Eagle News Kharian & Dinga

Eagle News Kharian & Dinga خبروں کی دنیا

11/08/2025

آج پاکستانیوں نے کاپی پیسٹ کا ریکارڈ بنا دیا۔
کون سی تحریر آج سب زیادہ کاپی ہوئی بتانے کی اجازت نہیں دیتا ہوں
انج تے فیئر انج ای سہی

یہ جاپان ہے جنابجاپان میں کوّوں کو ناپسندیدہ پرندوں میں شمار کیا جاتا ہے کیونکہ یہ کچرے کے تھیلے پھاڑ کر سڑکوں پر گندگی ...
11/08/2025

یہ جاپان ہے جناب
جاپان میں کوّوں کو ناپسندیدہ پرندوں میں شمار کیا جاتا ہے کیونکہ یہ کچرے کے تھیلے پھاڑ کر سڑکوں پر گندگی پھیلا دیتے ہیں، کھیتوں اور سبزی و پھل کی فصلوں کو نقصان پہنچاتے ہیں اور ان کی چیخ پکار بھی بہت شور مچاتی ہے۔
چونکہ جاپانی قانون جانوروں کو مارنے کی اجازت نہیں دیتا، اس لیے حل نکالنا ضروری تھا۔ حل یہ نکلا کہ کوّوں کی زبان سیکھی جائے اور ساؤنڈ ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا جائے۔

یہ کام محقق "ناوکی تسوکاہارا" کو سونپا گیا جو کوّوں کے رویے کا ماہر ہے۔ اس نے نہایت حساس آلات سے کوّوں کی آوازیں ریکارڈ کیں، بالکل ویسے جیسے فوجداری تحقیقات میں کیے جاتے ہیں، اور ساتھ ہی ہر آواز کے بعد کوّے کیا عمل کرتے ہیں، یہ بھی نوٹ کیا۔

ڈیٹا کے تجزیے سے تقریباً 40 الفاظ کا پتہ چلا، جیسے "مجھے کھانا مل گیا"، "آؤ یہاں محفوظ ہے" اور "خطرہ ہے، یہاں سے بھاگ جاؤ"۔
تحقیق درست ثابت ہونے کے بعد یاماجاتا کے حکام نے کوڑا جمع کرنے کے مقامات کے پاس اسپیکر لگائے جو کوّؤں کی زبان میں پیغام "خطرہ ہے، یہاں سے بھاگ جاؤ" بجاتے تھے۔ حیرت انگیز طور پر کوّے فوراً وہاں سے اڑ جاتے اور تب تک واپس نہ آتے جب تک صفائی کی گاڑیاں آکر کچرا اٹھا نہ لیتیں۔

پھر حکام نے ایک اور جگہ کوّؤں کے لیے کھانا رکھا اور وہاں اسپیکر سے "مجھے کھانا مل گیا" کا پیغام کوّؤں کی زبان میں چلایا۔ کوّے فوراً وہاں پہنچے اور وہیں کھانے لگے۔

اب جانوروں کے سائنس کے محکمے نے اس تجربے کو مزید آگے بڑھایا ہے اور پرندوں و جانوروں کی مختلف زبانیں سمجھنے کی ٹیکنالوجی پر کام جاری ہے۔

واقعی جاپان ہمیں حیران کرنے سے باز نہیں آتا۔

﴿وَمَا مِن دَابَّةٍ فِي ٱلۡأَرۡضِ وَلَا طَائِرٖ يَطِيرُ بِجَنَاحَيۡهِ إِلَّآ أُمَمٌ أَمۡثَالُكُمۚ﴾
ترجمہ: اور زمین میں چلنے والا کوئی جاندار اور اپنے دونوں پروں سے اڑنے والا کوئی پرندہ ایسا نہیں مگر وہ بھی تمہاری ہی طرح ایک امت ہے۔

یہ آیت سورۃ الانعام (آیت 38) سے ہے اور اس کا مفہوم یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہر مخلوق کو ایک منظم نظام اور اندازِ زندگی عطا کیا ہے، جیسے انسانوں کی اپنی معاشرت اور اصول ہیں۔۔۔

10/08/2025

تعلیم کا غروب ہوتا سورج
یونیورسٹیوں اور کالجوں کے ایڈمشن ڈیسک سنسان ہو رہے ہیں، جیسے کسی پرانی لائبریری کے ٹوٹے شیلفوں پر برسوں سے کوئی کتاب ہاتھ نہ لگی ہو۔ نہ نوجوان آ رہے ہیں، نہ خواب۔ وہ مضامین جن کی کبھی معاشرتی توقیر تھی، اب ان کے نام بھی زنگ آلود بورڈز پر اداس لٹک رہے ہیں - اردو، فارسی، ریاضی، اسلامیات، فزکس، فلسفہ، تاریخ، سوشیالوجی۔ شماریات، معاشیات، نفسیات، کیمسٹری، باٹنی زوالوجی، لینگویجز، یہ سب گویا خاموشی سے اپنے جنازے کے منتظر ہیں۔
کیا قصور نوجوان کا ہے؟ شاید نہیں۔ جب ایک ٹک ٹاک ویڈیو کے ہونٹوں اور ہلکی سی ادا پر کمائی، ایک ایم فل یا پی ایچ ڈی کی برسوں کی محنت سے زیادہ ہو جائے، تو پھر کون بے وقوف ہے جو اپنا جوانی کا سرمایہ کسی کلاس روم کی چاک دھول میں جھونکے؟
ایچ ای سی کی حالت اس بوڑھے بزرگ جیسی ہے جو گھر کے کونے میں کھانسی کے دورے لیتا ہے، مگر پرانے خوابوں اور یادوں کے سہارے زندہ ہے۔ کیو ای سی اور اکیڈمک آڈٹ اور رینکنگ کی دوڑ کی "ڈاکومینٹیشنز"، اور جھوٹے سچے پراجیکٹس نے تعلیمی عمارت کو کھوکھلا کر دیا ہے۔ جیسے صرف رپورٹیں اور چیک لسٹس ہی تعلیم ہوں، اور استاد کا پڑھانا اور ریسرچ کروانا ایک بے وقعت سا رسمی کام گنا جا رہا ہو
والدین کے پاس فیس نہیں، جامعات کے پاس فنڈ نہیں۔ کئی اداروں کو شاید اپنی زمین یا درخت بیچ کر بھی کلاسیں چلانی پڑیں۔
یہ بحران آ چکا ہے — اور یہ محض تعلیم کا بحران نہیں، یہ معاشرے کی سانس رکنے کا لمحہ ہے۔
سوال یہ نہیں کہ آگے کیا ہو گا… سوال یہ ہے کہ ہم نے اس شام میں، اس ڈوبتے سورج کی آخری کرن میں، کچھ بچانے کا فیصلہ کب کرنا ہے؟
copied

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکہ  میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت خود کو "وشوا گرو" کے طور پر پیش کرنا...
10/08/2025

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت خود کو "وشوا گرو" کے طور پر پیش کرنا چاہتا ہے، لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے۔ بھارت اب بھی خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے پر بضد ہے، جس پر پاکستان پہلے ہی واضح کر چکا ہے کہ بھارتی جارحیت کا منہ
توڑ جواب دیا جائے گا۔
ہم اپنے جہازوں کی گنتی کے لیے تیار ہیں انڈیا بھی اپنے جہازوں کی گنتی کرنے دے۔ ہندوستانیوں کو اپنا نقصان قبول کرنا چاہیے، سپورٹس مین اسپرٹ ایک خوبی ہے۔
ہم ہندوستان کے مشرق سے شروع کریں گے، ان کے انتہائی قیمتی وسائل کو نشانہ بنائیں گے، اور مغرب کی طرف بڑھیں گے۔
اگر بھارت نے ڈیم بنایا تو پاکستان اسے دس میزائلوں سے تباہ کر دے گا۔
دریائے سندھ ہندوستانیوں کی خاندانی ملکیت نہیں ہے۔ ہمارے پاس میزائلوں کی کمی نہیں، الحمدللہ۔
ہم ایٹمی ہتھیاروں سے لیس قوم ہیں، اگر ہمیں لگا ہے کہ ہم ڈوب رہے ہیں تو ہم آدھی دنیا کو اپنے ساتھ لے کر جائیں گے۔

10/08/2025

الحمدللہ رب العالمین
گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ڈنگہ مین کے ہونہار طالب علم عبدالرافع نے تقریری مقابلے میں تحصیل بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ ہم اس شاندار کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں۔
منجانب: ہیڈ ماسٹر و سٹاف

10/08/2025

*📢 پنجاب بورڈ رزلٹ اپڈیٹ 2025*

*🔹 9ویں جماعت کا رزلٹ:*
🗓️ 22 اگست 2025

*🔹 12ویں جماعت (2nd Year) کا رزلٹ:*
🗓️ 12 ستمبر 2025

*🔹 11ویں جماعت (1st Year) کا رزلٹ:*
🗓️ 1 اکتوبر 2025

10/08/2025

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
📢 اہم اطلاع برائے پنشنرز

کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (CGA) اور NADRA کے درمیان نیا معاہدہ طے پایا ہے۔
اب سالانہ زندگی کا ثبوت (Proof of Life) اور خاندانی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (FRC) کی تصدیق NADRA کے ذریعے ہوگی۔

اہم نکات:
1️⃣ پہلے یہ کام بینک یا اکاؤنٹس آفس کرتا تھا، اب یہ اختیار NADRA کو دے دیا گیا ہے۔
2️⃣ تصدیق کے طریقے:

بایومیٹرک ویریفکیشن (انگوٹھے یا فنگر پرنٹ)

فیس ریکگنیشن (چہرے کی شناخت)

متبادل طریقہ (اگر بایومیٹرک یا فیس ریکگنیشن ممکن نہ ہو)
3️⃣ تصدیق کہاں ہوگی:

Pak-ID موبائل ایپ (گھر بیٹھے)

قریبی NADRA سینٹر جا کر
4️⃣ یہ تصدیق سال میں ایک بار لازمی کروانی ہوگی۔
5️⃣ تصدیق مکمل ہونے کے بعد ڈیٹا خودکار طور پر اکاؤنٹس آفس کو بھیج دیا جائے گا، الگ سے فارم جمع کرانے کی ضرورت نہیں۔

فائدے:
✔ بینک اور اکاؤنٹس آفس کے چکر ختم
✔ تیز، آسان اور محفوظ نظام
✔ آن لائن سہولت دستیاب

🔹 براہ کرم یہ اطلاع دوسرے پنشنرز تک بھی پہنچائیں تاکہ سب وقت پر اپنی تصدیق کروا سکیں۔

سعودی عرب نے میلاف کولا لانچ کر دیا۔کھجور سے تیار کردہ دنیا کا پہلا سافٹ ڈرنک، جو کوکا کولا اور پیپسی جیسے مشروبات کے لی...
10/08/2025

سعودی عرب نے میلاف کولا لانچ کر دیا۔
کھجور سے تیار کردہ دنیا کا پہلا سافٹ ڈرنک، جو کوکا کولا اور پیپسی جیسے مشروبات کے لیے ایک ممکنہ چیلنجر کے طور پر کھڑا ہو رہا ہے۔ یہ مشروب کھجور کی قدرتی مٹھاس اور غذائی اجزاء کا استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے، اور ایک صحت مند متبادل پیش کرتا ہے۔

* *حافظ سویٹس اینڈ بیکرز**عمدہ اور لذیذ مٹھائیوں کا واحد مرکز* *ڈنگہ برانچ ۔ نزد پرانا سکندر شاہ* *قبرستان کولیاں روڈ ڈن...
09/08/2025

* *حافظ سویٹس اینڈ بیکرز*
*عمدہ اور لذیذ مٹھائیوں کا واحد مرکز*
*ڈنگہ برانچ ۔ نزد پرانا سکندر شاہ* *قبرستان کولیاں روڈ ڈنگہ*
*03023581895*
*03045902815*
*03267008787*

09/08/2025

*Today 9 August official update*

*📢 تمام والدین، اساتذہ اور طلباء کے لیے اہم اطلاع*

اگر *کوئی بھی اسکول* یکم ستمبر سے *پہلے کھلتا ہے* تو
فوری طور پر رپورٹ کریں:
📞 *ایجوکیشن ہیلپ لائن*:
0316-0261408

🚫 وقت سے پہلے اسکول کھولنا *قانوناً منع ہے*
✅ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف *سخت کارروائی* کی جائے گی

براہ کرم تعاون کریں اور قانون کی پاسداری یقینی بنائیں۔

*📢 چھٹیوں کا نوٹیفکیشن سرکاری اور پرائیویٹ دونوں اسکولوں کے لیے ہے*

🔒 *خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہوگی*
✅ کسی بھی اسکول نے اگر مقررہ تاریخ سے پہلے تدریسی عمل شروع کیا تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

📞 رپورٹ کرنے کے لیے رابطہ کریں:
*0316-0261408*
(ایجوکیشن ہیلپ لائن)*

برائے مہربانی قواعد و ضوابط کی پابندی کریں۔

*Education minister rana Sikandar Hayat*

31 دسمبر تک تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولز بند۔
09/08/2025

31 دسمبر تک تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولز بند۔

09/08/2025

Address

930 Stratford Road
Birmingham
B114BT

Telephone

923002568625

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Eagle News Kharian & Dinga posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Eagle News Kharian & Dinga:

Share

Category