Birmingham Urdu News

Birmingham Urdu News Birmingham News read Birmingham News in Urdu, First ever active page of Birmingham and United Kingdom.

05/12/2025

وٹس اپ گروپوں سے چپکے سے نکلنے کا آپشن آ گیا۔ صرف ایڈمن کو علم ہو گا کون پتلی گلی سے نکل لیا۔
*Leave groups quietly 🤫*
WhatsApp is built with your privacy top of mind. That’s why only admins are notified when you leave a group, so you can exit without drawing attention.

Tap the 3 dot menu, choose More, then tap Exit group.

05/12/2025

سخت ویزا قوانین ، برطانیہ کی یونیورسٹوں نے پاکستانی طلبہ کے داخلے پر پابندی لگا دی

پاکستان بزنس برٹش فورم کی میڈ لینڈ برانچ کا باقاعدہ افتتاح، نعمان سعید صدر نامزدبرمنگھم (میڈ لینڈ) — پاکستان بزنس برٹش ف...
04/12/2025

پاکستان بزنس برٹش فورم کی میڈ لینڈ برانچ کا باقاعدہ افتتاح، نعمان سعید صدر نامزد

برمنگھم (میڈ لینڈ) — پاکستان بزنس برٹش فورم کی میڈ لینڈ برانچ کا باقاعدہ افتتاح شاندار انداز میں کر دیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی، کاروباری شخصیات اور سماجی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر نعمان سعید کو فورم کا صدر نامزد کر دیا گیا، جنہیں باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی پیش کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر بزنس فورم منور چیچی، نائب صدر سجاد گجر اور حافظ محفوظ نے کہا کہ فورم کا مقصد پاکستانی کمیونٹی کو کاروباری دنیا میں مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنا اور نوجوان نسل کو مثبت سمت میں کاروباری سرگرمیوں کی جانب لانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بزنس فورم نے ایک ایسا ماحول تشکیل دیا ہے جہاں نوجوان اور تجربہ کار افراد مل کر کمیونٹی کی خدمت کا جذبہ فروغ دے رہے ہیں۔

معروف سماجی رہنما ڈاکٹر عرفات اور چئیرمین چوہدری لطیف نے خطاب میں کہا کہ خدمت انسان کو خدا کی طرف سے ملنے والی نعمت ہے، اور بزنس فورم یہ مشن کامیابی سے آگے بڑھا رہا ہے۔ ان کے مطابق میڈ لینڈ میں فورم کی برانچ کا قیام کمیونٹی کے لیے خوشگوار تبدیلی ثابت ہوگا۔

چیئرمین بزنس فورم قیصر چیچی نے اپنے خطاب میں کہا کہ فورم کا سفر خدمت کے جذبے سے شروع ہوا تھا، اور آج میڈ لینڈ تک پہنچنا کامیابی کی اہم علامت ہے۔ انہوں نے نعمان سعید کی نامزدگی کو فورم کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے میاں مقبول بزنس مین کے تعاون کو بھی سراہا۔

تقریب سے تھنک ٹینکر و صحافی وقار ملک اور معروف کاروباری شخصیت میاں مقبول نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ بزنس فورم کی ترقی کا اصل سبب پاکستان سے محبت اور کمیونٹی کی خدمت ہے۔ مقررین نے پاکستانی فوج اور ملکی اداروں کے استحکام کی اہمیت پر بھی زور دیا، جبکہ ممتاز صحافی محمد فرحان (PK24) کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

نو منتخب صدر نعمان سعید نے اپنے خطاب میں اعتماد کا اظہار کرنے پر فورم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ نوجوانوں کی رہنمائی، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور پاکستان کے مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے بھرپور محنت کریں گے۔ انہوں نے قیصر چیچی اور دیگر رہنماؤں کے اعزاز میں خصوصی ڈنر کا بھی اہتمام کیا۔

تقریب میں صحافی چوہدری عامر خان (کونٹری سٹی) اور چوہدری عاقل نے بھی خصوصی شرکت کی، جبکہ شرکاء نے نئے صدر کو بھرپور تالیوں میں خوش آمدید کہا۔

فیصل محمود  اور برمنگھم سٹی کونسل الیکشن 2026 تحریر  ؛ عمران بشیر  فیصل محمود 1972  میں پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی م...
04/12/2025

فیصل محمود اور برمنگھم سٹی کونسل الیکشن 2026
تحریر ؛ عمران بشیر

فیصل محمود 1972 میں پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پیدا ہوئے تعلیم کے ساتھ ساتھ 1982 سے مارشل آرٹ سیکھنا شروع کیا انہوں نے چار مختلف اسٹائل میں بلیک بیلٹ حاصل کئے اور 90کی دہائی سے لے کر آج تک ان کے اسٹوڈنٹس کراٹے چیمپین بنتے چلے آ رہے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے 90 کی دہائی میں جب کراچی میں لسانی فسادات عروج پر تھے تو انہوں نے نوجوان سوسائٹی کے نام سے ویلفئر ارگنائزیشن کی بنیاد رکھی اس ارگنائزیشن کا بنیاد ی کام کراچی میں امن کے قیام کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے ھٹاتے ہوئے مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا تھا نوجوان سوسائٹی نے بہت سے تاریخی اور مثالی پروگرامز کئے اور اچھے اصلاحی معاشرے کی جانب بہت بڑا قدم تھا - فیصل محمود 1996 میں برطانیہ تشریف لے آئے اور ان میں فلاحی کاموں کا سلسلہ یہاں بھی جاری رہا وہ بہت سی فلاحی ' سماجی اور سیاسی تنظیموں کے پلیٹ فارم سے کام کرتے چلے آ رہے ہیں انہوں نے برمنگھم کے لوگوں کے لئے پوسٹ مارٹم کے بجائے سی ٹی اسکین کی سہولت کے لئے زبردست مہم چلائی اور برمنگھم کے لوگوں کے لئے یہ ممکن ہو سکا
فیصل محمود نہ صرف پاکستانی پولیٹکس بلکہ برطانویں پولیٹیکس میں حصہ لیتے رہتے ہیں
وہ ایم کیو ایم پاکستان برطانیہ کے سینئر نائب صدر ہیں اس کے علاوہ اورسیز پاکستانی کشیمر کونسل کے سیکریٹری جنرل ،برٹش کشمیر فاونڈیشن کے سیکریٹری جنرل اور برمنگھم کیمونٹی فورم کے بھی سیکٹری جنرل ہیں اور اسی برمنگھم کیمونٹی فورم کی پٹیشن کے بدولت برمنگھم کے لوگوں کو سی ٹی اسکین کی سہولت میسر آئی ہے جو بہت بڑی کامیابی ہے - فیصل محمود نے برمنگھم سٹی کونسل کے گذشتہ الیکشن میں حصہ لیا تھا اور برمنگھم کے لوگوں کے رائے ہیں کہ فیصل محمود جیسے لوگ مئی 2026 میں ہونے والے الیکشن میں آگے آنے چاہیے -

آکسفورڈ یونین نے أروا الرییس کو اپنی پہلی فلسطینی صدر منتخب کر لیاآکسفورڈ اسٹوڈنٹ یونین کی تاریخ میں پہلی بار ایک فلسطی...
04/12/2025

آکسفورڈ یونین نے أروا الرییس کو اپنی پہلی فلسطینی صدر منتخب کر لیا

آکسفورڈ اسٹوڈنٹ یونین کی تاریخ میں پہلی بار ایک فلسطینی صدر منتخب ہوئی ہے، کیونکہ دوسرے سال کی پی پی ای کی طالبہ أروا حنین الرییس کو ٹرینٹی ٹرم 2026 کے لیے صدر منتخب کیا گیا ہے۔
اسٹوڈنٹ یونین سے بات کرتے ہوئے الرییس نے کہا:
“میں اپنے ٹیم اور مجھ پر یونین کے اراکین کے اعتماد اور بھروسے پر شکر گزار اور عاجز ہوں۔ میں اُن تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھ کر اس یونین کے مشترکہ وژن کے لیے ساتھ کام کیا، جسے ہم سب بے حد پسند کرتے ہیں۔ میں ٹرینٹی ٹرم 2026 میں اس سوسائٹی کے اراکین کی خدمت کرنے کی منتظر ہوں۔”

01/12/2025

سی میک کی جابوں کی موجیں ختم ، ٹیکس ٹریڈ کو ایک اور دھچکا۔ سائلم سیکرز کو ٹیکسی نے پاس ملے گا

29/11/2025

برطانیہ مین موبائل فون کی دکان پر ہوئی چوری کی واردات، چور دکاندار کو چکما دے کر نکل لیا۔

عمران خان کو موت کی کوٹھری میں تنہا رکھا جا رہا ہے، بیٹے کا الزام  قاسم خان کا کہنا ہے کہ ان کے والد کو عدالت کے احکامات...
29/11/2025

عمران خان کو موت کی کوٹھری میں تنہا رکھا جا رہا ہے، بیٹے کا الزام

قاسم خان کا کہنا ہے کہ ان کے والد کو عدالت کے احکامات کے باوجود فیملی ممبران سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔
بیٹے کے مطابق عمران خان کو پاکستان کی اس تاریک موت کی کوٹھری میں رکھا گیا ہے جو عام طور پر سزائے موت والے قیدیوں کے لیے مخصوص ہوتی ہے۔ باہر کی دنیا سے مکمل رابطہ منقطع کر دیا گیا ہے۔
مظاہرین مسلسل یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ عمران خان کے زندہ ہونے کا ثبوت دیا جائے۔

امریکی میڈیا کے مطابق۔ افغان شہری رحمان اللہ لکانوال، جو 2021 کے انخلا کے دوران امریکہ آئے تھے، کو واشنگٹن ڈی سی میں 2 ن...
27/11/2025

امریکی میڈیا کے مطابق۔ افغان شہری رحمان اللہ لکانوال، جو 2021 کے انخلا کے دوران امریکہ آئے تھے، کو واشنگٹن ڈی سی میں 2 نیشنل گارڈ اہلکاروں پر فائرنگ کے مبینہ
دہشت گرد حملہ آور کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔
Credit: Attiq Ahmad Sadozai

26/11/2025

چوبیس کروڑ لوگ 33 بلین ڈالرز کی ایکسپورٹ کر رہے ہیں اور ایک کروڑ بیرون ملک پاکستانی 45 بلین ڈالرز کما کر ان کا پیٹ بھر رہے ہیں
پھر ائیرپورٹوں پر ان کی تزلیل کیوں؟

26/11/2025

خلیفہ آفتاب سرمد کلام پیش کرتے ہوئے

القلم پریس کلب کے زیر اہتمام ہونے والے عشائیہ میں میزبان آغا اشرف ایڈوکیٹ ' ایم کیو ایم پاکستان برطانیہ کے سینئر نائب صد...
25/11/2025

القلم پریس کلب کے زیر اہتمام ہونے والے عشائیہ میں میزبان آغا اشرف ایڈوکیٹ ' ایم کیو ایم پاکستان برطانیہ کے سینئر نائب صدر اور کلب کے صدرمرزا فیصل محمود' مسلم لیگ ن علماء ونگ برمنگھم کے صدر اورکلب کے سیکریٹری جنرل صاحبزادہ فاروق احمد قادری'قاری محمد اشتیاق' خلیفہ آفتاب سرمد' حاجی محمد رمضان داباغ،خواجہ لبریشن لیگ کےظفر اقبال ایڈووکیٹ ' جہلم فورم کے مرزا محمد شریف ' عمران بشیر ' پیپلز پارٹی مڈلینڈ کے صدر جوہدری شاہنواز' مرزا اختر' مسلم لیگ ن برمنگھم کے صدر ملک محمد حسین 'راجہ سکندر' بزنس مین اور کراٹے ماسٹر ارشد بھٹی'ملک شاہ عالم خان'واسق شاہ'محمد حنیف داوا'خواجہ محمد سلیمان ' محمد سلمان اور دیگر نے شرکت بھی کی اس موقع پر خلیفہ آفتاب سرمد نے خوبصورت کلام پیش کیا اور قاری محمد اشتیاق نے دعا بھی کروائی -

Address

Birmingham Urdu News Office
Birmingham

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Birmingham Urdu News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share