UKPNP Birmingham

UKPNP Birmingham The United Kashmir People's National Party. (UKPNP)

United Kashmir People’s National Party was formed by progressive nationalists of Pakistan controlled Kashmir in 1985 to change the political narrative on Kashmir as prevailing political views coined by Islamabad and New Delhi that misrepresented the Kashmir context and sentiments. The exploitation of human and natural resources were catalyst in nurturing and shaping political ideology and social p

sychology of progressive nationalists youth in Pakistan controlled Kashmir and poor social-economic conditions and political deprivation remained unattended and unrepresented. As a result, political and economic marginalization of Pakistan controlled Areas gave birth of new ideology seeking equal rights, political ownership and economic empowerment of Pakistan controlled Kashmir.

01/12/2025
یوکے پی این پی کا برمنگھم میں اہم اجلاس — شوکت علی کشمیری کی خصوصی شرکت، امریکی دورے کی تفصیلات اور قومی جدوجہد کے نئے ا...
01/12/2025

یوکے پی این پی کا برمنگھم میں اہم اجلاس — شوکت علی کشمیری کی خصوصی شرکت، امریکی دورے کی تفصیلات اور قومی جدوجہد کے نئے اہداف پیش

برمنگھم (سی این آئی نیوز) یونائٹڈ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی (یوکے پی این پی) کے زیرِ اہتمام برمنگھم کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں تنظیمی و سیاسی نوعیت کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پارٹی کے مرکزی قائد اور چیئرمین شوکت علی کشمیری نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں برطانیہ اور یورپ سے آئے ہوئے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے مرکزی چیئرمین کا امریکی دورہ مکمل کرنے کے بعد والہانہ استقبال کیا اور ان کے اعزاز میں خصوصی تقریب بھی ترتیب دی گئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شوکت علی کشمیری نے تنظیمی رفقاء کو اپنے دورہ امریکہ کی کامیاب ملاقاتوں اور وہاں مختلف فورمز پر مسئلہ کشمیر سے متعلق پیش کی گئی پالیسی پر تفصیلی بریفنگ دی۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کی موجودہ صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے اور اس تناظر میں نوجوان نسل—خصوصاً جنریشن زی—کو پارٹی کے پیغام، نظریے اور جدوجہد سے جوڑنے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔

شوکت علی کشمیری نے آزاد کشمیر میں عوامی حقوق کے لیے سرگرم سیاسی کارکنوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور اعلان کیا کہ پارٹی ہر اس جدوجہد کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی جو عوامی حقوق، انسانی آزادی اور ترقی کے لیے کی جا رہی ہے۔

انہوں نے گزشتہ مدت میں شہید ہونے والے نوجوانوں کے لیے دعائے مغفرت بھی کی اور کشمیری صحافی سراب برکت کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

اس دوران دیگر جن پارٹی رہنماؤں نے تقاریر کیں ان میں شامل ہیں
محمد عدنان خان (صدر برمنگھم یونٹ)،
قمر خلیل (ترجمان برطانیہ زون و سٹیج سیکریٹری)،
ٹکا خان طاہر (مرکزی نشر و اشاعت)،
امجد یوسف (صدر یورپ زون)،
سردار طارق خان (صدر یوکے زون)،
محمود کشمیری (سینئر لیڈر)،
یاسر عرفات (سیکرٹری فنانس یورپ زون)،
محسن علی (نائب صدر برمنگھم)،
محمد حسیب طارق (ڈپٹی جنرل سیکریٹری)،
ہمایوں خورشید (سیکرٹری فنانس برمنگھم)،
ارسلان شوکت (سیکرٹری میڈیا)،
منیب اشفاق (رابطہ سیکرٹری)،
آفتاب خان (سینئر وائس پریذیڈنٹ برطانیہ)،
سعید خان،
عیان خان (آرگنائزر)،
عدنان سجاد (ڈپٹی آرگنائزر)،
کاشف محمود (ڈپٹی میڈیا سیکریٹری)،
راجہ حبیب (سینئر وائس پریزیڈنٹ برمنگھم)،
سندس شوکت (سیکرٹری خواتین برمنگھم)۔

اورسید وسیم عباس(صدر لوٹن برانچ )

تمام رہنماؤں نے مرکزی قیادت کی جدوجہد، تنظیمی ڈھانچے کی مضبوطی اور نوجوانوں کی شمولیت کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔

تقریب کے دوران شوکت علی کشمیری کے دیرینہ ساتھی اور پارٹی کے مرکزی ڈپٹی آرگنائزر کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا اور ان کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

مزید برآں جبران نسیم اور زرنوش نسیم کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا گیا۔

اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت علی کشمیری، محمود کشمیری، قمر خلیل اور سندس شوکت نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد عالمی و علاقائی حالات میں تیزی سے آنے والی تبدیلیوں کے تناظر میں پارٹی نوجوانوں کو حقائق سے آگاہ کرنا اور مستقبل کی سیاسی حکمتِ عملی واضح کرنا تھا۔۔۔۔ساٹس

پروگرام کے اختتام پر تمام شرکاء نے یادگار تصاویر بنوائیں اور تنظیمی یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا۔اس دوران سی این آئی اردو کی جانب سے لی گئیں تصاویر۔

01/12/2025

Address

Birmingham

Telephone

+441216785236

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when UKPNP Birmingham posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to UKPNP Birmingham:

Share