوجہد کا ذریعہ بنایا۔

سردار انصار احمد خان نے ابتدائی تعلیم تیتری نوٹ سے مکمل کیے۔ بعد ازاں ڈگری کالج عباسپور سے فرسٹ ایئر اور ڈگری کالج ہجیرہ سے گریجویشن کی۔ علمی سفر یہیں ختم نہیں ہوا بلکہ آپ نے بہاولپور یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرز کیا، جس نے آپ کی سیاسی سوچ کو نظریاتی گہرائی اور فکری پختگی عطا کی۔

1995 میں ڈگری کالج عباسپور کے زمانۂ طالب علمی میں آپ نے جموں کشمیر سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کے پلیٹ فارم سے طلبہ سیاست کا آغاز کیا۔ تنظیمی نظم، اصول پسندی اور مزاحمتی سوچ کے باعث مختلف عہدوں پر فائز رہے اور آج جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے ذونل صدر کی حیثیت سے متحرک کردار ادا کر رہے ہیں۔

سردار انصار احمد خان کی سیاست اقتدار کی سیاست نہیں بلکہ مزاحمت اور نظریاتی کمٹمنٹ کی سیاست ہے۔ وہ اپنے قائد، شہیدِ کشمیر حضرت مقبول بٹؒ کے فلسفۂ حریت کو مشعلِ راہ بنائے ہوئے تحریکِ آزادی کشمیر کے لیے سرگرمِ عمل ہیں۔ ان کی جدوجہد میں نہ وقتی مصلحت ہے اور نہ ہی ذاتی مفاد، بلکہ مستقل مزاجی اور اصولی استقامت نمایاں نظر آتی ہے۔

حالیہ برسوں میں جموں کشمیر میں مزاحمتی سیاست اور بنیادی ریاستی حقوق کی تحریک کو منظم شکل دینے والوں میں سردار انصار احمد خان کا کردار نمایاں رہا ہے۔ بجلی کے ظالمانہ بلوں کے خلاف بائیکاٹ اور بل جلانے جیسے جرات مندانہ اقدامات نے عوام میں شعور اور اعتماد پیدا کیا، جس کے نتیجے میں تحریک گلی محلوں تک پھیل گئی۔

لائن اف کنٹرول کے دیہاتوں میں آٹے کی شدید قلت کے دوران مدار پور ڈپو کی بندش اور تیتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ کی جانب تاریخی مارچ کا اعلان، عوامی سیاست کی ایک روشن مثال ہے۔
“آٹا دو یا راستہ دو”
یہ نعرہ دراصل ریاستی بے حسی کے خلاف عوامی عزم کا اظہار تھا۔

اسی طرح کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی پیش قدمی اور بیلا پر جبری قبضے کے خلاف آپ نے جس جرات اور حکمت سے مزاحمت کی، وہ قابلِ تحسین ہے۔ اس عوامی دباؤ اور مزاحمتی حکمتِ عملی کے نتیجے میں قابض قوتوں کو پسپائی اختیار کرنا پڑی۔

سردار انصار احمد خان کی جدوجہد آج بھی جاری ہے۔ وہ مزاحمتی سیاست میں ایک زندہ مثال ہیں کہ اگر قیادت عوام کے درمیان اور اصولوں پر قائم ہو تو کم وسائل کے باوجود بڑی قوتوں کو چیلنج کیا جا سکتا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت، استقامت اور مزید حوصلہ عطا فرمائے اور ان کی جدوجہد کو عوامی حقوق اور تحریکِ آزادی کشمیر کی کامیابی کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔

فسطائیت کا ایک ہی جواب
قومی جمہوری انقلاب

16/12/2025

ہجیرہ آزادکشمیر لانگ مارچ۔۔
بڑا قافلہ گرڈ سٹیشن کی طرف بڑھ رہا ہے۔

15/12/2025

An Update From Rescue Team at the end of 5th day of Rescue Operation.

14/12/2025

جسم کی کمی کو محنت کا عزم شکست دے دیتا ہے۔

12/12/2025

اناللہ واناالیہ راجعون 😭
کل آزاد پتن روڈ حادثہ میں اللہ کو پیارے ہونے والے عمر حیات صاحب کی نماز جنازہ کل دن گیارہ بجے ڈنہ قاضیاں تیتری نوٹ ادا کی جائے گی ۔
اللہ پاک کروٹ کروٹ جنت کی بہاریں عطا فرمائے

12/12/2025

آہ عمر 💔
سج دھج کر مستقبل کے خواب ساتھ لیے نکلا تھا، مگر تقدیر
نے ایسا زخم دیا کہ چند ہی گھنٹوں بعد وہی وجود آہوں اور سسکیوں میں لپٹا ایمبولینس پر واپس آیا۔
آج میرا تیتری نوٹ اداس ہے۔

Address

Birmingham

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tatri Note - My Village posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share