PMLN Bristol UK

PMLN Bristol UK This is official page of Pmln Bristol Chapter (UK)

*ساوتھ ویسٹ کوارڈینٹر سلیمان بٹ کی سربراہی میں برسٹل میں اہم اجلاس*ساوتھ ویسٹ کوارڈینٹر سلیمان بٹ کی سربراہی میں برسٹل م...
13/04/2025

*ساوتھ ویسٹ کوارڈینٹر سلیمان بٹ کی سربراہی میں برسٹل میں اہم اجلاس*

ساوتھ ویسٹ کوارڈینٹر سلیمان بٹ کی سربراہی میں برسٹل میں اجلاس طلب کیا گیا - تنظیم سازی کے بعد یہ پہلا اجلاس سے جس میں برسٹل کی تمام سنئیر قیادت نے شرکت کی- اجلاس میں اٹھائیس مئی کے حوالے سے تقریب کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا -
برسٹل کے صدر ہارون اشرف نے پارٹی ممبران کو بھر پور تیاری کی ہدایات دی - اس سلسلے میں ممبران کو ذمہ داریاں بھی سونپی گئی-
چئرمین رانا نصیر نے اٹھائیس مئی کی تقریب کو ہر سال منانے پر زور دیا -
ہاجی منیر احمد نے پارٹی میٹنگ آرگنائزر کرنے پر صدر ہارون اشرف کا شکریہ ادا کیا .
اجلاس میں وائس پرزیڈنٹ محمد ارشد ، ہیڈ آف ٹریڈ محمد شکیل - وائس پرزیڈنٹ ایاز شاہ - فنانس سیکٹری محمد امجد ۔ سید عرفان کاکا خیل نے خصوصی شرکت کی -

03/04/2025

رانا بشارت علی خاں  کی جانب سے برسٹل میں عید ملن پارٹی، کمیونٹی اتحاد اور اوورسیز پاکستانیوں کے کردار پر زوربرسٹل (پریس ...
01/04/2025

رانا بشارت علی خاں کی جانب سے برسٹل میں عید ملن پارٹی، کمیونٹی اتحاد اور اوورسیز پاکستانیوں کے کردار پر زور

برسٹل (پریس ریلیز) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے بانی و چیئرمین رانا بشارت علی خان کی میزبانی میں برسٹل میں ایک شاندار عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا، جس میں کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات، سماجی و سیاسی رہنما، کاروباری افراد، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس تقریب کا مقصد کمیونٹی کے اتحاد کو مزید مضبوط کرنا اور اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو اجاگر کرنا تھا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی برسٹل رمضان ریڈیو کے سرپرست نصیر عید اور مسلم لیگ نون ساؤتھ ویسٹ کے نو منتخب کوآرڈینیٹر سلیمان بٹ تھے۔ نصیر عید کو ان کی کمیونٹی خدمات کے اعتراف میں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا، جبکہ سلیمان بٹ کو مسلم لیگ نون ساؤتھ ویسٹ کا کوآرڈینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دی گئی۔

محبوب احمد چوہدری: کمیونٹی کے اتحاد کی طاقت
برسٹل کے معروف شاعر اور کمیونٹی کے بانی محبوب احمد چوہدری نے تقریب میں اپنے خصوصی کلام سے محفل کو چار چاند لگا دیے۔ انہوں نے کہا،
“کمیونٹی کا اتحاد اور باہمی محبت ہی ہماری اصل طاقت ہے۔ ہمیں ہر فورم پر ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگا تاکہ ہم اپنے حقوق کے لیے مضبوط آواز بن سکیں۔ جب تک ہم متحد نہیں ہوں گے، ہمارے مسائل کا حل ممکن نہیں۔ ہمیں اپنی نئی نسل کو یہ پیغام دینا ہوگا کہ اتحاد ہی کامیابی کی کنجی ہے۔”

شہاب اختر: کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات ضروری
لیبر پارٹی کے سابق امیدوار شہاب اختر نے کہا،
“اوورسیز پاکستانی برطانیہ میں ایک مضبوط کمیونٹی ہیں، لیکن ہمیں مزید مؤثر اور متحرک ہونے کی ضرورت ہے۔ ہمیں اپنے حقوق کے لیے نہ صرف آواز بلند کرنی چاہیے بلکہ عملی اقدامات بھی کرنے چاہئیں تاکہ ہماری آئندہ نسلوں کے لیے ایک بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔ اگر ہم ایک دوسرے کے مسائل کو اپنا مسئلہ سمجھیں گے، تو کوئی بھی مشکل ہمیں کمزور نہیں کر سکتی۔”

سلیمان بٹ: کمیونٹی کا اتحاد سب سے بڑی طاقت ہے
مسلم لیگ نون ساؤتھ ویسٹ کے نو منتخب کوآرڈینیٹر سلیمان بٹ نے تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا،
“یہ ایک بہترین موقع تھا جس میں کمیونٹی نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ ہمیں خوشی ہوئی کہ تمام کمیونٹی ایک جگہ اکٹھی ہوئی اور اپنی طاقت کا بھرپور اظہار کیا۔ اس قسم کے اجتماعات ہماری یکجہتی کو مزید مضبوط کریں گے اور کمیونٹی کے مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہوں گے۔ میں تمام دوستوں، رہنماؤں اور معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے شرکت کی اور کمیونٹی کے اتحاد کا مظاہرہ کیا۔”

رانا عرفان شریف: اوورسیز پاکستانی ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں
معروف سماجی شخصیت رانا عرفان شریف نے کہا،
“اوورسیز پاکستانی نہ صرف برطانیہ میں بلکہ اپنے وطن کی ترقی میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہمیں ایک منظم حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہوگا تاکہ ہم اپنے مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے استحکام میں بھی اپنا حصہ ڈال سکیں۔ اتحاد اور یکجہتی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے، اور ہمیں اس کا بھرپور استعمال کرنا چاہیے۔”

مہر محمد اسلم: سیاست سے بالاتر ہو کر کمیونٹی کے مسائل حل کریں
پی ٹی آئی ساؤتھ ویلز کے سابق چیئرمین مار محمد اسلم نے کہا،
“ہمیں سیاست سے بالاتر ہوکر اپنی کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے ایک پلیٹ فارم پر آنا ہوگا۔ برطانیہ میں رہتے ہوئے ہمیں اپنے حقوق کے لیے منظم ہونا ہوگا۔ اگر ہم اپنی نئی نسل کو ایک محفوظ اور کامیاب مستقبل دینا چاہتے ہیں تو ہمیں آج سے عملی اقدامات شروع کرنے ہوں گے۔”

محمد ندیم: معیشت اور روزگار کے مواقع پر توجہ دینے کی ضرورت
ٹریٹ ریسٹورنٹ کے مالک اور معروف کاروباری شخصیت محمد ندیم نے کہا،
“کمیونٹی میں کاروباری افراد کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ ایک مضبوط معیشت ہی کمیونٹی کو طاقتور بناتی ہے۔ ہمیں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر توجہ دینی چاہیے تاکہ وہ برطانوی معاشرے میں بھی نمایاں مقام حاصل کر سکیں۔”

حاجی محمد نیم: ہمیں صرف باتوں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے کمیونٹی کو مضبوط کرنا ہوگا
حاجی محمد نیم نے اپنے بیان میں کہا،
“ہمیں صرف باتوں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے کمیونٹی کو مضبوط بنانا ہوگا۔ اس طرح کی تقریبات کمیونٹی کو جوڑنے کا بہترین ذریعہ ہیں، اور ہمیں مل کر مسائل کا حل نکالنا ہوگا۔ ہمیں ہر ممکن طریقے سے اپنی کمیونٹی کی ترقی کے لیے کام کرنا ہوگا تاکہ ہمارا وقار مزید بلند ہو۔”

رانا بشارت علی خان: کمیونٹی کے اتحاد اور ترقی کے لیے عملی اقدامات کریں
تقریب کے میزبان اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے چیئرمین رانا بشارت علی خان نے کہا،
“اوورسیز پاکستانی اپنی محنت، لگن اور اتحاد کی بدولت پوری دنیا میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کر رہے ہیں۔ ہمیں اپنی کمیونٹی کو ایک خاندان کی طرح مضبوط بنانا ہوگا تاکہ ہم ایک دوسرے کی مدد کر سکیں اور اپنی نسلوں کے لیے ایک روشن مستقبل تشکیل دے سکیں۔ میں تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہماری دعوت کو قبول کیا اور کمیونٹی کی مضبوطی کے لیے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ہمیں اپنی طاقت کو پہچان کر ایک مضبوط پلیٹ فارم بنانا ہوگا تاکہ ہم ایک دوسرے کے مسائل کا حل نکال سکیں۔”

نصیر عید: کمیونٹی کو متحد رکھنے کے لیے مزید اجتماعات ضروری ہیں
برسٹل رمضان ریڈیو کے سرپرست نصیر عید نے کہا،
“ہم سب کو ایک ہو کر کمیونٹی کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم بنانا ہوگا، جہاں ہر فرد کی آواز سنی جائے اور ہر مسئلے کا اجتماعی حل نکالا جائے۔ ہمیں اپنی آئندہ نسلوں کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔ اس طرح کے اجتماعات کا تسلسل برقرار رہنا چاہیے تاکہ کمیونٹی مضبوط سے مضبوط تر ہو۔”

تقریب میں حاجی محمد وسیم بھاری، محمد نعمان ارشد بٹ، محمد عظیم، حاجی محمد اسلام سمیت متعدد معزز شخصیات نے شرکت کی اور کمیونٹی کی بہتری کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

پریس ریلیز کے اختتام پر تمام شرکاء نے رانا بشارت علی خان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کمیونٹی کی بہتری کے لیے متحد ہو کر کام کریں گے۔

21/03/2025

برطانیہ کا پاکستانی ایئر لائنز پر 2020ء میں لگائی پابندی ختم کرنے کا اعلان.....!!!!

صدر مسلم لیگ ن برسٹل  میاں ہارون اشرف کا گرینڈ افطار برسٹل کے مقامی کمیونٹی ہال میں مسلم لیگ ن کے صدر ہارون اشرف نے افطا...
10/03/2025

صدر مسلم لیگ ن برسٹل میاں ہارون اشرف کا گرینڈ افطار

برسٹل کے مقامی کمیونٹی ہال میں مسلم لیگ ن کے صدر ہارون اشرف نے افطار پارٹی کا اہتمام کیا - جس میں برسٹل چیپٹر کے نو منتخب ارکان ۔ کاروباری ، سیاسی اور سماجی شخصیات کی بھرپور شرکت
برسٹل لیبر پارٹی میٹرو پولیٹن مئیر کی امیدوار ہیلن گڈون کی خصوصی شرکت
شرکاء میں ساؤتھ ویسٹ کوارڈینٹر سلیمان بٹ ۔ چئیر مین رانا نصیر - وائس پرزیڈنٹ محمد ارشد - ہیڈ آف ٹریڈ محمد شکیل -ہیڈ آف سوشل میڈیا مصطفیٰ پاشا - انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کے صدر رانا بشارت علی ۔ مشہور شاعر و ادیب محبوب چوہدری / محسن گھمن اور دیگر کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی - شرکاء نے اس پر تکلف افطار کو آرگنائز کرنے پر میاں ہارون اشرف کا شکریہ ادا کیا ۔ صدر ہارون اشرف نے اپنے بیان میں صدر مسلم لیگ ن احسن ڈار کی بھرپور حمائیت کا یقین دلایا اور برسٹل میں پارٹی کو مزید بہتر بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا بھی عزم کیا ۔ صدر نے تمام مسلم لیگی رہنما کا شرکت پر شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی اس طرح کے اجتماع کرنے کا عزم کیا

اقبال سندھو  سنئیر وائس پریزیڈنٹ پی ایم ایل این (یوکے )کے گھر جا کر ان کی والدہ کی تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کیاللہ تعالی...
10/12/2024

اقبال سندھو سنئیر وائس پریزیڈنٹ پی ایم ایل این (یوکے )کے گھر جا کر ان کی والدہ کی تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی
اللہ تعالیٰ ماں جی کے درجات بلند کرے
آمین !

🚨Listen everyone!نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وکٹری سپیچمیں امریکی عوام کو ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دونگاواشنگٹن ،...
06/11/2024

🚨Listen everyone!
نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وکٹری سپیچ
میں امریکی عوام کو ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دونگا
واشنگٹن ، نیویارک سمیت امریکا کی بڑی ریاستوں میں لنگر خانے کھولے جائیں گے
مشی گن اور نیو جرسی جیسی ریاستوں میں عوام کو کٹے وچھے مہیاء کئے جائیں گے
عوام کو مفت مرغیاں دے گے جس کے انڈے بیچ کر خوشحال امریکہ بنے گا
عوام بیری کے درخت لگائے جس اوپر شہید کی مکھیاں بیٹھے گی تو شہد بنے گا شہد بیچ کر امریکا میں انقلاب برپا کرے گے
امریکہ میں 12 موسم ہیں کسی حکومت نے اس سے فائدہ نہیں اٹھایا۔
یورپ کو مجھ سے بہتر اور کوئی نہیں جانتا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے معاونِ خصوصی راشد اقبال نصراللہ کو زکوٰۃ و عشر کے محکمے کا قلمدان سونپ دیاRashid...
16/10/2024

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے معاونِ خصوصی راشد اقبال نصراللہ کو زکوٰۃ و عشر کے محکمے کا قلمدان سونپ دیاRashid Nasrullahlah

05/10/2024

🚨
‏گیم کا فائنل راؤنڈ شروع ہوچکا ہے
‏اس چیز کی توقع نہ رکھی جائے کے تحریک انصاف کو رتی برابر بھی کامیابی ملے گی
‏ریاست اپنا جلوہ دکھائے گی
‏انتشار کا خاتمہ مکمل طور پر کیا جائے گا

‏*بریکنگ نیوز*‏*_سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کا فیصلہ غیر قانونی قرار دے دیاحکومت کی نظر ثانی اپیل منظور_*‏*سپری...
03/10/2024

‏*بریکنگ نیوز*
‏*_سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کا فیصلہ غیر قانونی قرار دے دیاحکومت کی نظر ثانی اپیل منظور_*
‏*سپریم کورٹ نے تریسٹھ اے نظر ثانی کیس کا فیصلہ سنا دیا*
‏*سپریم کورٹ نے 63 اے کی تشریح کا فیصلہ غیر قانونی قرار دے دیا*
‏ *سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے فیصلہ 5/0 کی اکثریت سے سنادیا*

01/10/2024

یہ جو تحریک انصاف کے چند لیڈرز کو بڑی زور سے انقلاب و احتجاج اور دھرنے آئے ہوئے ہیں
‏اتنی بات زہن نشین کرلیں چھترول ایسی ہوگی کے دوبارہ یہ سب کرنا تو کیا
‏ان دھرنوں احتجاج کے نام تک بھول جاؤ گے
‏ریاست ایسا سبق دے گی کہ تمہیں آخری سانس تک نہیں بھولے گا
‏📌نہ کہیں دھرنہ ہوگا نہ احتجاج
‏اور وہ کے پی والا بہتر یہی ہوگا کہ اگلے 30 دنوں میں کوئی کارکردگی دکھائے اب تک کی کارکردگی سے کوئی بھی مطمئن نہیں ورنہ کے پی سرکار پلٹے گی بھی اور دوسری سیاسی جماعت کا وزیراعلیٰ بھی آئے گا
‏عمران خان جیل سے باہر آنے کا سوچنا چھوڑ دے
‏ایسی کی تیسی ان لفنگوں کی جو ریاست کے سامنے سر اٹھائیں
‏سب سے پہلے پاکستان 🇵🇰
‏میرا اور آپ کا پاکستان 🇵🇰 زندہ باد

26/04/2024

میاں نواز شریف مسلم لیگ ن کے صدر اور خواجہ سعد رفیق جنرل سیکرٹری ہوں گے
‏جماعت کے عہدوں کو حکومتی عہدوں سے علیحدہ کرنے کا فیصلہ ہوگا
‏سب سے پہلے ہمیشہ کی طرح پنجاب سے آغاز ہوگا
‏دیر آئے درست آئے

Address

St Marks Road
Bristol
BS15LG

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PMLN Bristol UK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to PMLN Bristol UK:

Share

Category