Shan-e-Kahuta

Shan-e-Kahuta Latest News updates and Entertainment

" ہوائی جہاز کے ذریعے بین الاقوامی سفرکے دوران حادثاتی موت پر مسافرکے ورثا کو 6کروڑ،اندرون ملک سفرکے دوران موت پر 2کروڑر...
29/11/2025

" ہوائی جہاز کے ذریعے بین الاقوامی سفرکے دوران حادثاتی موت پر مسافرکے ورثا کو 6کروڑ،اندرون ملک سفرکے دوران موت پر 2کروڑروپے اور سامان گم ہونے کی صورت میں ایک بیگ کا 6لاکھ روپے اداکئے جائیں گے"
نیا بل منظور

29/11/2025
کلر سیداں میں چیتے کی ہولناک آمد! خوف و ہراس کی فضا—اسکول بند، والدین پریشانتحصیل کلر سیداں کے نواحی علاقے سکوٹ کے گاؤں ...
26/11/2025

کلر سیداں میں چیتے کی ہولناک آمد! خوف و ہراس کی فضا—اسکول بند، والدین پریشان

تحصیل کلر سیداں کے نواحی علاقے سکوٹ کے گاؤں سلطان خیل میں گزشتہ دو روز سے رات کے اندھیروں میں چیتے کی پراسرار موجودگی نے پورے علاقے میں کھلبلی مچا دی ہے۔ گاؤں کے باسی شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہیں جبکہ والدین نے بچوں کی حفاظت کے پیش نظر اسکول بھی بند کرا دیا۔
گزشتہ شب تقریباً 8 بجے سلطان خیل پرائمری اسکول کے قریب بورنگ پر کام کرنے والے مزدوروں نے چیتے کے اچانک نمودار ہونے کی دہلا دینے والی اطلاع دی۔ مقامی افراد کے مطابق چیتا پلک جھپکتے میں جھاڑیوں میں غائب ہوگیا، جس سے گاؤں میں خوف مزید بڑھ گیا۔
چیتے کی موجودگی کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی تو والدین نے فوری طور پر بچوں کو گھروں تک محدود کر دیا۔ صورتحال کی سنگینی دیکھتے ہوئے آج اسکول انتظامیہ نے ایمرجنسی تعطیل کا اعلان کر دیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ وائلڈ لائف کے انسپکٹر چوہدری طلعت سہیل، مظفر عدنان، سفیر اور ان کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، جہاں پہلے سے ہی بڑی تعداد میں علاقہ مکین جمع تھے۔ ٹیم نے اسکول سے ملحقہ جنگل کا تفصیلی معائنہ کیا اور عوام کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا۔
وائلڈ لائف انسپکٹر کی اہم حفاظتی ہدایات
انسپکٹر نے موقع پر موجود لوگوں کو چیتے کی موجودگی کی صورت میں درج ذیل احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی: رات کے اوقات میں گھروں سے غیر ضروری باہر نہ نکلیں۔بچوں اور خواتین کو اکیلا باہر نہ جانے دیا جائے۔
موبائل کی ٹارچ و لائٹس ساتھ رکھیں اور ویران راستوں سے گریز کریں ۔ مویشیوں کو کھلے میں نہ چھوڑیں، ممکن ہو تو انہیں محفوظ باڑوں میں منتقل کریں ۔ مشکوک آوازیں یا چیتا نظر آنے پر فوراً وائلڈ لائف ہیلپ لائن پر اطلاع دیں۔
کسی صورت چیتے کے قریب جانے یا اس کا پیچھا کرنے کی کوشش نہ کریں ۔ علاقہ مکینوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ چیتے کو محفوظ طریقے سے پکڑنے یا علاقے سے ہٹانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ خوف کی فضا کا خاتمہ ہو سکے۔

پاکستان کے محنت کش جن کے پاس قانونی ورک ویزا ہے، کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس پر بلا وجہ آف لوڈ ہو رہے ہیں۔ ...
26/11/2025

پاکستان کے محنت کش جن کے پاس قانونی ورک ویزا ہے، کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس پر بلا وجہ آف لوڈ ہو رہے ہیں۔ لاکھوں روپے کا نقصان اور مستقبل کی امیدیں چھن رہی ہیں۔ FIA کہتی ہے تحقیقات جاری ہیں، لیکن انصاف ابھی دور ہے۔ آئیے سب مل کر حکومت اور ایف آئی اے سے مطالبہ کریں کہ ہر جائز ورک ویزا ہولڈر کو عزت، تحفظ اور سفر کی سہولت دی جائے کیونکہ یہ وہی محنت کش ہیں جو پاکستان کی عزت اور خوشحالی میں اپنا لہو پسینہ دیتے ہیں۔ جو بھی FIA اہلکار غلط کارروائی میں ملوث ہوں، ان کے خلاف شفاف تفتیش اور مناسب سزا دی جائے، تاکہ آئندہ ایسے معاملات کم ہوں۔

یہ ضروری ہے کہ FIA اور وزارت اوورسیز پاکستانیوں کے مابین پابندی اور چیکنگ کے معیارات کو عوامی طور پر شائع کریں تاکہ ہر کام کرنے والا جان سکے کہ کن بنیادوں پر اس کی پرواز روکی جا سکتی ہے۔

حالیہ عرصے کے دوران پاکستان میں ایسی کئی اطلاعات سامنے آئیں کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد جیسے بڑے شہروں کے ایئر پورٹس پر امیگریشن حکام نے بعض ایسے لوگوں کو بیرون ملک پروازوں پر سوار ہونے سے روکا جن کے پاسپورٹس پر ورک ویزا تھے۔

پاکستانی محنت کش یورپ، یونان، خلیجی ممالک اور دیگر ممالک میں غیر معمولی خدمات فراہم کرتے ہیں اور ان کی محنت پاکستان کی معیشت میں زبردست حصہ ڈالتی ہے۔ ان پر ناروا بینڈش، افواہیں یا تعطل نہ ہونا چاہیے۔

یہ ایشو بین الاقومی انسانی حقوق اور ورک اپلیکیشن پالیسیز کی روشنی میں بھی بہت اہم ہے پاکستان کی ساکھ کے لحاظ سے، یہ درست قدم ہوگا کہ سمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے ساتھ ساتھ جائز ورکرز کو محفوظ اور عزت والے طریقے سے سفر کی سہولت دی جائے۔

محکمہ فوڈ اتھارٹی کا کہوٹہ میں کیمیکل ملا دودھ اور دہی فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
25/11/2025

محکمہ فوڈ اتھارٹی کا کہوٹہ میں کیمیکل ملا دودھ اور دہی فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

Address

Birmingham

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shan-e-Kahuta posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Shan-e-Kahuta:

Share