Ehtesab news

Ehtesab news Most Popular Online News page of the World Most Popular Online News website Latest News Updates on it

15/08/2025

باجوڑ میں کلاؤڈ برسٹ کئی لوگ لاپت

تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم کے رہائشی دونوں بھائیوں ملک صفدر حسین اور ملک مرید حسین کی ہیر پھیر کا ایک اور معاملہ سامنے آ گیا ...
10/08/2025

تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم کے رہائشی دونوں بھائیوں ملک صفدر حسین اور ملک مرید حسین کی ہیر پھیر کا ایک اور معاملہ سامنے آ گیا ۔ شیخ امین نامی ایک بزنس مین کو دونوں نے کلفٹن کے علاقے میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے بالکل سامنے ایک پلاٹ دلوایا۔ شیخ امین نے پلاٹ کی رقم ادا کی اور انھیں کمیشن کی رقم دے دی۔ جس کے بعد پتہ چلا کہ پلاٹ کی ملکیت میں کچھ گڑ بڑ تھی۔۔۔ جس کے بعد شیخ امین نے ان پر فراڈ کا کیس کر دیا یہ لوگ اس کیس کی پیشی بھی بھگت رہے ہیں ۔ اس معاملے کے رہتے ہوئے انھوں نے وسیم عباس شیخ رہائشی گلشن حدید کے ساتھ لاکھوں کا غبن کیا اور پیسے لے کر واپس کرنے سے انکار کردیا۔ یہاں یہ بتانا قابل ذکر ہے کہ دونوں کو جس نیک دل شخص نے اپنے ہاں رکھا اور کام دیا۔ انھوں نے اس کے اچھے اور دیرینہ کاروباری تعلقات کو نوسربازی اور دھوکا دہی کے مقاصد کےلیے استعمال کیا۔ اور احسان فراموشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اس محسن کے بارے میں بھی غلط سلط باتیں کیں اور اس کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔

08/08/2025
03/08/2025

جج صاحب نے عورت سے پوچھا تم نے اپنے شوہر کا سر دو حصوں میں کیوں کاٹ دیا؟
عورت نے کہا
جناب جج صاحب میں کالج کی سب سے ذہین طالبہ تھی اور وہ میرا ٹیچر تھا
اس نے مجھ سے محبت کا دعویٰ کیا
میری آنکھوں میں خواب بھرے اور وعدے کیے کہ
میں تمہیں تحقیق کرنے دوں گا
تمہیں آگے بڑھاؤں گا
ہر چھوٹی بڑی بات میں تمہارا ساتھ دوں گا
میں نے دل سے کہا واقعی اللہ بہت مہربان ہے

مگر شادی کے بعد نہ مجھے میری تحقیق یاد رہی نہ خواب
سارا دن احمد محمود ابراہیم فاطمہ کو سنبھالتی رہتی
ایمان کو دودھ پلاتی تھی
محمود کا پیمپر بدلتی تھی
احمد کا ہوم ورک کراتی تھی
فاطمہ کو حساب سمجھاتی تھی
بچوں کو چپس بنا کر دیتی تھی
رات کے کھانے کے لیے سینڈوچ بناتی تھی
پورا گھر صاف کرتی تھی
کچرا اٹھاتی تھی
سوکھا کپڑا سمیٹتی تھی
گندے کپڑے دھونے ڈالتی تھی
فریج صاف کرتی تھی
پیاز کاٹتی تھی
گوشت کو مصالحے لگا کر رکھتی تھی
بچوں کے اسکول بیگ تیار کرتی تھی
مہمانوں کے لیے سویٹ ڈِش بناتی تھی
واش روم دھوتی تھی
پردے نکال کر دوبارہ لگاتی تھی
قمیصیں استری کرتی تھی
سوپر اسٹور کو کال کرتی تھی
ڈرائی کلین کے لیے کال کرتی تھی
فاطمہ کی شکایت پر اسکول فون کرتی تھی
اور پھر وہ مرحوم صوفے پر بیٹھا خارش کرتے ہوئے انگلیاں چٹخاتا ہوا مجھ سے کہتا ہے
نادیہ یہ تو بتاؤ تم سارا دن کرتی کیا ہو؟

مجھے پتہ ہی نہ چلا کہ میں کب ہاتھ میں چھری لیے
جو میں نے پیاز کاٹنے کے لیے اٹھائی تھی
اس کے سر پر مار کر دماغ نکالنے کی کوشش کر رہی ہوں
کہ دیکھوں آخر اس کے دماغ میں چل کیا رہا تھا

عدالت میں ایک سناٹا چھا گیا
جج صاحب چپ بیٹھے تھے
اصل میں وہ سماعت سے پہلے ہی اپنی بیوی سے فون پر یہی پوچھ چکے تھے
یار تم دن بھر کرتی کیا ہو؟

آج تک جج صاحب اپنی ماں کے گھر سے واپس نہیں گئے
تو خدارا
کسی مرد کو یہ بیوقوفی نہیں کرنی چاہیے
کہ اپنی بیوی سے پوچھ بیٹھے

تم سارا دن کرتی کیا ہو ،😁🙏

02/08/2025

ایک دن میں نے آفس سے چھٹی کی
دیر تک سوتا ریا
پھر دس گیارہ بجے اٹھ کر ناشتہ کیا
ٹی وی آن کیا اور ریموٹ کنٹرول سے چینل گردانی کرنے لگا
ایک چینل پر نظر ٹھہر گئی
دیکھا تو ایک مارننگ شو چل رہا تھا، جسے ملک کی ایک مشہور اداکارہ ہوسٹ کر رہی تھی
کچھ ہی دیر میں اندازہ ہو گیا کہ پروگرام کا موضوع تھا ' ایک کامیاب گھریلو زندگی کا راز کیا ہے '
میں نے اداکارہ پر غور کیا تو یاد آیا کہ یہ تو وہ خاتون ہیں جن کے بارے میں مشہور ہے کہ یہ تین چار شادیاں کر چکی ہیں
حیرت ہوئی
کہ ایسی خاتون یہ پروگرام کیسے کر سکتی ہے جو خود تین چار مرتبہ طلاق لے چکی ہو۔
دل میں ایک طنزیہ خیال اور ہونٹوں پر ہلکی سی مسکراہٹ آئی
کہ شاید تین چار مرتبہ گھر بسانے والا انسان آج کل زیادہ کامیاب سمجھا جا سکتا ہو ،
کیونکہ باقی لوگوں کا تجربہ تو صرف ایک ہی باری کا ہوتا ہے
خیر میں نے سر کو جھٹکا دیا اور تھوڑا مثبت سوچنے کی کوشش کی
تو سوچا کہ شاید یہ خاتون پے درپے طلاقوں کی وجہ سے کافی سبق سیکھ چکی ہوں گی
اور انھیں وہ سب وجوہات معلوم ہوں گی
جو معاشرے میں طلاق کی وجہ بنتی ہیں
اور اب یہ چاہتی ہو ں گی کہ باقی خواتین ایسی غلطیاں نہ کریں
جو اس نے کیں۔
تاکہ معاشرے کو طلاق جیسی بری چیز سے بچانے کی ایک کوشش کی جا سکے
یہ اندازہ کچھ زیادہ معقول لگا
خیر میں نے پروگرام دیکھنا شروع کیا
اور ان اینکر صاحبہ کی باتیں غور سے سننے لگا
ان خاتون نے منہ سے پھول جھڑنا شروع کیے
اور جھڑتی چلی گئیں
اور میں دم بخود ہوتا چلا گیا
پہلا جملا جو کان میں پڑا وہ یہ تھا

' دیکھیں جی ، کہا جاتا ہے کہ عورت کو مرد کے معاملات میں دخل نہیں دینا چاہیے ، اس کے موبائل فون کی تلاشی نہیں لینی چاہیے ، اس کا والٹ چیک نہیں کرنا چاہیے اس کی پرائیویسی کا خیال رکھنا چاہیے ۔ وغیرہ وغیرہ ۔ لیکن میرا یہ ماننا ہے کہ عورت اور مرد دونوں کو ایک دوسرے کی پرائیویسی کا خیال کرنا چاہیے ۔ کیونکہ اگر عورت حد سے زیادہ مرد سے پوچھ تاچھ کرے گی۔ تانک جھانک کرے گی اتنا بن ٹھن کر کہاں جا رہے ہو۔ لیٹ کیوں ائے ، باہر جا کر کس سے فون پر بات کر رہے تھے۔ تو بھی بات بگڑ جائے گی اور اسی طرح اگر مرد بات بے بات پوچھے گا، کس کا فون تھا ۔ کس سے چیٹ کر رہی ہو۔ نمبر کیوں بزی تھا ۔ تب بھی بات لڑائی ہی ہو گی۔ اس لیے بہتر ہے کہ دونوں ایک دوسرے کی پرائیویسی کو ریسپیکٹ دیں اور طے کر لیں کہ آل رائٹ ۔۔تم بھی زیادہ انویسٹیگیشن نہ کرو، میں بھی نہیں کروں گا تو میں گارنٹی دیتی ہوں کہ کبھی لڑائی ہو گی ہی نہیں ۔ '

میں حیران تھا
کہ اس تجربہ کار ٹیسٹ پلئیر نے یہ کیوں نہیں کہا کہ

عورت ہو یا مرد، شادی کے بعد دونوں کی کوئی پرائیویسی ہوتی ہی نہیں

۔ بھاڑ میں جائے پرائیویسی ۔

دونوں اپنے اپ کو اتنا کلئیر اور اتنا قابل اعتماد رکھیں کہ

ایک ایک لمحہ ایک ایک لفظ جب ضروری ہو،ایک دوسرے کو بتائیں ۔ تاکہ

تانک جھانک پوچھ تاچھ اور لڑائی کی ضرورت ہی کیوں پیش آئے

خیر پروگرام چلتا رہا۔ اور پھر بات آ گئی
کہ مرد باہر سے آکر چیختا چلاتا ہے
یا خراب موڈ سے بات کرتا ہے تو کیا کرنا چاہیے
محترمہ فرماتی ہیں

' دیکھیں میں مرد حضرات سے گزارش کروں گی کہ گھر میں جو عورت ہے۔ وہ اپ کی آیا یا آپ کی زر خرید غلام نہیں ہے۔ اپ کی بیوی ہے۔ آپ صرف اس لیے نہیں اس پر چیخ چلا سکتے کہ وہ عورت ہے، کمزور ہے۔ تو اپ باہر کی فرسٹریشن بھی گھر ا کر بیوی پر ہی نکال لیں ۔ یہ بالکل غلط ہے۔ اور میں سمجھتی ہوں کہ یہاں بھی قصور وار وہ بیویاں ہیں جو یہ سب کچھ سہتی چلی جاتی ہیں ۔ اور چپ کرکے برداشت کر لیتی ہیں ۔ میں ان بیویوں سے بھی کہنا چاہوں گی کہ انھیں سٹینڈ لینا ہو گا۔ انھیں اپنے شوہروں کو اپنے ری ایکشن سے یہ کلئیر میسج دینا ہو گا کہ گھر کے ماحول کو ٹھیک رکھنا اور تماشا نہ بننے دینا صرف بیوی کی ذمہ داری نہیں ہے۔ تمھیں چیخنا آتا ہے یا ڈرامہ کرنا اتا ہے تو مجھے بھی آتا ہے۔ تمھیں اگر میری عزت کی پرواہ نہیں ہے تو میں کیوں بغیر کسی ریوارڈ کے تمھاری عزت بناتی پھروں ۔ اگر بیویاں صرف یہ چھوٹی سی ہمت کرنا شروع کر دیں تو اگلی بار مرد کوئی ایسا سین کری ایٹ کرتے ہوئے دس مرتبہ سوچے گا۔

یہ سن کر میں نے اپنے جیسے متوسط گھرانوں کے بارے میں سوچا
کہ ہمیں پتہ چلتا ہے کہ کسی مرد نے ایسا کیا ہے

اور ہم اس مرد کو اس کی بد سلوکی پر لعن طعن کرنے لگیں تو بیویاں خود اپنے شوہر کے دفاع میں کھڑی ہو جاتی ہیں اور کہتی ہیں

کہ اس کا شوہر بے چارہ اپنے بیوی بچوں کےلئے چار پیسے کمانے جاتا ہے
تو کبھی نوکری والی جگہ پر کتے والی بے عزتی کروا کر اتا ہے
کبھی راستے میں گاڑی موٹر سائیکل خراب ہونے پر ہزار دو ہزار کا ٹیکہ لگنے سے پریشان ہو کر آتا ہے

کبھی رش میں دھکم پیل ،جھگڑا، ہاتھا پائی برداشت کرکے اتا ہے
کبھی بل کرائے، ، سکول ہسپتال کی فیسوں اور دوسرے اخراجات سے ذہنی طور پر تباہ و برباد ہوجاتا ہے

اگر وہ گھر ائے اور یہ والی ' فرسٹریشن ' نکال لے

اور بیوی بھی آگے سے لڑائی کرے تو اس کا نتیجہ برا ہی ہو
سکتا ہے

کبھی اچھا نہیں ہو سکتا

ہاں مرد اگر بد سلوکی ، زیادتی اور نا انصافی کرے

عورت کو بے عزت کرے، اس کا دل دکھائے اسے ذلیل کرے

تو مرد کو کوئی اچھا نہیں کہےگا، برا بھلا ہی کہے گا

سختی نرمی سے سمجھائے گا لیکن عورت کو وہ سب نہیں کہے گا

جس کا مشورہ یہ ' مردانہ ' خاتون دے رہی ہیں ،

جوابی گولہ باری، میزائل کے بدلے راکٹ چلانے، ، گولی کے جواب میں بم پھینکنے سے

علاقے پر قبضہ ہو سکتا پے

گھر نہیں بچایا جا سکتا

اس کے بعد اس خاتون نے اس شو کے دوران ہی

اپنی 'دلیری، مردانگی اور باکمال جرات ' کا ایک ایسا واقعہ سنایا
کہ ایک دفعہ تو مجھے یقین ہی نہیں آیا کہ یہ ایک عورت کے الفاظ ہیں

اور یہ کہ کیا واقعی وہ وہی سب کہہ رہی ہے جو میں سن رہا ہوں ؟

کہتی ہیں ۔ " میری ایک دوست نے مجھے فون کیا۔ کہتی ہے یار ، میں کیا کروں ۔ میری ساس اور دونوں نندیں بھی آئی ہوئی ہیں ۔۔ان کے بچے بھی ہیں ۔ تین دن ہو گئے ہیں۔کھانا بنا بنا کر تھک گئی ہوں۔ شوہر سے گلہ کروں تو ناراض ہوتے ہیں کہ میری ماں بہنیں دو دن کے لیے کیا آ گئیں ،تم نے ڈرامہ کرنا شروع کر دیا ہے ۔ کوئی مشورہ دو کیا کروں "
تو میں نے اسے ایک۔ایسا طریقہ بتایا جس سے اس کا سارا مسئلہ ہی حل ہو گیا۔ ذرا پوچھیے کہ اس نے کیا کیا ؟
اس نے یہ کیا کہ اگلے دن جب اس کی ساس اور نندیں ٹی وی لاؤنج میں بیٹھی ہوئی تھیں اور اس کا شوہر بھی ساتھ بیٹھا ہوا تھا اور یہ سب لوگ باتیں کر رہے تھے تو یہ گئی اور اس نے اپنے شوہر سے مخاطب ہو کر بالکل نارمل سے لہجے میں کہا۔ آج کھانا باہر سے منگوا لیں۔ میری طبیعت خراب ہے تو زیادہ لوگوں کا کھانا نہیں بنا سکوں گی ۔۔بس اتنی سی بات کہہ کر وہ واپس کمرے میں آ گئی۔ اور اس نسخے نے ایسا جادو دکھایا کہ شام تک ساس اور نندیں بوریا بستر گول کر کے وہاں سے چلتی بنیں۔
دیکھیں جی اول تو اگر بیوی میاں کو لے کر الگ ہو ہی گئی ہے تو اسی وجہ سے الگ ہوئی ہے نا کہ ساس ، سسر، دیور، نند، جیٹھ ، دیورانی ، جیٹھانی وغیرہ وغیرہ کو پکا پکا کر کھلانے سے جان چھوٹ جائے ۔ اور اب جب وہ الگ ہو ہی گئی ہے تو پورا کنبہ پھر سے جا کراس کے سر پر کیوں سوار ہو کر بیٹھ جاتا ہے۔ اور میں بیویوں سے یہی کہوں گی کہ اگر آپ کے ساتھ بھی ایسا ہو تو آپ کےلیے بھی میرا یہی مشورہ ہے۔ "

میں اتنی ڈھٹائی اور بد لحاظی سے کی گئی وہ گفتگو سن کر سٹپٹا کر رہ گیا

اس ایکسپرٹ گرہستن نے یہ نہیں بتایا کہ اس واقعے کے بعد اس کے شوہر پر کیا بیتی ہو گی

اس کی ماں بہنیں کیا پیغام لے کر گھر گئی ہوں گی
خاندان بھر میں اس بیوی کے بارے میں کیا باتیں ہوئی ہوں گی

بس کوئی کام کر گزرو ، انجام چاہے جو بھی ہو،
نہ سوچںا ہے ، نہ سمجھنا ہے ، نہ سیکھنا ہے

تب مجھ پر دھیرے دھیرے سارے راز آشکار ہوتے چلے گئے
ایسے موضوعات مارننگ شوز میں کیوں رکھے جاتے ہیں

جب شوہر کام پر گیا ہو، جب بچے سکول کالج گئے ہوں
عورتوں کو پوری فرصت میسر ہو
وہ ایسے تمام اقوال زریں دھیان سے سنیں
ان کی پوری ذہن سازی کی جائے

تب مجھے پتہ چلا کہ اس خاتون اینکر کو ایک نہیں ، دو نہیں ، تین نہیں ، چار چار دفعہ طلاق کیوں ہوئی

کیونکہ اس نے ایک نہیں دو نہیں تین نہیں چار دفعہ بھی وہی اپنا رویہ ، اپنی سوچ نہیں بدلی ہو گی

درحقیقت پروگرام کا موضوع ' ایک کامیاب گھریلو زندگی' ہونا ہی نہیں چاہیے تھا

سلام ہے ان پروڈیوسز کو جنھیں لگتا ہے کہ ایسے موضوعات کے لیے ایسی خواتین موزوں انتخاب ہیں

اللہ کی قدرت دیکھوں تو ان لوگوں کو پیسہ عیش و عشرت آرام گاڑی بنگلہ سب میسر ہے ، نہیں میسر تو ایک میسر نہیں

اور اگر مشورہ دوں تو اس مدر پدر آزاد معاشرے کو کامیاب گھریلو زندگی کے سارے اصول دوسروں کو سکھانے کی بجائے خود عام ، متوسط اور غریب گھرانوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے

جہاں عورت اپنے شوہر کو اپنا محافظ ، اپنا سرتاج ، اس کی عزت کو اپنا مقصد اور تمیز ، اخلاقیات اور برداشت وقربانی کو اپنی دنیا و آخرت کا راز سمجھتی ہے

Address

Tyesle
Birmingham
B11 2AL

Telephone

+447389184203

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ehtesab news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ehtesab news:

Share