Apna Dais Digital

Apna Dais Digital Official page Apna Dais Digital

فیفا ورلڈ کپ، رونالڈو کا جادو چل گیا، پرتگال نے ازبکستان کو 5-0 سے ڈھیر کر دیاہیوسٹن میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ...
24/06/2026

فیفا ورلڈ کپ، رونالڈو کا جادو چل گیا، پرتگال نے ازبکستان کو 5-0 سے ڈھیر کر دیا
ہیوسٹن میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ میچ میں پرتگال نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ازبکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-5 سے شکست دے دی۔

میچ کا مرکز ایک بار پھر پرتگال کے تجربہ کار اسٹار کرسٹیانو رونالڈو رہے جنہوں نے دو گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

میچ کے آغاز میں ہی پرتگال نے جارحانہ انداز اپنایا اور چھٹے منٹ میں 41 سالہ رونالڈو نے شاندار فنش کے ساتھ ٹیم کو برتری دلائی۔

چند منٹ بعد پرتگال نے دباؤ برقرار رکھا اور 17ویں منٹ میں نونو مینڈس نے فری کک پر لو ڈرائیو کے ذریعے گیند کو جال میں پہنچا کر اسکور 0-2 کر دیا۔

پہلے ہاف کے وسط میں ازبکستان نے ایک لمبی رینج سے گول کیا تھا تاہم ریفری نے فاؤل قرار دے کر اسے منسوخ کر دیا۔

اس موقع کے بعد پرتگال نے دوبارہ کنٹرول سنبھالا اور 39ویں منٹ میں رونالڈو نے اپنا دوسرا گول داغ کر اسکور 0-3 کر دیا۔

دوسرے ہاف میں بھی پرتگال کی گرفت کم نہ ہوئی اور مسلسل حملوں نے ازبک دفاع کو دباؤ میں رکھا۔ 60ویں منٹ میں ایک بدقسمت لمحے میں برونو فرنانڈس کے کارنر پر ہونے والی کوشش کے دوران گیند ازبک کھلاڑی سے ٹکرا کر اپنے ہی گول میں چلی گئی جس سے پرتگال کو چوتھا گول مل گیا۔

اختتامی لمحات میں رافائل لیاؤ نے شاندار انفرادی موو کے بعد خوبصورت فنش کرتے ہوئے اسکور 0-5 تک پہنچا دیا۔ اضافی وقت میں رونالڈو ہیٹ ٹرک کے قریب ضرور پہنچے لیکن آخری کوشش کامیاب نہ ہو سکی۔

پوری ٹیم کی شاندار کارکردگی کے باوجود رونالڈو ایک بار پھر میچ کے مرکزی کردار رہے، جبکہ پرتگال نے اس جیت کے ساتھ گروپ میں اپنی پہلی کامیابی اپنے نام کر لی۔

ایران نے اپنی جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیاایران نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کو...
24/06/2026

ایران نے اپنی جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا
ایران نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کو حالیہ حملوں سے متاثرہ اپنی جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے واضح کیا ہے کہ فردو، نطنز اور اصفہان سمیت ان ایٹمی مراکز تک آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کی رسائی نہیں دی جائے گی جنہیں حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں سے نقصان پہنچا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں کسی بھی غیر ملکی ٹیم کو ان حساس مقامات تک جانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ترجمان نے ان خبروں کی بھی تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے سوئٹزرلینڈ میں عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات کی ہے۔

دوسری جانب منجمد اثاثوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران کو اپنے منجمد فنڈز کے استعمال میں کسی نئی پابندی یا رکاوٹ کا سامنا نہیں ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران جوہری تنصیبات کے مکمل معائنے پر رضامند ہو چکا ہے۔

ان کے مطابق اگر تہران تیار نہ ہوتا تو مذاکرات کی پیش رفت ممکن نہ ہوتی۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ضرورت پڑنے پر بحری ناکہ بندی کے لیے امریکی افواج پہلے ہی موجود ہیں تاہم فی الحال ایسی کسی صورتحال کا امکان کم ہے۔

انہوں نے یہ بھی اشارہ دیا کہ ایران کے منجمد اثاثے امریکی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے نگرانی میں رکھے جائیں گے۔

شادی کے وقت دی گئی جائیداد دلہن کی ملکیت، سپریم کورٹسپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ شادی کے وقت کسی خاتون کو اس کے والدین،...
24/06/2026

شادی کے وقت دی گئی جائیداد دلہن کی ملکیت، سپریم کورٹ
سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ شادی کے وقت کسی خاتون کو اس کے والدین، رشتہ داروں، شوہر یا سسرال والوں کی طرف سے اس کے ذاتی استعمال اور فائدے کے لیے دی گئی کوئی بھی جائیداد مکمل طور پر اسی کی ملکیت ہوتی ہے۔

ملکیت کا تعین نام سے نہیں بلکہ منتقلی کے پسِ پردہ نیت اور اس پر دلہن کے خصوصی حق سے ہوتا ہے۔ اس لیے شوہر یا اس کے خاندان کی طرف سے ایسی جائیداد کو اپنے پاس رکھنا، محروم کرنا یا اس کا غلط استعمال کرنا بیوی کے مالکانہ حقوق کو غیر قانونی طور پر روکنے کے مترادف ہے اور وہ مجاز فیملی کورٹ کے سامنے قانونی کارروائی کے ذریعے اسے واپس حاصل کرنے کی حقدار ہے۔

یہ بات جہیز کی واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس شکیل احمد کے تحریر کردہ 4 صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہی گئی ہے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے اس معاملے کی سماعت کی۔ عدالت نے نوٹ کیا کہ مدعا علیہ (بیوی) نے واضح طور پر دعویٰ کیا تھا کہ شادی کے وقت اس کے والدین نے اسے اس کے خصوصی استعمال اور فائدے کے لیے 87 تولے وزنی سونے کے زیورات تحفے میں دیے تھے۔

عدالتی آرڈر میں کہا گیا کہ ہمارے معاشرے کے سماجی حقائق میں دلہن کو تحفے میں دیے جانے والے زیورات اور آرائشی اشیا محض رسمی لوازمات نہیں ہوتے بلکہ یہ اکثر مالی تحفظ اور معاشی خودمختاری کی ایک شکل بھی ہوتے ہیں جو شادی کے بندھن میں بندھنے والی خاتون کے لیے مقصود ہوتی ہے۔ ایسی جائیداد، قطع نظر اس کے کہ اسے جہیز، دلہن کے تحائف یا ذاتی سامان قرار دیا جائے۔

صوبے مقامی حکومتوں کو اختیارات منتقل کرنے میں بڑی رکاوٹوفاقی حکومت سے مالی وسائل اور اختیارات حاصل کرنیوالے صوبے خودمقام...
24/06/2026

صوبے مقامی حکومتوں کو اختیارات منتقل کرنے میں بڑی رکاوٹ
وفاقی حکومت سے مالی وسائل اور اختیارات حاصل کرنیوالے صوبے خودمقامی حکومتوں کو اختیارات منتقل کرنے میں رکاوٹ بن گئے ہیں، جس کے باعث 18ویں آئینی ترمیم کے تحت نچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی کاعمل ادھورا رہ گیاہے۔

اقتصادی پالیسی و بزنس ڈیولپمنٹ کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2026-27 میں صوبوں کو وفاقی حکومت سے تقریباً 9۔2 کھرب روپے منتقل کیے جائیں گے، تاہم مقامی حکومتوں کوصرف 1۔8 کھرب روپے ملیں گے، عوام کے سب سے قریب موجودمقامی حکومتیں وسائل کے اعتبار سے سب سے زیادہ نظرانداز ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کو وفاقی منتقلیوں میں 8۔1 فیصداضافہ ملے گا، مقامی حکومتوں کیلیے مختص فنڈز میں 11۔8 فیصدکمی متوقع ہے،جس سے وفاقی وسائل میں مقامی حکومتوں کاحصہ 22۔8 فیصدسے کم ہو کر 18۔6 فیصد رہ جائیگا، بلوچستان میں بھی وفاقی وصولیوں میں 4۔1 فیصداضافے کے باوجودمقامی حکومتوں کیلیے فنڈز میں 9۔2 فیصد کمی کاامکان ظاہرکیاگیا۔

ماہر معاشیات ڈاکٹر جاذب ممتاز نے کہاکہ 18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو اختیارات تو منتقل کر دیے گئے،صوبے خود یہ اختیارات ضلعی اورمقامی سطح تک منتقل کرنے میں ناکام رہے۔ دوسری جانب سندھ اورخیبرپختونخوانے مقامی حکومتوں کیلیے مختص رقوم میں نسبتاً اضافہ کیاہے،سندھ نے مقامی حکومتوں کو دی جانیوالی منتقلیوں میں 147 فیصد، جبکہ خیبرپختونخوا نے 9۔5 فیصد اضافہ کیا، تاہم ماہرین کے مطابق یہ اضافہ بھی ضرورت کے مقابلے میں ناکافی ہے۔

سینٹر فار پیس اینڈ ڈیولپمنٹ انیشی ایٹوکے ایگزیکٹو ڈائریکٹرمختار احمد علی کاکہناہے کہ آئین کے آرٹیکل 140 اے کے باوجودصوبوں نے سیاسی، انتظامی اور مالی اختیارات مقامی حکومتوں کومنتقل نہیں کیے۔

ڈاکٹر جاذب ممتاز نے کراچی کی مثال دیتے ہوئے کہاکہ 2010-11 سے 2024-25 تک سندھ کے ترقیاتی اخراجات میں شہرکو اسکی آبادی کے تناسب سے کہیں کم فنڈز ملے،جس کے باعث کراچی کو تقریباً 1۔36 کھرب روپے کے ترقیاتی خسارے کاسامناکرنا پڑا۔

سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے کہاکہ پاکستان کے کمزور سماجی اشاریے مقامی حکومتوں کی عدم فعالیت سے جڑے ہوئے ہیں، انسانی ترقی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک مقامی حکومتوں کو مناسب فنڈنگ اور اختیارات فراہم نہ کیے جائیں۔

پاکستان بزنس فورم کے چیف آرگنائزر احمد جواد نے کہاکہ ملک میں اختیارات کی حقیقی نچلی سطح تک منتقلی کی سب سے سنجیدہ کوشش مشرف دور میں ہوئی تھی،صوبائی حکومتیں مضبوط مقامی حکومتوں کو سیاسی طاقت کیلیے خطرہ سمجھتی ہیں ۔

پی ٹی آئی کا اچکزئی پر دباؤ، ٹکراؤ کی راہ پر چل پڑے5 ماہ قبل جب محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر کے طور پر سامنے لایا گ...
24/06/2026

پی ٹی آئی کا اچکزئی پر دباؤ، ٹکراؤ کی راہ پر چل پڑے
5 ماہ قبل جب محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر کے طور پر سامنے لایا گیا تھا تو یہ امید تھی کہ وہ پی ٹی آئی کو تصادم کی سیاست سے نکال کر مذاکرات کی طرف لائیں گے تاہم گزشتہ روز وہ خود بھی اسی ڈگر پر چلتے نظر آئے۔

شریف خاندان کے ساتھ ان کے دیرینہ تعلقات اس امید کی بنیادی وجہ تھے لیکن گزشتہ روز قومی اسمبلی کے سیشن سمیت حالیہ پارلیمانی کارروائیاں مذاکرات کے بجائے مسلسل تصادم کی عکاسی کرتی ہیں۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران اچکزئی نے موجودہ حکومت کو "غیر قانونی" قرار دیتے ہوئے اس پر جمہوری اداروں کو کمزور کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے وزیر اعظم سے پوچھا کہ اپوزیشن نے ایسا کیا جرم کیا ہے کہ انہیں احتجاج اور ریلیوں کے حق سے محروم کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم نے ان دعووں کو مسترد کرتے ہوئے حکومت کے آئینی و قانونی ہونے کا دفاع کیا۔یہ تلخ کلامی اس وقت مزید بڑھ گئی جب سپیکر نے مداخلت کی اور اچکزئی کو تنبیہ کی کہ ایوان کے اندر قومی اداروں پر تنقید نہ کی جائے۔

اپوزیشن نے سپیکر کے ان ریمارکس کی مذمت کرتے ہوئے انہیں پارلیمنٹ میں اختلافِ رائے کو دبانے کی کوشش قرار دیا۔ اچکزئی کو حکومت سے مذاکرات کے لیے لایا گیا تھا، ان مذاکرات کے ذریعے سب سے اہم اور فوری مسئلہ بانی پی ٹی آئی کے آنکھ کا علاج اور ذاتی ڈاکٹرز تک رسائی تھی، تاہم احتجاج اور دھرنے اس مطالبے کو پورا نہ کرواسکے،پی ٹی آئی کے اندر بڑھتی ہوئی مایوسی اب ڈھکی چھپی نہیں رہی۔

علی محمد خان نے کا کہناتھا کہ وزیر اعظم نے محمود اچکزئی کو دو بار مذاکرات کی دعوت دی ہے، اب انہیں ایک جرات مندانہ فیصلہ کرنے اور اس مقصد کو پورا کرنے کی ضرورت ہے جس کے لیے انہیں مقرر کیا گیا تھا۔

یہ دباؤ صرف باتوں تک محدود نہیں ہے، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہد خٹک نے کاکہنا ہے کہ اگر نتائج سامنے نہ آئے تو پارٹی اچکزئی اور علامہ ناصر عباس دونوں کو ان کے عہدوں اور اختیارات سے محروم کر سکتی ہے۔

دوسری جانب سینیٹر پرویز رشید نے کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی ایک سمجھدار اور جمہوری سوچ رکھنے والے رہنما ہیں جو پیچیدہ سیاسی مسائل کو حل کرنا جانتے ہیں۔

تاہم اصل مسئلہ خود اچکزئی کے ساتھ نہیں بلکہ ان لوگوں کے ساتھ ہے جنہوں نے انہیں اپوزیشن لیڈر مقرر کیا ہے، کیونکہ وہ انہیں وہ اختیارات نہیں دے رہے جس کی توقع کی جا رہی تھی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کو ریلیف عدالتی عمل کے ذریعے ہی ملے گا، دباؤ کے ذریعے نہیں۔ ریاست طاقت کے زور پر واپسی کی اجازت نہیں دے گی، بلکہ وہ آئین کے مطابق اپنی رٹ قائم کرے گی۔

اسلام آباد، ہفتہ وار سستا بازار میں ہولناک آتشزدگی سے 335 دکانیں اور اسٹالز جل کر خاکستروفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایچ نا...
24/06/2026

اسلام آباد، ہفتہ وار سستا بازار میں ہولناک آتشزدگی سے 335 دکانیں اور اسٹالز جل کر خاکستر
وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایچ نائن میں واقع ہفتہ وار سستا بازار میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 335 دکانیں اور اسٹالز جل کر خاکستر ہوگئے جبکہ آگ پر قابو پانے کے لیے ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے طویل جدوجہد کی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ اچانک لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر گئی، جس نے بازار کے متعدد سیکشنز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ابتدائی طور پر 70 سے زائد دکانوں کے متاثر ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں تاہم وقت کے ساتھ ساتھ نقصان میں اضافہ ہوتا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق آگ بجھانے کے لیے راولپنڈی سے اضافی فائر بریگیڈ گاڑیاں بھی طلب کی گئیں جبکہ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف رہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 9 سیکشنز متاثر ہوئے جن میں سے 7 پر قابو پا لیا گیا تھا جبکہ آگ پر تقریباً 80 فیصد تک قابو حاصل کر لیا گیا۔

انتظامیہ نے بتایا کہ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم کپڑوں اور دیگر اشیاء کے اسٹالز مکمل طور پر جل گئے۔

دوسری جانب تاجروں نے انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بروقت موقع پر نہیں پہنچ سکیں جس کے باعث نقصان میں اضافہ ہوا۔ تاجروں کے مطابق بازار میں آگ بجھانے کے لیے مناسب انتظامات موجود نہیں تھے۔

بازار کے صدر عبدالرحمان خان نے واقعے کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ آگ حادثہ نہیں بلکہ سازش کے تحت لگائی گئی ہے۔ تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔

دوسری جانب امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتظامیہ کی ناکامی قرار دیا اور کہا کہ بار بار ایسے واقعات کا ہونا سنجیدہ سوالات کو جنم دیتا ہے۔ انہوں نے مستقل حفاظتی اقدامات اور ذمہ داروں کے تعین کا مطالبہ کیا۔

ضلعی انتظامیہ نے آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

کراچی، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ٹریول ایجنسی کا مالک جاں بحقاورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد میں گھر کے باہر نامعلوم مس...
24/06/2026

کراچی، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ٹریول ایجنسی کا مالک جاں بحق
اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد میں گھر کے باہر نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 27 سالہ محمد حذیفہ صدیقی کے نام سے ہوئی ہے جو مومن آباد سیکٹر 4 ایف بلاک ڈی کا رہائشی اور ٹریول ایجنسی کا کاروبار کرتا تھا۔

ایس ایچ او مومن آباد شہباز یوسف نے میڈیا کو بتایا کہ حذیفہ ایک آلٹو کار میں ڈرائیور کے ہمراہ اپنے گھر پہنچا ہی تھا کہ پہلے سے گھات لگائے ملزمان نے اس پر فائرنگ کر دی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان مقتول کی گاڑی کا پیچھا کرتے ہوئے موقع تک پہنچے تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد دو سے تین تھی۔ فائرنگ ڈرائیونگ سائیڈ سے کی گئی جبکہ حذیفہ گاڑی کی پچھلی نشست پر بیٹھا ہوا تھا۔

فائرنگ کے نتیجے میں مقتول کے دائیں بازو پر دو اور سینے پر ایک گولی لگی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے دو خ*ل برآمد ہوئے ہیں جبکہ علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں تاکہ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری میں مدد مل سکے۔

تحقیقات کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ مقتول پر اس سے قبل بھی جان لیوا حملہ ہو چکا تھا۔

پولیس کے مطابق رمضان المبارک کے دوران سائٹ ایریا میں حذیفہ پر فائرنگ کی گئی تھی جس میں وہ زخمی ہوگیا تھا اور اس واقعے کا مقدمہ بھی درج ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم حتمی رائے شواہد اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی دی جا سکے گی۔ واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

کراچی، تیز رفتار بے قابو گاڑی نے بائیک سوار اور راہگیروں کو روند ڈالا، ایک خاتون جاں بحقشہر قائد میں تیز رفتار اور بے قا...
24/06/2026

کراچی، تیز رفتار بے قابو گاڑی نے بائیک سوار اور راہگیروں کو روند ڈالا، ایک خاتون جاں بحق
شہر قائد میں تیز رفتار اور بے قابو کار نے موٹرسائیکل سوار اور راہگیروں کو روند ڈالا افسوسناک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ پانچ سالہ بچے سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید رنگ کی تیز رفتار کار اچانک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو جاتی ہے اور سڑک پر موجود موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مار دیتی ہے۔

فوٹیج کے مطابق کار کی زد میں موٹرسائیکل سوار شخص اور ایک پانچ سالہ بچہ بھی آئے جبکہ گاڑی موٹرسائیکل کو ٹکر مارنے کے بعد مزید آگے بڑھتے ہوئے راہگیروں پر چڑھ دوڑی۔

حادثے کے نتیجے میں 50 سالہ طاہرہ غوری موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ چار افراد زخمی ہوئے جن میں ایک کمسن بچہ بھی شامل ہے۔

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے کے ذمہ دار نوجوان ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حادثے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئےقومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر شعیب اختر کے بڑے ب...
24/06/2026

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے ہیں جس پر کرکٹ حلقوں اور مداحوں میں افسوس کی لہر دوڑ گئی۔

شعیب اختر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بھائی کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مداحوں سمیت عوام سے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی اپیل کی۔

اپنے جذباتی پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ انتہائی دکھ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں کہ میرے پیارے بڑے بھائی شاہد اختر اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے پاس لوٹ گئے ہیں۔

میں سب سے گزارش کرتا ہوں کہ انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور اللہ تعالیٰ سے ان کی بخشش اور مغفرت کے لیے دعا کریں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم شاہد اختر کی نمازِ جنازہ آج اسلام آباد کے H-8 قبرستان میں ادا کی جائے گی جس میں اہل خانہ، عزیز و اقارب، دوست احباب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

راولپنڈی، 7 محرم نیا محلہ کا مہندی جلوس اختتام پذیر، سیکیورٹی کے سخت انتظاماتسات محرم الحرام کے موقع پر راولپنڈی میں مہن...
24/06/2026

راولپنڈی، 7 محرم نیا محلہ کا مہندی جلوس اختتام پذیر، سیکیورٹی کے سخت انتظامات
سات محرم الحرام کے موقع پر راولپنڈی میں مہندی کے ماتمی جلوس عقیدت و احترام کے ساتھ اپنے مقررہ راستوں پر رواں رہے جبکہ راولپنڈی پولیس نے مرکزی جلوسوں اور مجالس کے لیے غیرمعمولی سکیورٹی انتظامات کیے۔

تفصیلات کے مطابق سائیں صادق حویلی کا مہندی ماتمی جلوس صادق آباد چوک، فوارہ چوک اور بعد ازاں چاہ سلطان چوک پہنچا جبکہ نیا محلہ کا مہندی ماتمی جلوس مختلف راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ قدیم پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔

جلوسوں کے شرکاء نوحہ خوانی اور ماتم کرتے ہوئے اپنی منازل کی جانب بڑھتے رہے۔

نیا محلہ کے جلوس کے اختتام کے بعد شرکاء پرامن طور پر واپس روانہ ہوگئے جبکہ بڑی تعداد میں عزادار دوسرے مہندی جلوس کی آمد کے منتظر رہے۔ سائیں صادق حویلی کا جلوس نماز فجر کے وقت امام بارگاہ قدیم پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

دوسری جانب سات محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کی جانب سے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) سید خالد محمود ہمدانی خود فیلڈ میں موجود رہ کر انتظامات کا جائزہ لیتے رہے۔

اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ایس پی راول، ایس پی ہیڈکوارٹرز، ایس ڈی پی او نیو ٹاؤن سمیت دیگر افسران بھی سکیورٹی اقدامات کی نگرانی کرتے رہے۔

سی پی او نے جلوس کے روٹس پر پوائنٹ وائز سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور تمام سپروائزری افسران کو ہدایت کی کہ فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے۔

پولیس کے مطابق سات محرم کے مرکزی جلوس پر 3 ہزار 500 سے زائد افسران اور اہلکار سکیورٹی و ٹریفک کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ محرم الحرام کے دوران مجموعی طور پر 7 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہیں۔

سی پی او کا کہنا ہے کہ سیف سٹی اور دیگر کیمروں کے ذریعے جلوسوں اور مجالس کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹس نصب کیے گئے ہیں اور شرکاء کو مکمل تلاشی کے بعد داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جلوس کے روٹس سے ملحقہ گلیوں، سڑکوں اور دیگر راستوں کو سیل کیا گیا ہے جبکہ ضابطہ اخلاق اور حکومت پنجاب کے احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔

سی پی او کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی ہدایات کے مطابق محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Address

St High Street
Brighton And Hove
BN21RW

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Apna Dais Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Apna Dais Digital:

Share