M Asghar Official News

M Asghar Official News Must like our page for all kinds of kashmirlink news Entertainment and viral videos

22/07/2024

اسلام آباد پولیس نے چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور روف حسن کو گرفتار کر لیا.

21/07/2024

چڑہوئی گاؤں کجلانی درندہ صفت خاکروب کی 7 سالہ معصوم بچی سے زبردستی بد فعلی
پولیس 👮🏻‍♂️ تھانہ ناڑ نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا
عوامی حلقوں میں سخت غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی

📡ملزم کو چھڑوانے کی ناکام کوششیں جاری، اگر دوبارہ کوشش کی گئی تو انکو بھی منظر عام پر لے آئیں گے عوام علاقہ📡

تفصیلات کے مطابق
بد فعلی کا شکار ہونے والی 7 سالہ بچی کے والد ملک صدام نے پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا
کہ حیام گجر (خاکروب) ساکنہ کجلانی (جو گوئی سے ہجرت کر کے کجلانی شفٹ ہوئے)
نے انکی 7 سالہ بچی کو دوکان سے ٹال مٹول کر کے گھر لے گیا
گھر میں لے جاکر بد فعلی کا نشانہ بنایا
بچی کی طبعیت خراب ہونے پر جب اس سے وجہ پوچھی گئی
تو اس نے بدفعلی کے بارے میں بتایا
والدین کی درخواست پر ایس ایچ او ناڑ عاصف اعظیم نے حیام گجر کے خلاف زیر دفعہ 377/Aاے پی سی کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا ہے
عوامی حلقوں نے واقعہ پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا
کہ ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اسے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دیتے ہوئے عبرت کا نشان بنایا جائے
تاکہ آئندہ کسی کو بھی اس طرح کے فعل کی ہمت نہ ہو

21/07/2024

پاکستانی حکومت،اور رجیم چینج کے کردار سب یتیم ہو گئے۔
امریکی صدر جوبائیڈن صدارتی ریس سے دستبردار ہو گیا۔

ڈڈیال نیوز ڈڈیال میں لینڈ مافیا کے خلاف ٹریک ڈاؤن شروع : بہاری یونین کونسل میں لینڈ مافیا اور قبضہ گروپ کے سرغنہ چوھدری ...
20/07/2024

ڈڈیال نیوز
ڈڈیال میں لینڈ مافیا کے خلاف ٹریک ڈاؤن شروع :
بہاری یونین کونسل میں لینڈ مافیا اور قبضہ گروپ کے سرغنہ چوھدری قاری حفیظ، چوھدری صفدر, سہیل صادق سمیت دیگر ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج۔
عوام علاقہ کا ایس ایچ او ڈڈیال راشد حبیب اور تحصیلدار رضوان لطیف کو خراجِ تحسین۔

20/07/2024

پاکستان کے کسی ایک سیاستدان کے ساتھ ایک دن گزارنے کا موقع ملے تو کس کے ساتھ گزارنا چاہیں گے
😊

20/07/2024

سری لنکا میں پھنسے پاکستانی قیدیوں کو 7روز میں پاکستان واپس لانے کا فیصلہ
اسلام آباد ) وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی سے سری لنکا کے ہائی کمشنر ایڈمرل (ر) رویندرا چندرا سری وجے گونارتنے نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سری لنکا میں قید پاکستانی شہریوں کی رہائی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں گزشتہ کئی سال سے سری لنکا میں پھنسے پاکستانی قیدیوں کو 7 روز میں پاکستان واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا
سری لنکا میں پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کیلئے دونوں جانب سے ضروری کارروائی جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا،سری لنکن ہائی کمشنر نے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قیدیوں کی وطن واپسی کیلئے تعاون پر سری لنکن ہائی کمشنر کاشکریہ ادا کیا،محسن نقوی نے کہاکہ سری لنکا میں قیدپاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کیلئے تمام اقدامات کو جلد از جلد حتمی شکل دی جا رہی ہے،سری لنکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہوئے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ باہمی تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کیلئے تیزی سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،انسداد منشیات اور بارڈر سکیورٹی کے حوالے سے باہمی تعاون کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے۔
سری لنکن ہائی کمشنر کاکہناتھا کہ سری لنکا پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کوبہت اہمیت دیتا ہے۔

" بنوں کے واقعے پر گنڈاپور پر بلا جواز غیر ضروری تنقید کا مطلب ہے کہ آپ میں باطل کیخلاف بولنے کی طاقت نہیں ، گنڈاپور پر ...
20/07/2024

" بنوں کے واقعے پر گنڈاپور پر بلا جواز غیر ضروری تنقید کا مطلب ہے کہ آپ میں باطل کیخلاف بولنے کی طاقت نہیں ، گنڈاپور پر تنقید کا مطلب ہے کہ باطل سے ڈر کر اسے راستہ دے رہے ہو جو سراسر ظلم ہے ، منافقت اور سیاست نہیں چلے گا ،

مقامی و موسمی صورتحال کے پیش نظر تدریسی اوقات کار میں ردوبدل کریں* *نظامت اعلیٰ تعلیم کالجز مظفر آباد
20/05/2024

مقامی و موسمی صورتحال کے پیش نظر تدریسی اوقات کار میں ردوبدل کریں*
*نظامت اعلیٰ تعلیم کالجز مظفر آباد

پنجاب کے تعلیمی اداروں کیلئےگرمیوں کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری ھو چکا ہے۔یہ اضافی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن ھے۔ 25 مئی...
20/05/2024

پنجاب کے تعلیمی اداروں کیلئےگرمیوں کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری ھو چکا ہے۔یہ اضافی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن ھے۔ 25 مئی سے 31 مئی2024 تک

Address

Birmingham

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when M Asghar Official News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share