
18/07/2025
کہوٹہ میں 4 افراد قتل، 2 سگے بھائی بھی شامل،
(احمد نواز کھوکھر،کرائم رپورٹ)
چار افراد کا بہیمانہ قتل، جن میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں، افسوسناک واقعہ تھانہ کہوٹہ کے علاقہ بھون میں پیش آیا، قتل کی لرزہ خیز واردات میں رات کی تاریکی میں فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کر دیا گیا،فائرنگ سے دو سگے بھائی ثمر اقبال ولد عبدالرؤف اور جنید گل ولد عبدالرؤف قتل ہوئے اور دوسرے 2 مقتولین میں متین کیانی اور شعیب شامل ہیں،ایس پی نبیل کھوکھر اور پولیس تھانہ کہوٹہ جائے وقوعہ پہنچ گئی،لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ منتقل کر دی گئیں، قتل کی یہ واردات پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتائی جاتی ہے،