Eagle News Network

Eagle News Network خبروں کی دنیا

26/09/2026
13/09/2026

ضیاء النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس ڈنگہ

حضرت علامہ عبد الرزاق صدیقی صاحب، پاکستان کے معروف دینی و علمی ادارے دارالعلوم محمدیہ غوثیہ، بھیرہ شریف (سرگودھا) کے ممت...
11/09/2026

حضرت علامہ عبد الرزاق صدیقی صاحب، پاکستان کے معروف دینی و علمی ادارے دارالعلوم محمدیہ غوثیہ، بھیرہ شریف (سرگودھا) کے ممتاز ترین اساتذہ اور شیخ الحدیث ہیں。
وہ دنیائے اسلام کی عظیم علمی و روحانی شخصیت، ضیاء الامت پیر محمد کرم شاہ الازہریؒ کے تربیت یافتہ اور ان کے مشن (قدیم و جدید علوم کے امتزاج) کو آگے بڑھانے والے اہم ستون مانے جاتے ہیں。 علمی و تدریسی خدمات ومنصبِ شیخ الحدیث: آپ دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف کے شعبہ حدیث میں "دورۂ حدیث شریف" کے طلبہ کو تدریس دیتے ہیں، جو کسی بھی اسلامی مدرسے کا سب سے اعلیٰ تعلیمی درجہ ہوتا ہے۔
استاذ العلماء کا مرتبہ: گزشتہ کئی دہائیوں سے بھیرہ شریف میں تدریس کے باعث پاکستان اور دنیا بھر میں ان کے ہزاروں شاگرد موجود ہیں جو اب خود مفتی، مفسر، خطیب اور جامعات کے پروفیسرز کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں。
علمی وقار: آپ کو دارالعلوم کے اساتذہ اور طلبہ میں ان کی سادگی، تقویٰ، اور علمِ حدیث پر گہری گرفت کی وجہ سے انتہائی احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے。 دارالعلوم محمدیہ غوثیہ سے وابستگی: دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف کا شمار پاکستان کے ان چند اہم ترین اداروں میں ہوتا ہے جہاں روایتی درسِ نظامی کے ساتھ ساتھ جدید عصری تعلیم (میٹرک سے بی اے اور ایم اے تک) دی جاتی ہے۔ علامہ عبدالرزاق صدیقی صاحب اس تعلیمی انقلاب کا ایک بڑا حصہ ہیں اور وہ کئی نسلوں کی علمی و فکری آبیاری کر چکے ہیں۔

علامہ ملک محمد بوستان پاکستان کے ایک مایہ ناز عالمِ دین، مترجم اور محقق ہیں۔ آپ کا تعلق معروف علمی درسگاہ دارالعلوم محمد...
11/09/2026

علامہ ملک محمد بوستان
پاکستان کے ایک مایہ ناز عالمِ دین، مترجم اور محقق ہیں۔ آپ کا تعلق معروف علمی درسگاہ دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف سے ہے، جہاں آپ طویل عرصے سے تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
علمی دنیا میں آپ کی بنیادی پہچان عربی زبان کی معرکۃ الآراء اور ضخیم اسلامی کتب کے سلیس اور بامحاورہ اردو تراجم ہیں۔ آپ کے نمایاں علمی و تحقیقی کام درج ذیل ہیں:
۔ سنن نسائی شریف کا اردو ترجمہ:
آپ نے صحاح ستہ (حدیث کی چھ مستند ترین کتابوں) میں شامل مشہور کتاب "سنن نسائی شریف" (تصنیف: امام عبدالرحمٰن نسائی) کا عربی سے اردو میں انتہائی شاندار اور آسان ترجمہ کیا ہے، جو ضیاء المصنفین بھیرہ شریف کے زیرِ اہتمام شائع ہوا۔ فتاویٰ شامی (رد المحتار) کا ترجمہ :
فقہ حنفی کی سب سے مستند اور جامع کتاب "فتاویٰ شامی" (تصنیف: علامہ ابن عابدین شامی) کے اردو ترجمے میں آپ نے دیگر جید علماء کے ساتھ مل کر کلیدی کردار ادا کیا۔ یہ ضخیم علمی کام ضیاء القرآن پبلیکیشنز لاہور نے شائع کیا ہے۔
شرح سیرت ابنِ ہشام (الروض الانف)
سیرتِ نبویؐ پر لکھی گئی مستند ترین کتاب "سیرت ابنِ ہشام" کی شرح "الروض الانف" (تصنیف: امام ابو القاسم عبدالرحمٰن سہیلی) کا اردو ترجمہ بھی علامہ ملک محمد بوستان کے قلم کا ایک بڑا شاہکار ہے۔

شیخ الادب حضرت علامہ ملک عطا محمد صاحب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔استاد العلماء حضرت علامہ شیخ الادب ملک عطا محمد صاحب زید شرفہ مرکزی...
11/09/2026

شیخ الادب حضرت علامہ ملک عطا محمد صاحب
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

استاد العلماء حضرت علامہ شیخ الادب ملک عطا محمد صاحب زید شرفہ مرکزی دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف کے جید ترین اور سینئر ترین اساتذہ میں سے ایک ہیں۔

آپ کو بھیرہ شریف میں حضور ضیاءالامت رحمه اللہ علیہ کے "شاہینِ اول" ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے

آپ کا علمی قد کاٹھ: آپ دارالعلوم محمدیہ غوثیہ کے ان پانچ ابتدائی شاگردوں میں شامل ہیں جنہیں بانی دارالعلوم بھیرہ شریف، ضیاء الامت جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری رحمۃ اللہ علیہ نے خود تیار کیا تھا۔

منصب: آپ اس عظیم دینی درسگاہ میں شیخ الادب کے طور پر کم و بیش عرصہ 70 سال سے طلباء کو علم و ادب کے زیور سے آراستہ کر رہے ہیں۔

الحمدللہ ! مجھے بھیرہ شریف دوران طالبعلمی آپ سے پڑھنے کا شرف حاصل ہے اور یہ بات دوستوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے مجھے انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے
کہ انشاءاللہ العزیز یہ عظیم شخصیت 13 ستمبر بروز اتوار بعد نماز عشاء جامع مسجد حیدریہ ڈنگہ میں تشریف فرما ہونے والی ہے آیئے اس عظیم شخصیت کا دیدار بھی کریں اور آپ کی سوچ فیضیاب بھی ہوں
جزاک اللہ خیرا
منجانب الکرم فرینڈز ڈنگہ زون

یہ دنیا تماشہ نہیں ھے۔۔۔۔!!اس وقت کے جج چوھدری افتخار جس نے ایک اربوں لوٹنے والے مجرم کیساتھ اہنی بیٹی کی شادی کی ۔۔یہ ج...
10/09/2026

یہ دنیا تماشہ نہیں ھے۔۔۔۔!!
اس وقت کے جج چوھدری افتخار جس نے ایک اربوں لوٹنے والے مجرم کیساتھ اہنی بیٹی کی شادی کی ۔۔یہ جج اسی طرح کے ھیںپیسوں کیلیے ایمان بیچ دیتے ھیں بعد میں انکی قبریں بھی نامعلوم بن جاتی ھیں جن پر لوگ آکر پیشاب کرتے پایے گئے ھیں نہ جانے عاصم منیر سمیت سب کس کے لیے یہ دولت جمع کرتے ھیں جو انکو نصیب بھی نہیں ھوتی انکی اولادیں انکی قبروں پر بھی نہءں اتیں جنکے لیے انہوں نے اخرت خراب کی ھوتی ھے ۔۔۔بہرحال یہ بہ طور عبرت واقعہ سنیں
حرام کے اربوں روپے کا مالک لاہور کا وہ شخص جسکے متاثرین نے اسکا جنازہ روک لیا تھا اور بعد ازاں اپنے پیسے لینے اسکی قبر پر پہنچ جاتے تھے ۔۔۔۔۔ڈاکٹر امجد سابق آئی جی پنجاب سردار محمد چوہدری کا داماد تھا ۔ اللہ تعالیٰ نے اس پر دولت کی بارش کی اور یہ اس بارش میں نہاتا کیچڑ میں جا گرا‘ اس نے سب سے پہلے ایڈن ہاؤسنگ سکیم کے 13 ہزار ممبرز کے دس ارب روپے ہڑپ کیے ۔اور پھر اس نے ای او بی آئی کے پنشنر کی بڑی رقوم بھی اڑا لیں ۔ متاثرین نے احتجاج کرنا شروع کر دیا تو ان دنوں افتخار محمد چودھری چیف جسٹس تھے‘ سو موٹو لیا گیا‘ عدالت میں پیشیاں شروع ہوئیں‘ لاہور کے ایک وکیل کےذریعے چیف جسٹس اور ملزم کے درمیان رابطہ ہوا اور یہ رابطہ بہت جلد رشتے داری میں بدل گیا‘۔۔ ڈاکٹر امجد کے صاحبزادے مرتضیٰ امجد اور افتخار محمد چودھری کی صاحبزادی افرا افتخارکی شادی ہو گئی۔ اور یوں ایڈن ہاؤسنگ سکیم اور ای او بی آئی کے کیسز کھوہ کھاتے چلے گئے۔‘ دور بدلا‘ نیب کے مقدمے شروع ہوئے تو پورا خاندان ملک سے بھاگ گیا‘ نیب نے ریڈ وارنٹ جاری کر دیے‘ ایف آئی اے نے 26 ستمبر 2018ء کو مرتضیٰ امجد کو دوبئی سے گرفتار کر لیا‘ افتخار محمد چودھری نےکوشش کی لاہور ہائی کورٹ کے ایک جج نے ریڈ وارنٹ کو غیرقانونی قرار دے دیا۔۔ اور یہ لوگ خاندان سمیت کینیڈا شفٹ ہو گئے‘ کیسز چلتے رہے اور افتخار محمد چودھری کا اثرورسوخ ڈاکٹر امجد کو بچاتا رہا‘ فراڈ کی رقم 25 ارب روپے تک پہنچ گئی‘ یہ اس دوران پلی بارگین کے لیے بھی راضی ہو گیا لیکن یہ تین ارب روپے دے کر 25 ارب روپے معاف کرانا چاہتا تھا‘ نیب نہیں مانا‘ یہ اس دوران کسی پراسرار بیماری کا شکار ہو گیا‘ پاکستان آیا‘ علاج شروع ہوا لیکن طبیعت بگڑتی رہی یہاں تک کہ دنیا بھر کے ڈاکٹرز‘ ادویات اور افتخار محمد چودھری کا اثرورسوخ بھی کام نہ آیا اور ڈاکٹر امجد 23 اگست 2021ء کو لاہور میں انتقال کر گیا‘ لواحقین نے اسے خاموشی کے ساتھ دفن کرنے کی کوشش کی لیکن متاثرین کو خبر ہو گئی اور یہ پلے کارڈز اور پوسٹرز لے کر پہلے اس کے گھر اور پھر جنازے پر پہنچ گئے ،اور ’’ہماری رقم واپس کرو‘‘ کے نعرے لگانے لگے‘ پولیس بلائی گئی‘پولیس جنازے اور احتجاجیوں کے درمیان کھڑی ہو گئی‘ پولیس کی مدد سے جنازہ اٹھایا گیا اور پولیس ہی کی نگرانی میں ڈاکٹر امجد کو دفن کیا گیا‘ متاثرین بعد میں بھی اس کی قبر پر آتے رہے جس کی وجہ سے خاندان نے وہاں گارڈز کھڑے کر دیے ۔۔یہ انتہا درجے کا عبرت ناک واقعہ ہے لیکن آپ اس سے بھی بڑی عبرت ملاحظہ کیجئے‘ ڈاکٹر امجد نے جس خاندان اور جن بچوں کے لیے 25 ارب روپے کا فراڈ کیا تھا‘ وہ جنازے کے وقت کینیڈا میں بیٹھے تھے اور ان میں سے کوئی شخص اسے مٹی کے حوالے کرنے کے لیے پاکستان نہیں آیا تھا۔۔۔ کسی شاعر نے کیا خوب کہا ہے ۔ یہ عبرت کی جاء ہے تماشا نہیں ہے ۔۔۔

Address

930 Stratford Road
Birmingham
B114BT

Telephone

923002568625

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Eagle News Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Eagle News Network:

Shortcuts

Share

Category