
27/09/2025
کھوئیرٹہ معصوم بچی تسمیہ قتل کیس کے بعد حالات ایک بار پھر کشیدہ ہو گئے۔ مشتعل مظاہرین نے پولیس تھانے کا گھیراؤ کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک نوجوان اور ایک پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ حالات کو قابو میں لانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
مقتولہ تسمیہ کے والد کا کہنا ہے کہ "آج 53 دن گزر گئے لیکن ہمیں ابھی تک انصاف نہیں ملا، ہم دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ انصاف کے بجائے ہمیں رلایا جا رہا ہے۔" ان کا مزید کہنا تھا کہ انصاف کی فراہمی میں تاخیر نے لواحقین کے زخموں کو اور گہرا کر دیا ہے۔
علاقے کے مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے اور متاثرہ خاندان کو انصاف مل سکے۔
پولیس کی جانب سے زخمی پولیس اہلکاروں کی لسٹ جاری کر دی گئی